🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

7. في تعليق (التمائم) والرقى
دھاگے اور تعویذات باندھنے (اور لٹکانے) کے بارے میں (روایات)
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23922 ترقیم الشثری: -- 25000
٢٥٠٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير (ومعتمر) (١) عن (الركين) (٢) عن (القاسم) (٣) بن حسان عن عمه (٤) عبد الرحمن بن حرملة عن عبد الله قال: كان رسول الله ﷺ يكره عقد التمائم (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن مغيرة).
(٢) في [ط]: (الدكين)، وكذلك في: [أ].
(٣) في [ط]: (القسيم).
(٤) زيادة: (عن) في: [أ، ح، ط].
(٥) مجهول؛ لجهالة عبد الرحمن بن حرملة، أخرجه أحمد (٣٦٠٥)، وأبو داود (٤٢٢٢)، والنسائي ٧/ ١٤١، وابن حبان (٥٦٨٢)، والطيالسي (٣٩٦)، وأبو يعلى (٥١٥١)، والحاكم ٤/ ١٩٥، والبيهقي ٧/ ٢٣٢.

حضرت عبد اللہ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ڈورے باندھنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25000]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25000، ترقيم محمد عوامة 23922)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23923 ترقیم الشثری: -- 25001
٢٥٠٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن ابي ليلى عن عيسى (عن) (١) عبد الله (بن) (٢) (عكيم) (٣) قال: قال رسول الله ﷺ:"من تعلق علاقة ⦗١١٦⦘ وكل (إليها) (٤) " (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بن).
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) في [ط]: (حكيم).
(٤) في [ز]: (مها).
(٥) مرسل ضعيف؛ ابن أبي ليلى ضعيف، وعبد اللَّه بن عُكيم ليس صحابيًا، أخرجه أحمد (١٨٧٨١)، والترمذي (٢٠٧٢)، والحاكم ٤/ ٢١٦، والبيهقي ٩/ ٣٥١، وابن قانع ٢/ ١١٧، والطبراني ٢٢/ (٩٦٠)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٥٧٦).

حضرت عبد اللہ بن حکیم سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے کوئی چیز: دھا کہ وغیرہ لٹکائی تو وہ اسی کے سپرد کردیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25001]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25001، ترقيم محمد عوامة 23923)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23924 ترقیم الشثری: -- 25002
٢٥٠٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع عن) (١) الاعمش عن (إبراهيم عن) (٢) ابي عبيدة قال: دخل عبد الله على امراته وهي مريضة، فإذا في عنقها خيط معلق فقال: ما هذا؟، (فقالت) (٣) : شيء رقي لي فيه من الحمى، فقطعه فقال: إن آل (إبراهيم) (٤) اغنياء عن الشرك (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: ساقطة، وفي [هـ]: (أبو معاوية عن).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) في [جـ، ز]: (قالت).
(٤) في مصادر التخريج (عبد اللَّه) وانظر: ما بعده.
(٥) منقطع؛ أبو عبيدة بن عبد اللَّه بن مسعود لم يثبت سماعه من أبيه، وأخرجه أحمد (٣٦١٥)، وأبو داود (٣٨٨٣)، وابن ماجه (٣٥٣٠)، والحاكم ٤/ ٢٤١، وعبد الرزاق (٢٠٣٤٣)، وأبو يعلى (٥٢٠٨)، والطبراني (٨٨٦٣)، والبغوي (٣٢٤٠).

حضرت ابو عبیدہ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ، اپنی بیوی کے پاس گئے اور وہ (اس وقت) بامجر تھیں۔ حضرت عبد اللہ کو ان کی گردن میں ایک دھاگہ لٹکا ہوا نظر آیا تو آپ نے پوچھا۔ یہ کیا ہے؟ بیوی نے جواب دیا۔ یہ ایسی چیز ہے جس میں بخار کا دم کان گیا ہے۔ پس حضرت عبد اللہ نے اس کو توڑ دیا اور فرمایا۔ بیشک آل ابراہیم شرک سے بری ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25002]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25002، ترقيم محمد عوامة 23924)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23925 ترقیم الشثری: -- 25003
٢٥٠٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: راى ابن مسعود على بعض اهله شيئا قد (تعلقه) (٢) فنزعه منه نزعا عنيفا وقال: إن آل ابن مسعود اغنياء عن الشرك (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (هشام).
(٢) في [ح]: (تحلقه).
(٣) منقطع، إبراهيم لم يدرك ابن مسعود، وانظر: ما قبله.

حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے اپنے بعض اہل خانہ پر کوئی چیز لٹکی ہوئی دیکھی تو آپ نے اس کو غصہ سے کھینچ دیا اور فرمایا: بیشک ابن مسعود کے گھر والے شرک سے بےپرواہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25003]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25003، ترقيم محمد عوامة 23925)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23926 ترقیم الشثری: -- 25004
٢٥٠٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم قال: اخبرنا يونس عن الحسن عن عمران بن الحصين انه راى في يد رجل حلقة من صفر فقال: ما هذه قال: من الواهنة قال: (لم) (١) (تزدك) (٢) إلا وهنا، لو مت وانت تراها نافعتك لمت على غير الفطرة (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (لن).
(٢) في [جـ، ز]: (يزيدك)، وفي [ح]: (يترك).
(٣) منقطع؛ الحسن لا يروي عن عمران، أخرجه عبد الرزاق (٢٠٣٤٤)، والطبراني (١٨ / [٣٥٥])، وأخرجه مرفوعًا أحمد (٢٠٠٠)، وابن ماجه (٣٥٣١)، وابن حبان (٦٠٨٥)، والحاكم (٤/ ٢١٦)، والبيهقي (٩/ ٣٥٠).

