مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
15. في الرخصة في القرآن يكتب لمن يسقاه
کسی کو پلانے کے لئے قرآن مجید لکھنے کے جواز کے بیان میں (احادیث)
ترقیم عوامۃ: 23974 ترقیم الشثری: -- 25052
٢٥٠٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن ابن ابي ليلى عن الحكم عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: إذا (عسر) (١) على المراة ولدها، فيكتب هاتين (الآيتين) (٢) والكلمات في صحفة، ثم تغسل فتسقى منها: بسم الله (الذي) (٣) لا إله إلا هو الحليم الكريم، سبحان الله رب السماوات السبع ورب العرش العظيم، كانهم يوم يرونها لم يلبثوا إلا عشية او ضحاها، كانهم يوم يرون ما يوعدون لم يلبثوا إلا ساعة من نهار، بلاغ فهل يهلك إلا القوم الفاسقون (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أعسرت).
(٢) سقطت من: [ز].
(٣) سقط من: [ز].
(٤) ضعيف؛ لحال ابن أبي ليلى.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ جب کسی عورت کو بچہ کی ولادت میں تنگی ہو تو ان دو آیتوں اور کلمات کو ایک صفحہ پر لکھ دیا جائے پھر اس کو دھو کر یہ پانی عورت کو پلایا جائے۔ (الفاظ کا ترجمہ یہ ہے) شروع اس خدا کے نام سے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے جو بہت بردبار اور کرم کرنے والا ہے۔ پاک ہے اللہ، جو رب ہے ساتوں آسمانوں کا اور جو رب ہے عرش عظیم کا۔ { کَأَنَّہُمْ یَوْمَ یَرَوْنَہَا لَمْ یَلْبَثُوا إِلاَّ عَشِیَّۃً، أَوْ ضُحَاہَا } اور { کَأَنَّہُمْ یَوْمَ یَرَوْنَ مَا یُوعَدُونَ لَمْ یَلْبَثُوا إِلاَّ سَاعَۃً مِنْ نَہَارٍ بَلاَغٌ فَہَلْ یُہْلَکُ إلاَّ الْقَوْمُ الْفَاسِقُونَ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25052]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25052، ترقيم محمد عوامة 23974)
ترقیم عوامۃ: 23975 ترقیم الشثری: -- 25053
٢٥٠٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن ابي معشر عن عائشة انها كانت لا ترى باسا ان يعوذ في الماء ثم يصب على المريض (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (هشام).
(٢) منقطع؛ أبو معشر لا يروي عن عائشة.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں روایت ہے کہ وہ پانی میں دم وغیرہ کرنے میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتی تھیں کہ پھر وہ پانی مریض پر بہا دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25053]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25053، ترقيم محمد عوامة 23975)
ترقیم عوامۃ: 23976 ترقیم الشثری: -- 25054
٢٥٠٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن خالد عن ابي قلابة وليث عن مجاهد انهما لم يريا باسا ان يكتب (آية) (٢) من القرآن ثم يسقاه صاحب الفزع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (هشام).
(٢) في [ز]: (آيات).
حضرت ابو قلابہ اور حضرت مجاہد کے بارے میں روایت ہے کہ یہ دونوں حضرات اس بات میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے کہ قرآن مجید کی کوئی آیت لکھی جائے اور پھر ڈرے ہوئے آدمی کو پلائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25054]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25054، ترقيم محمد عوامة 23976)
ترقیم عوامۃ: 23977 ترقیم الشثری: -- 25055
٢٥٠٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) قال: (حدثنا) (٢) حجاج قال: اخبرني من راى سعيد بن جبير يكتب التعويذ لمن اتاه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (هشام).
(٢) في [جـ]: (أخبرنا)، وفي [ز]: (أنبأنا).
حضرت حجاج کہتے ہیں کہ مجھ سے اس آدمی نے بیان کیا جس نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا تھا کہ جو ان کے پاس (بغرض تعویذ) آتا وہ اس کے لئے تعویذ لکھتے تھے۔ حجاج کہتے ہیں۔ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا: تو انہوں نے جواباً ارشاد فرمایا: اے اہل عراق! ہم نے تو تمہارے علاوہ کسی سے اس کا ناپسند ہونا نہیں سُنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25055]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25055، ترقيم محمد عوامة 23977)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 25056
٢٥٠٥٦ - قال حجاج: وسالت عطاء فقال: ما سمعنا (كراهيته) (١) إلا من قبلكم (٢) اهل العراق.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (بكراهته)، وفي [ز]: (بكراهيته).
(٢) في [هـ]: زيادة (من).
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25056، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 23978 ترقیم الشثری: -- 25057
٢٥٠٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن شعبة قال: (اخبرنا) (١) قتادة عن سعيد بن المسيب قال: سالته عن النشر فامرني بها، قلت: (ارويها) (٢) عنك؟ قال: نعم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أنا).
(٢) في [ط]: (أربيها).
حضرت قتادہ، سعید بن المسیب کے بارے میں بتاتے ہیں کہ میں نے ان سے آسیب کے تعویذ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے مجھے اس کی اجازت دی۔ میں نے (ان سے) کہا۔ میں اس (تعویذ) کو آپ کی نسبت سے روایت کروں؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25057]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25057، ترقيم محمد عوامة 23978)
ترقیم عوامۃ: 23979 ترقیم الشثری: -- 25058
٢٥٠٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد قال: اخبرنا ابن عون عن إبراهيم عن الاسود ان ام المؤمنين عائشة سئلت عن النشر فقالت: (ما تصنعون) (١) بهذا؟ هذا ⦗١٣٣⦘ (الفرات) (٢) إلى جانبكم يستنقع فيه احدكم (سبعا) (٣) يستقبل الجرية (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (تضعوا).
(٢) في [ز]: (القرآن).
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) صحيح.
حضرت اسود سے روایت ہے کہ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے آسیب کے تعویذات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواباً ارشاد فرمایا: تم لوگ اس سے کیا بناتے ہو؟ یہ تمہارے قریب فرات کا دریا ہے۔ اس میں (آ کر) تم میں سے کوئی ایک پانی کے بہاؤ کی طرف منہ کرکے سات مرتبہ غوطہ لگا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25058]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25058، ترقيم محمد عوامة 23979)