مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
16. من كره ذلك
جن لوگوں نے اس کو ناپسند کیا ہے (ان کی احادیث)
ترقیم عوامۃ: 23980 ترقیم الشثری: -- 25059
٢٥٠٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم قال: اخبرنا (ابن) (١) عون عن إبراهيم انه سئل عن رجل كان بالكوفة يكتب (من الفزع) (٢) : آيات من القرآن فيسقاه المريض، فكره ذلك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ساقطة في: [أ، ح، ط].
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت ابراہیم کے بارے میں روایت ہے کہ ان سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جو آدمی کوفہ میں تھا اور ڈرے ہوئے لوگوں کو قرآن کی آیات لکھ کردیتا اور پھر ان آیات کو وہ مریض کو پلاتا تھا؟ تو حضرت ابراہیم نے اس کو پسند نہیں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25059]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25059، ترقيم محمد عوامة 23980)
ترقیم عوامۃ: 23981 ترقیم الشثری: -- 25060
٢٥٠٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن الحكم (بن) (١) عطية قال: سمعت الحسن وسئل عن النشر فقال: سحر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (عن).
حضرت حکم بن عطیہ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو سُنا جبکہ ان سے آسیب کے تعویذات کے بارے میں پوچھا گیا؟ تو انہوں نے جواب دیا۔ یہ جادو ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25060]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25060، ترقيم محمد عوامة 23981)
ترقیم عوامۃ: 23982 ترقیم الشثری: -- 25061
٢٥٠٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابن عيينة) (١) (و) (٢) ابو اسامة عن شعبة عن ابي رجاء (قال) (٣) : سالت الحسن عن النشر، فذكر لي عن النبي ﵇ (٤) قال:"هي من عمل الشيطان" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت من: [جـ، ز].
(٢) سقطت (الواو) في: [أ، ح، ط].
(٣) في [ز]: (قالت).
(٤) في [جـ]: ﷺ.
(٥) مرسل؛ الحسن تابعي.
حضرت ابو رجاء سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے آسیب کے تعویذات کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے میرے سامنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متصل ایک حدیث ذکر فرمائی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ اعمال شیطانیہ میں سے ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25061]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25061، ترقيم محمد عوامة 23982)