🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

36. في شرب أبوال الإبل
اونٹوں کے پیشاب کو پینے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24115 ترقیم الشثری: -- 25197
٢٥١٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن حجاج بن ابي عثمان قال: حدثني ابو رجاء مولى ابي قلابة (١) قال: حدثني انس بن مالك ان نفرا من عكل ثمانية قدموا على رسول الله ﷺ، فبايعوه على الإسلام، فاستوخموا الارض وسقمت (اجسامهم) (٢) ، فشكوا ذلك إلى رسول الله ﷺ فقال:" (الا) (٣) (تخرجون) (٤) مع راعينا في إبله (فتصيبون) (٥) من ابوالها والبانها"، قالوا: بلى فخرجوا فشربوا من (ابوالها والبانها) (٦) (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (عن أبي قلابة).
(٢) في [ط، هـ]: (أجسادهم).
(٣) في [ط]: (لا)، وفي [هـ]: (لو).
(٤) في [أ، ح، هـ]: (تخرجوا).
(٥) في [أ، ط]: (فتصيبوا).
(٦) في [ز]: (ألبانها، وأبوالها).
(٧) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٨٩٩)، ومسلم (١٦٧١).

حضرت ابو قلابہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا کہ قبیلہ رعل کے آٹھ افراد کا ایک گروہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسلام پر بیعت کی۔ لیکن انہیں (مدینہ کی) زمین موافق نہیں آئی چناچہ ان کے جسم بیمار پڑگئے اور انہوں نے اس بات کی شکایت جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ ہمارے چرواہے کے ہمراہ اس کے اونٹوں میں کیوں نہیں چلے جاتے کہ تم ان اونٹوں کے دودھ اور پیشاب کو استعمال کرو؟“ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، چناچہ وہ لوگ چلے گئے اور انہوں نے اونٹوں کے پیشاب اور دودھ کو پیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25197]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25197، ترقيم محمد عوامة 24115)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24116 ترقیم الشثری: -- 25198
٢٥١٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن ليث عن (ابن) (١) طاوس ان اباه كان يشرب ابوال الإبل ويتداوى بها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (أبي).
حضرت ابن طاؤس سے روایت ہے کہ ان کے والد اونٹوں کے پیشاب کو پیتے تھے اور اس کے ذریعہ علاج معالجہ کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25198]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25198، ترقيم محمد عوامة 24116)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24117 ترقیم الشثری: -- 25199
٢٥١٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: [حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن ابي جعفر قال: لا باس بابوال الإبل ان يتداوى بها] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر الخبر في: [ز].
حضرت ابو جعفر سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں، اس بات میں کوئی حرج نہیں ہے کہ اونٹوں کے پیشاب کے ذریعہ علاج معالجہ کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25199]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25199، ترقيم محمد عوامة 24117)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24118 ترقیم الشثری: -- 25200
٢٥٢٠٠ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ابي عدي عن اشعث عن الحسن انه كرهها] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، جـ، ح، ط، هـ].
حضرت حسن کے بارے میں روایت ہے کہ وہ اونٹوں کے پیشاب کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25200]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25200، ترقيم محمد عوامة 24118)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24119 ترقیم الشثری: -- 25201
٢٥٢٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (محمد) (١) بن ابي عدي عن ابن عون قال: كان ( (محمد) (٢) يسال) (٣) عن شرب ابوال الإبل فيقول: لا ادري ما هذا؟.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت من: [جـ].
(٢) سقطت من: [ح].
(٣) في [ط]: (محمد يسأل).

حضرت ابن عون سے روایت ہے کہتے ہیں کہ محمد سے اونٹوں کا پیشاب پینے کے بارے میں سوال کیا جاتا تھا؟ تو انہوں نے جواب دیا، مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیا چیز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25201]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25201، ترقيم محمد عوامة 24119)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24120 ترقیم الشثری: -- 25202
٢٥٢٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: كان (جبار) (١) (المشرقي) (٢) يصف ابوال الإبل، ولو كان به باس لم يصفها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) انظر: الجرح والتعديل (٢/ ٥٤٣)، وتوضيح المشتبه (٣/ ٤٨٤)، وتصحيفات المحدثين (٢/ ٤٨٦)، وفي [أ، ح، ط، هـ]: (حبان).
(٢) في [أ، ح]: (المسرقي)، وفي [ط]: (المسروق)، وفي [هـ]: (السرقي).

حضرت عامر سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جبار المشرقی اونٹوں کے پیشاب کی تعریف کرتے تھے۔ اگر اس میں کوئی (غلط) بات ہوتی تو وہ اس کی تعریف نہ کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25202]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25202، ترقيم محمد عوامة 24120)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24121 ترقیم الشثری: -- 25203
٢٥٢٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: لا باس ان يستنشق (١) ابوال الإبل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (من).
حضرت ابراہیم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اس کام میں کوئی حرج نہیں ہے کہ آدمی اونٹوں کے پیشاب کو ناک صاف کرنے میں استعمال کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25203]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25203، ترقيم محمد عوامة 24121)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24122 ترقیم الشثری: -- 25204
٢٥٢٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن حبيبة بنت (عباد) (١) عن امها (عن) (٢) عائشة انها سئلت عن الصبي (ينقع) (٣) في البول او (يوجر) (٤) (فكرهته) (٥) (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (سيار)، وفي [أ، جـ، هـ]: (يسار)، وانظر: الطبقات الكبرى ٨/ ٧١.
(٢) سقط من: [ح، ط، هـ].
(٣) في [هـ]: (يقع).
(٤) في [ط]: (موجر).
(٥) في [أ، جـ، ح، ط، هـ]: (وكرهته).
(٦) مجهول؛ لجهالة حبيبة وأمها.

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں روایت ہے کہ ان سے اس بچہ کے بارے میں سوال کیا گیا جس کو اونٹوں کے پیشاب میں بٹھایا جائے یا پیشاب کو ٹپکایا جائے؟ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس کو ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25204]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25204، ترقيم محمد عوامة 24122)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24123 ترقیم الشثری: -- 25205
٢٥٢٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل قال: حدثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: كان رجل به (١) خنازير (٢) (فتداوى) (٣) (بابوال) (٤) الإبل والاراك، تطبخ (ابوال) (٥) الإبل والاراك، فاخذ الناس يسالونه فيابى، فلقي ابن مسعود فقال: اخبر الناس به (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) الخنازير: قرحة بالرقبة.
(٣) في [هـ]: (فتداووا).
(٤) في [ح]: (بابواب).
(٥) في [جـ]: (بأبوال).
(٦) صحيح؛ أخرجه الطبراني (٩١٥٣)، والدينوري في المجالسة ١/ ٣٨٠ (٢٢٢٨).

حضرت طارق بن شہاب سے روایت ہے کہتے ہیں کہ ایک آدمی کو گردن پر دانے نکلے تھے، تو اس نے اونٹوں کے پیشاب اور پیلو کے ذریعے علاج کیا۔ (اس طرح کہ) اونٹوں کے پیشاب اور پیلو کو پکایا گیا۔ تو لوگوں نے اس مریض سے علاج کے بارے میں پوچھنا شروع کیا۔ اس آدمی نے بتانے سے انکار کردیا۔ پھر وہ آدمی حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو ملا تو انہوں نے فرمایا، لوگوں کو اس علاج کے بارے میں بتادو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25205]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25205، ترقيم محمد عوامة 24123)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں