🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

142. في بيع الرقم
گاہک سے بیع مرابحہ کرنے یا اسے دھوکہ دینے کے لیے کپڑے وغیرہ پر قیمت لکھ کر چٹ لگا دینا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21552 ترقیم الشثری: -- 22453
٢٢٤٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: من احب بيوعهم إلي: بيع الرقم.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک سب سے پسندیدہ بیع وہ ہے جس میں قیمت لکھ کر چٹ لگا دی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22453]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22453، ترقيم محمد عوامة 21552)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21553 ترقیم الشثری: -- 22454
٢٢٤٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن واصل عن طاوس انه كره بيع الرقم وقال: إني اكره (ان ازين) (١) سلعتي بالكذب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أين).
حضرت طاؤس رحمہ اللہ سامانِ فروخت پر قیمت کی چٹ لگانے کو ناپسند فرماتے تھے، فرماتے تھے کہ میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ اپنے سامان کو جھوٹ کے ساتھ مزین کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22454]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22454، ترقيم محمد عوامة 21553)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21554 ترقیم الشثری: -- 22455
٢٢٤٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون عن ابن سيرين انه كان يقول: برقم الرجل متاعه ما شاء، ثم يقول: إنما رقمته لاساومكم به، ثم يبيعه مناقصة: العشرة بتسعة.
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی اپنے سامان کی جو چاہے قیمت لکھتا ہے پھر وہ کہتا ہے کہ میں نے یہ قیمت لکھی ہے تاکہ میں تمہارے ساتھ انصاف کروں پھر وہ اس چیز کو کم کرکے فروخت کرتا ہے، دس کو نو کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22455]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22455، ترقيم محمد عوامة 21554)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21555 ترقیم الشثری: -- 22456
٢٢٤٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: حدثنا عبد الملك بن ابي القاسم قال: سالت نافعا وربيعة فقلت: (نشتري) (١) البز ثم نزيد عليه فوق ثمنه، ثم نرقمه عليه ثم نبيعه مرابحة ولا نبين الزيادة (فقالا) (٢) : هذه المخالبة والمكاذبة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (يشتري).
(٢) في [أ، جـ، س، ز، هـ]: (فقال: لا).

حضرت عبد الملک بن ابی قاسم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع اور حضرت ربیع سے دریافت کیا کہ: ہم لوگ کپڑا خریدتے ہیں پھر اس پر کچھ ثمن کا اضافہ کرتے ہیں اور پھر اس پر قیمت کی چٹ لگا دیتے ہیں اور اس کو بیع مرابحہ کرتے ہوئے فروخت کردیتے ہیں، لیکن جو ثمن زیادہ کیا ہے اس کو بیان نہیں کرتے، ایسا کرنا کیسا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں یہ تو دھوکہ اور جھوٹ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22456]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22456، ترقيم محمد عوامة 21555)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21556 ترقیم الشثری: -- 22457
٢٢٤٥٧ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن إسرائيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا باس ان يرسم الثياب ثم يقول: ابيعكم على رسمي هذا مرابحة، ولا يبين الزيادة] (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [ز].
(٢) في [أ، جـ، س، هـ]: زيادة (فقال: لا، هذه المخالبة والمكاذبة).

حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں کہ آپ کپڑوں پر قیمت لکھ دو پھر یہ کہتے ہوئے فروخت کرو کہ: میں آپ کو اس قیمت پر بیع مرابحہ کے ساتھ فروخت کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22457]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22457، ترقيم محمد عوامة 21556)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21557 ترقیم الشثری: -- 22458
٢٢٤٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة (١) عن (ابن) (٢) ابي (غنية) (٣) عن الحكم انه قال ذلك، (وقال) (٤) : إنما هو شبه المساومة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (عن إسرائيل).
(٢) سقط من: [أ، ح، هـ].
(٣) في [هـ]: (عتبة).
(٤) سقط من: [ز].

حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ بیع مساومہ کے مثل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22458]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22458، ترقيم محمد عوامة 21557)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں