مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
194. ما قالوا في الرجل يزوج أخته، أيجوز ذلك عليها؟
کیا کوئی شخص اپنی بہن کی شادی کراسکتا ہے؟
ترقیم عوامۃ: 17675 ترقیم الشثری: -- 18291
١٨٢٩١ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن نمير عن حماد (بن) (١) ابي الدرداء ⦗٥٤٠⦘ قال: سالت الشعبي عن رجل (زوج) (٢) اختا له (بواسط) (٣) فكرهت؟ قال: هي احق بنفسها قلت: (إنه) (٤) اخوها لابيها وامها قال: هي احق بنفسها من ابيها إذا كرهت.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، هـ]: (عن).
(٢) سقط من: [جـ، ز، ك].
(٣) في [جـ، س]: (بواسطة).
(٤) سقط من: [س].
حدثنا ابو بكر، قال: نا ابن نمير، عن حماد، بن ابي الدرداء، قال: سالت الشعبي، عن " رجل زوج اختا له بواسط، فكرهت؟ قال: هي احق بنفسها قلت: إنه اخوها لابيها وامها قال: هي احق بنفسها من ابيها إذا كرهت"
حضرت حماد بن ابی دردائ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضر ت شعبی رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ کیا کوئی شخص اپنی بہن کی شادی کراسکتا ہے جبکہ وہ اسے ناپسند کرتی ہو؟ انہوں نے فرمایا کہ لڑکی اپنے نفس کی اپنے بھائی سے زیادہ حقدار ہے۔ میں نے پوچھا کہ اگر وہ اس کا سگا بھائی ہو تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ لڑکی کو اگر رشتہ ناپسندہو تو وہ اپنے باپ سے بھی زیادہ اپنے نفس کی حقدار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18291]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18291، ترقيم محمد عوامة 17675)
ترقیم عوامۃ: 17676 ترقیم الشثری: -- 18292
١٨٢٩٢ - حدثنا غندر عن اشعث عن الحسن في رجل زوج اخته وابوها غائب قال: الامر إلى ابيها.
حدثنا غندر، عن اشعث، عن الحسن، في " رجل زوج اخته وابوها غائب قال: الامر إلى ابيها"
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنے باپ کی غیر موجودگی میں اپنی بہن کی شادی کرائی تو اس کا معاملہ اس کے باپ کے سپرد ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18292]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18292، ترقيم محمد عوامة 17676)