🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

37. في الترياق
زیر کے اثر کو ختم کرنے والی دواء
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24124 ترقیم الشثری: -- 25206
٢٥٢٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن الاوزاعي عن مكحول وعبدة عن ام عبد الله ابنة خالد بن معدان عن ابيها انه كان لا يرى ⦗١٩٢⦘ (بشرب) (١) الترياق باسا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (شرب).
حضرت ام عبد اللہ بنت خالد بن معدان، اپنے والد سے روایت کرتی ہیں کہ وہ تریاق پینے میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25206]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25206، ترقيم محمد عوامة 24124)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24125 ترقیم الشثری: -- 25207
٢٥٢٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن صفوان بن عمرو السكسكي ان عمر بن عبد العزيز لما ولى الوليد [بن هشام القرشي و (عمرو) (١) بن قيس (السكوني) (٢) بعث (الصائفة) (٣) زودهم الترياق من الخزائن، وامرهما ان: من جاء] (٤) يلتمس الترياق ان (يعطوه) (٥) إياه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عمر).
(٢) في [أ، ح]: (السكوتي).
(٣) في [ز]: (الطائف)، وفي [أ، ح، هـ]: (الطائفة).
(٤) سقط من: [ط].
(٥) في [هـ]: (يعطياه).

حضرت صفوان بن عمرو السکسکی سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے جب ولید بن ہشام قرشی اور عمرو بن قیس سکونی کو موسم گرما کے حملہ کے لئے جماعت بھیجنے کی ذمہ داری دی تو آپ نے ان دونوں کو بیت المال میں سے تریاق بھی مہیا کیا اور ان دونوں کو حکم دیا کہ جو آدمی تریاق مانگنے کے لئے (تمہارے پاس) آئے تو تم اس کو یہ تریاق دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25207]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25207، ترقيم محمد عوامة 24125)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24126 ترقیم الشثری: -- 25208
٢٥٢٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (إسماعيل) (١) بن علية عن خالد الحذاء قال: وصف في ابو قلابة صفة الترياق فقال: يخرج رجال عليهم خفاف من خشب، وبايديهم شيء قد ذكره، فيصيدون الحيات، (فيمسحون) (٢) ما يلي رءوسها واذنابها (ليجتمع) (٣) ما كان من دم، ثم يطرحونها في القدر فيطبخونها، (فذلك) (٤) اجود الترياق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ز]: (يمسون).
(٣) في [ع]: (ليجمع).
(٤) في [ح، ز]: (فذاك).

حضرت خالد حذاء سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ابو قلابہ نے مجھے تریاق کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا، کچھ لوگ نکلتے ہیں انہوں نے لکڑی کی جوتیاں پہنی ہوتی ہیں اور ان کے ہاتھوں میں بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ ابو قلابہ نے اس چیز کا ذکر بھی کیا تھا، پس یہ لوگ سانپوں کو شکار کرتے ہیں اور ان کے سروں اور دموں پر جو کچھ ہوتا ہے۔ اس کو صاف کرتے ہیں تاکہ جو خون وغیرہ وہ جمع ہوجائے، پھر وہ سانپوں کو ہانڈی میں ڈال دیتے ہیں اور اس کو پکاتے ہیں، پس یہ بہترین تریاق ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25208]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25208، ترقيم محمد عوامة 24126)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24127 ترقیم الشثری: -- 25209
٢٥٢٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن خالد (الحذاء) (١) عن ابن ⦗١٩٣⦘ سيرين، قال: ذكرته له، (فقال) (٢) : او ليس قد نهي عن كل (ذي) (٣) (ناب) (٤) فهي ذات انياب وحمة (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ح، ط، هـ].
(٢) في [أ، ح، هـ]: (قال).
(٣) في [ز]: (ذات).
(٤) في [ط]: (تاب).
(٥) مرسل؛ ابن سيرين تابعي.

حضرت خالد، ابن سیرین کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ میں نے ان سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا: کیا یہ بات درست نہیں ہے کہ ہر کچلی والے جانور سے منع کیا گیا ہے؟ جبکہ یہ تو کچلی والے بھی ہیں اور زہر والے بھی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25209]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25209، ترقيم محمد عوامة 24127)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24128 ترقیم الشثری: -- 25210
٢٥٢١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون عن ابن سيرين قال: امر ابن عمر بالترياق فسقي، ولو علم ما فيه ما امر به (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابن سیرین سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے تریاق کے بارے میں حکم فرمایا تو اس کو پیا گیا۔ اور اگر وہ اس میں جو کچھ ہے اس کو جانتے تو اس کا حکم نہ فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25210]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25210، ترقيم محمد عوامة 24128)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں