مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
56. في المرأة تموت في بطنها (ولدها) (ما يصنع) بها؟
عورت مر جائے اور اس کے پیٹ میں بچہ ہو تو اس عورت کے ساتھ کیا کیا جائے گا؟
ترقیم عوامۃ: 24182 ترقیم الشثری: -- 25265
٢٥٢٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (مخلد) (١) بن يزيد عن ابن جريج قال: سئل عطاء عن المراة تموت وفي بطنها ولد؟ (٢) يسطو عليه الرجل فيستخرجه، فكره ذلك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (محمد).
(٢) في [ز]: زيادة (قال).
حضرت ابن جریج سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایسی عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جو اس حال میں مری کہ اس کے پیٹ میں بچہ تھا۔ (کیا) آدمی اس عورت پر غلبہ پاکر بچہ کو نکال سکتا ہے؟ تو حضرت عطاء نے اس کو ناپسند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25265]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25265، ترقيم محمد عوامة 24182)
ترقیم عوامۃ: 24183 ترقیم الشثری: -- 25266
٢٥٢٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن انه كان لا يرى باسا ان يسطو الرجل على المراة إذا لم يقدروا على امراة تعالج.
حضرت حسن کے بارے میں روایت ہے کہ وہ اس بات میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے کہ جب کوئی عورت علاج کے لئے نہ مل سکے تو کوئی مرد عورت پر غلبہ پا کر بچہ نکالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25266]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25266، ترقيم محمد عوامة 24183)
ترقیم عوامۃ: 24184 ترقیم الشثری: -- 25267
٢٥٢٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة قال: قالت ام سنان: إذا انا مت فشقوا بطني، فإن فيه سيد غطفان، قال: فلما ماتت شقوا بطنها فاستخرجوا سنانا.
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ حضرت ام سنان نے کہا تھا کہ جب میں مر جاؤں تو تم میرے پیٹ کو پھاڑ دینا کیونکہ میرے پیٹ میں غطفان کا سردار ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر جب وہ مرگئی تو لوگوں نے ان کا پیٹ پھاڑا اور سنان کو باہر نکالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25267]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25267، ترقيم محمد عوامة 24184)