حضرت عمران بن حصین کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے ایک آدمی کے ہاتھ میں پیتل کا کڑا دیکھا۔ تو آپ نے (اس سے) پوچھا۔ یہ کیا ہے؟ اس آدمی نے جواب دیا۔ یہ واہنہ (بازو کی بیماری) کی وجہ سے پہنا ہے۔ آپ نے فرمایا: یہ تو تم میں ضعف کو مزید بڑھائے گا۔ اور اگر تم اس حالت میں مرے کہ تم اس کو نافع خیال کرتے ہو تو یقینا تم خلاف فطرت موت مرو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25004]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25004، ترقيم محمد عوامة 23926)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23927 ترقیم الشثری: -- 25005
٢٥٠٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) قال: (اخبرنا) (٢) منصور عن الحسن عن عمران بن (الحصين) (٣) مثل ذلك (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (هشام).
(٢) في [ز]: (أنبأنا)، وفي [أ، هـ] بعدها زيادة (أبو).
(٣) في [ط]: (حصين).
(٤) منقطع؛ الحسن لا يروي عن عمران، وانظر: ما قبله.

حضرت حسن نے حضرت عمران بن حصین سے ایسی ہی روایت نقل کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25005]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25005، ترقيم محمد عوامة 23927)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23928 ترقیم الشثری: -- 25006
٢٥٠٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن يزيد قال: اخبرني زيد ابن وهب قال: انطلق حذيفة إلى رجل من النخع يعوده، فانطلق وانطلقت معه، فدخل عليه ودخلت معه، فلمس عضده فراى فيه خيطا فاخذه فقطعه، ثم قال: لو مت وهذا في عضدك ما صليت عليك (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف يزيد.
حضرت زید سے روایت ہے کہتے ہیں: کہ مجھے زید بن وہب نے بتایا کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہایک آدمی کی بلغم کی مرض میں عیادت کرنے کے لئے گئے۔ وہ چلے تو میں بھی ان کے ہمراہ چل پڑا۔ پس وہ اس کے پاس پہنچے تو میں بھی اس کے پاس پہنچ گیا۔ پھر حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس کی کلائی کو چھوا تو اس میں انہوں نے ایک دھاگہ دیکھا۔ آپ نے اس دھاگہ کو پکڑا اور توڑ دیا۔ پھر آپ نے فرمایا۔ اگر تم اس حالت میں مرجاتے کہ یہ دھاگہ تمہاری کلائی میں ہوتا تو میں تمہارا جنازہ نہ پڑھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25006]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25006، ترقيم محمد عوامة 23928)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23929 ترقیم الشثری: -- 25007
٢٥٠٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابو) (١) معاوية عن الاعمش عن ابي ظبيان ⦗١١٨⦘ عن حذيفة، قال: دخل (علي) (٢) على رجل يعوده، فوجد في عضده خيطا (قال) (٣) : فقال: ما هذا؟ قال: خيط رقي لي فيه، فقطعه ثم قال: لو مت ما صليت عليك (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط].
(٢) سقط من: [أ، ح، هـ].
(٣) ساقط من: [ح].
(٤) صحيح.

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہایک آدمی کے پاس اس کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے۔ تو آپ نے اس کی کلائی میں دھاگہ دیکھا۔ آپ نے پوچھا۔ یہ کیا ہے؟ اس نے جواب دیا۔ یہ ایک دھاگہ ہے جس میں مجھے دم کر کے دیا گیا ہے۔ اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کو توڑ دیا۔ پھر فرمایا: اگر تم مرجاتے تو میں تمہارا جنازہ نہ پڑھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25007]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25007، ترقيم محمد عوامة 23929)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23930 ترقیم الشثری: -- 25008
٢٥٠٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) سفيان عن إبراهيم بن المهاجر عن إبراهيم عن عبد الله انه كره تعليق شيء من (القرآن) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (قال حدثنا).
(٢) في [ز]: (القراره).
(٣) منقطع، إبراهيم لا يروي عن عبد اللَّه.

حضرت عبد اللہ کے بارے میں روایت ہے کہ وہ قرآن مجد میں سے بھی کچھ (آیت وغیرہ) لٹکانے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25008]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25008، ترقيم محمد عوامة 23930)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23931 ترقیم الشثری: -- 25009
٢٥٠٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة قال: حدثنا ليث (بن سعد) (١) عن يزيد (عن) (٢) ابي (الخير) (٣) عن عقبة بن عامر قال: موضع التميمة من الإنسان و (الطفل) (٤) شرك (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن سعيد).
(٢) في [ز]: (بن).
(٣) في [أ، ح، ط، هـ]: (الحر).
(٤) في [ط]: (الطنقل).
(٥) صحيح.

حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ انسان اور بچے کے تعویذ کی جگہ شرک (کا ذریعہ) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25009]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25009، ترقيم محمد عوامة 23931)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں