مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
55. فيمن ينعت له أن يشرب من دمه
جس آدمی کے لئے یہ تجویز کیا گیا ہو کہ وہ اپنا خون پئے
ترقیم عوامۃ: 24180 ترقیم الشثری: -- 25263
٢٥٢٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا مخلد بن يزيد -وكان ثقة- عن ابن جريج عن عطاء انه سئل عن رجل وجع (كبده) (١) فنعت له ان (يسرم) (٢) على كبده، وان يشرب من دمه، فقال: لا باس هي ضرورة. قال ابن جريج: قلت له: اليس الدم (حراما) (٣) ؟ قال: ذلك من ضرورة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (كبد).
(٢) أي: يقطع، وفي [أ، ح، ز، ط]: (يسره)، وفي [هـ]: (يشرط).
(٣) في [أ، ح، ز، ط]: (حرام).
حضرت عطاء کے بارے میں روایت ہے کہ ان سے ایک آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس کے جگر میں بیماری تھی اور اس کے لئے یہ علاج تجویز کیا گیا کہ وہ اپنے جگر کو کاٹے اور اس کا خون پئے؟ تو حضرت عطاء نے کہا۔ اس میں کوئی حرج کی بات نہیں یہ ضرورت ہے۔ ابن جریج کہتے ہیں۔ میں نے حضرت عطاء سے کہا۔ کیا خون حرام نہیں ہے؟ انہوں نے فرمایا: یہ پینا بوجہ ضرورت کے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25263]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25263، ترقيم محمد عوامة 24180)
ترقیم عوامۃ: 24181 ترقیم الشثری: -- 25264
٢٥٢٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن ابي جعفر قال: إذا اضطر إلى ما حرم عليه، فما حرم عليه فهو له حلال.
حضرت ابو جعفر سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جب آدمی اس چیز کے استعمال میں مجبور ہوجائے تو جو چیز آدمی پر حرام ہو وہ حلال ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25264]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25264، ترقيم محمد عوامة 24181)