مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من حرم المسكر وقال: هو حرام ونهى عنه
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 24245 ترقیم الشثری: -- 25329
٢٥٣٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن جعفر بن برقان عن فرات بن (سلمان) (١) عن رجل من جلساء القاسم عن عائشة قالت: قال رسول الله ﷺ:"اول ما يكفئ امتي عن الإسلام (لشراب) (٢) يقال: له الطلاء" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (سليمان).
(٢) في [أ، ز]: (شراب)، وفي [جـ]: (بشراب).
(٣) مجهول، لإبهام الرجل، أخرجه إسحاق (٩٢٣)، وأبو يعلى (٤٧١٢)، والدارمي (٢١٠٠)، والطبراني في مسند الشاميين (٧٤٩)، وابن عدي (٦/ ٢٠٥١)، وأحمد بن منيع كما في المطالب العالية (١٨٢٦).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ــ”اسلام میں سب سے پہلے جو شرب گرائی گئی یہ وہ شراب ہے جس کو طلاء … انگور کے شیرہ کو پکار کر بنائی گئی شراب … کہا جاتا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25329]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25329، ترقيم محمد عوامة 24245)
ترقیم عوامۃ: 24246 ترقیم الشثری: -- 25330
٢٥٣٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي حيان عن الشعبي (عن عائشة) (١) (قالت) (٢) : حدثت اشربة لو كانت (على) (٣) عهد رسول الله ﷺ نهى عنها (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [جـ]: (قال).
(٣) في [أ، جـ، ح، ز]: (على).
(٤) صحيح.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ کہتی ہیں کہ ایسی نئی شرابیں تیار ہوگئی ہیں کہ اگر وہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں ہوتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے منع کردیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25330]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25330، ترقيم محمد عوامة 24246)
ترقیم عوامۃ: 24247 ترقیم الشثری: -- 25331
٢٥٣٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابن عون عن ابن سيرين ان رجلا قال لابن عمر: إن اهلنا ينبذون شرابا لهم غدوة فيشربونه عشية، (وينبذون عشية) (١) فيشربونه غدوة، قال ابن عمر: انهاك عن السكر قليله وكثيره، واشهد الله عليك ان اهل خيبر ينبذون شرابا لهم من كذا وكذا، يسمونه كذا (وكذا) (٢) وهي الخمر (وإن اهل فدك ينبذون شرابا من كذا وكذا يسمونها كذا ⦗٢٣٤⦘ وكذا، وهي الخمر) (٣) ، (فعد) (٤) اربعة اشربة احدها العسل (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ]، وفي [جـ، ز]: (وينبذنه عشية).
(٢) في [جـ]: سقط.
(٣) سقط ما بين القوسين من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) في [ط]: (فغذا).
(٥) صحيح.
حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا۔ کہ ہمارے اہل خانہ صبح کے وقت اپنے لیئے ایک مشروب نبیذ کا رکھتے ہیں جس کو وہ شام کے وقت پی لیتے ہیں۔ اور ایک مشروب نبیذ کا شام کو رکھتے ہیں اور اس کو صبح کے وقت پی لیتے ہیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ے فرمایا: میں تمہیں نشہ آور چیز سے روکتا ہوں خواہ وہ تھوڑی ہو یا زیادہ۔ اور میں تم پر اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ اہل خیبر اپنے لئے فلاں، فلاں چیز سے نبیذ بناتے تھے اور اس کا یہ یہ نام رکھتے تھے اور یہ چیز حقیقت میں خمر تھی۔ اور اہل فدک فلاں فلاں چیز سے نبیذ بناتے تھے اور اس کا یہ، یہ نام رکھتے تھے اور یہ چیز حقیقت میں خمر تھی۔ (اسی طرح) آپ نے چار مشروبات کا ذکر کیا جن میں سے ایک شہد تھا۔ حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ ابن سیرین، شہد کے علاوہ ان سب کا (علیحدہ) نام لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25331]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25331، ترقيم محمد عوامة 24247)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 25332
٢٥٣٣٢ - قال: ابن عون: (و) (١) كان ابن سيرين يسميها (كلها) (٢) إلا العسل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من: [ز].
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25332، ترقيم محمد عوامة ---)