مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
233. ما قالوا في المرأة يفرض لها (من مال بنتها)
کیا کسی عورت کو اس کی بیٹی کے مال میں سے دیا جاسکتا ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19508 ترقیم الشثری: -- 20297
٢٠٢٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا الحنفي عن الضحاك بن عثمان قال: سالت القاسم بن محمد عن المراة يفرض لها من مال ابنتها؟ قال: نعم! (اراه) (١) حقا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز، ك]، وفي [جـ]: (أراها)، وفي [ط]: (وإلا)، وفي [هـ]: (أولى).
حضرت ضحاک بن عثمان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ کیا عورت کو اس کی بیٹی کے مال میں سے دیا جاسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں، میں اسے درست سمجھتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20297]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20297، ترقيم محمد عوامة 19508)
ترقیم عوامۃ: 19509 ترقیم الشثری: -- 20298
٢٠٢٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا محمد بن (بكر) (١) عن ابن (جريج) (٢) عن عطاء قال: قلت لعطاء: اليتيم امه محتاجة، اينفق عليها من ماله؟ قال عطاء: ليس لها شيء؟ قلت: لا! قال: نعم!.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (بكير).
(٢) في [س، ط]: (جريح)
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے کہا کہ اگر کسی یتیم کی ماں محتاج ہو تو کیا اس پر اس کے مال میں سے خرچ کیا جاسکتا ہے؟ انہوں نے پوچھا کہ کیا اس کی ماں کے پاس کچھ ہے؟ میں نے عرض کیا نہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ ہاں خرچ کیا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20298]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20298، ترقيم محمد عوامة 19509)