مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
7. في تعليق (التمائم) والرقى
دھاگے اور تعویذات باندھنے (اور لٹکانے) کے بارے میں (روایات)
ترقیم عوامۃ: 23932 ترقیم الشثری: -- 25010
٢٥٠١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمران عن ابي مجلز قال: من (تعلق) (١) علاقة وكل إليها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، ط]: (يعلق).
حضرت ابو مجلز سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ جس کسی نے کوئی شئی۔ دھاگہ وغیرہ۔ لٹکایا تو اس کو اسی شئی کے سپر د کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25010]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25010، ترقيم محمد عوامة 23932)
ترقیم عوامۃ: 23933 ترقیم الشثری: -- 25011
٢٥٠١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) (قال: اخبرنا) (٢) مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون التمائم كلها من القرآن وغير القرآن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (هشام).
(٢) في [أ، هـ]: (عن).
حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ (پہلے) اہل علم ہر قسم کے تعویذات کو ناپسند سمجھتے تھے چاہے وہ قرآن سے ہوں یا غیر قرآن سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25011]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25011، ترقيم محمد عوامة 23933)
ترقیم عوامۃ: 23934 ترقیم الشثری: -- 25012
٢٥٠١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم قال: (اخبرنا) (١) يونس عن الحسن انه كان يكره ذلك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أنبئنا).
حضرت حسن کے بارے میں روایت ہے کہ وہ ان (تعویذات) کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25012]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25012، ترقيم محمد عوامة 23934)
ترقیم عوامۃ: 23935 ترقیم الشثری: -- 25013
٢٥٠١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة قال: قلت لإبراهيم: اعلق في عضدي هذه الآية: ﴿قلنا يانار كوني بردا وسلاما على إبراهيم﴾ [الانبياء: ٦٩] ، من حمى (كانت) (١) بي، فكره ذلك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ط]: (فكانت).
حضرت مغیرہ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا۔ مجھے جو بخار ہوتا ہے میں اس سے (بچاؤ کے لئے) یہ آیت: { یَا نَارُ کُونِی بَرْدًا وَسَلاَمًا عَلَی إِبْرَاہِیمَ } اپنی کلائی پر (لکھ کر) لٹکا لوں؟ تو حضرت ابراہیم نے اس کو ناپسند کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25013]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25013، ترقيم محمد عوامة 23935)
ترقیم عوامۃ: 23936 ترقیم الشثری: -- 25014
٢٥٠١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن هلال عن عبد الرحمن بن ابي ليلى عن النبي ﵇ (١) قال:"من علق التمائم وعقد الرقى فهو على شعبة من الشرك" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: ﷺ.
(٢) مرسل؛ عبد الرحمن بن أبي ليلى تابعي.
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے تعویذات لٹکائے اور ڈورے باندھے تو یہ شخص شرک کے ایک شعبہ پر عمل پیرا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25014]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25014، ترقيم محمد عوامة 23936)
ترقیم عوامۃ: 23937 ترقیم الشثری: -- 25015
٢٥٠١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون التمائم والرقى و (النشر) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (الشر).
حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ (پہلے) اہل علم تعویذات، ڈوروں اور آب زدہ کے تعویذ کو پسند نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25015]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25015، ترقيم محمد عوامة 23937)
ترقیم عوامۃ: 23938 ترقیم الشثری: -- 25016
٢٥٠١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن محمد بن سوقة ان سعيد بن جبير راى إنسانا يطوف بالبيت في (عنقه) (١) خرزة فقطعها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عتقه).
حضرت محمد بن سوقہ سے روایت ہے کہ حضرت سعید بن جبیر نے ایک آدمی کو بیت اللہ کے گرد طواف کرتے دیکھا کہ اس کی گردن میں ڈورا تھا تو آپ نے اس ڈورے کو توڑ ڈالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25016]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25016، ترقيم محمد عوامة 23938)
ترقیم عوامۃ: 23939 ترقیم الشثری: -- 25017
٢٥٠١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث عن سعيد بن جبير قال: من قطع تميمة عن إنسان كان كعدل رقبة.
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ جس آدمی نے کسی انسان سے ڈورے کو توڑا تو یہ (ثواب میں) ایک غلام کی آزادی کے برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25017]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25017، ترقيم محمد عوامة 23939)
ترقیم عوامۃ: 23940 ترقیم الشثری: -- 25018
٢٥٠١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن قتادة عن (واقع) (١) بن (سحبان) (٢) قال: قال عبد الله: من تعلق شيئا وكل إليه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (رافع).
(٢) في [أ، ح، ط]: (سحنان).
(٣) حسن؛ واقع روى عنه جمع من الثقات وذكره ابن حبان في ثقاته.
حضرت واقع بن سحبان سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں۔ جو آدمی کوئی چیز لٹکاتا ہے تو وہ اس کے سپرد کردیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25018]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25018، ترقيم محمد عوامة 23940)
ترقیم عوامۃ: 23941 ترقیم الشثری: -- 25019
٢٥٠١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (ابي) (١) شهاب عن سعيد بن جبير قال: (كانت) (٢) (به) (٣) شقيقة (قال) (٤) : فقال له رجل: (ارقيك) (٥) منها، (فقال) (٦) : لا حاجة لي بالرقى.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، ط، هـ]: (ابن).
(٢) في [ز]: (كان).
(٣) زائدة من: [هـ].
(٤) ساقطة في: [جـ].
(٥) في [ز]: (أقيك).
(٦) في [أ، ح، ط، هـ]: (قال).
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ انہیں درد سر تھا۔ بتاتے ہیں کہ ان سے ایک آدمی نے کہا۔ میں آپ کو اس درد کا تعویذ دیتا ہوں؟ حضرت سعید بن جبیر نے فرمایا۔ مجھے تعویذ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25019]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25019، ترقيم محمد عوامة 23941)