🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

204. ما جاء في بيع الخمر
شراب کی بیع کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22045 ترقیم الشثری: -- 22989
٢٢٩٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا عبد العزيز بن عمر عن عبد الرحمن بن (عبد الله) (١) الغافقي وابي طعمة مولاهم سمعا ابن عمر يقول: قال (٢) رسول الله ﷺ: (لعنت الخمر على عشرة وجوه: لعنت الخمر بعينها، وعاصرها، ومعتصرها، ويائعها، ومبتاعها، وحاملها، والمحمولة إليه، و (آكل) (٣) ثمنها، وشاربها و (ساقيها) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [ز]: زيادة (يقول).
(٣) في [ط]: (كل).
(٤) في [ز]: (سارقها).
(٥) حسن؛ أخرجه أحمد (٤٧٨٧)، وأبو داود (٣٦٧٤)، وابن ماجه (٣٣٨٠)، والمزي ١٧/ ٢٤٥، والحاكم ٤/ ١٤٤، وأبو يعلى (٥٥٩١)، والبيهقي ٨/ ٢٨٧، والطحاوي في شرح المشكل (٣٣٤٣)، والطيالسي (١٩٥٧).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شراب دس قسم کے آدمیوں پر ذریعہ لعنت ہے، شراب کے عین پر، اس کے نچوڑنے والے پر، اس کے فروخت کرنے والے پر، خریدنے والے پر، اس کے اٹھانے والے پر، جس کے لئے اٹھایا جائے اس پر، اس کا ثمن کھانے والے پر، اس کے پینے والے پر اور اس کے پلانے والے پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22989]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22989، ترقيم محمد عوامة 22045)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22046 ترقیم الشثری: -- 22990
٢٢٩٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا وكيع قال) (١) : حدثنا إسماعيل بن ابي خالد عن عمران بن ابي الجعد عن ابن عمر قال: سمعته يقول: لا يصلح بيع الخمر ولا شربها (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) مجهول؛ عمران بن أبي الجعد لم يوثقه أحد، وقال البخاري في التاريخ الكبير ٦/ ٤١٤: "منقطع".

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ شراب کی بیع اور اس کا پینا درست نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22990]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22990، ترقيم محمد عوامة 22046)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22047 ترقیم الشثری: -- 22991
٢٢٩٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة (عن) (١) عبد الحميد بن جعفر عن يزيد بن ابي حبيب عن عطاء عن جابر (عن) (٢) النبي ﷺ: (نهى يوم الفتح عن بيع الخمر والاصنام) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، جـ، ح]: (أن).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٢٣٦)، ومسلم (١٥٨١).

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن شراب کی بیع اور بتوں کی پوجا سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22991]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22991، ترقيم محمد عوامة 22047)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22048 ترقیم الشثری: -- 22992
٢٢٩٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن (جهيم) (١) قال: سال رجل عطاء قال: ورثت عرشا (٢) ، قال: بعه عنبا، قال: فإن لم اجد احدا يشتريه؟ قال: فبعه عصيرا، قال: فإن لم اجد احدا يشتريه؟ قال: فلا تبع الخمر، فإنه لا يحل بيع الخمر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ع]: (جهم).
(٢) جمع عريش، وهو شجر العنب مصفوفة على أعواد مرتفعة، وفي [ز]: (غرسًا).

حضرت عطاء رحمہ اللہ سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ مجھے وراثت میں انگور کی بیل ملی ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا اس کے انگور فروخت کرو، اس نے عرض کیا کہ اگر انگور کا خریدار نہ ملے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ پھر اس کا شیرا بنا کر فروخت کر دے، اس نے عرض کیا کہ اگر اس کا بھی خریدار نہ ملے؟ آپ نے فرمایا پھر شراب بنا کر فروخت مت کرنا کیونکہ شراب کی بیع جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22992]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22992، ترقيم محمد عوامة 22048)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں