مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
23. في الخمر يخلل
خمر کو سرکہ بنانے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 24567 ترقیم الشثری: -- 25661
٢٥٦٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن التيمي عن ام (خداش) (١) انها رات عليا (يصطبغ) (٢) بخل الخمر (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في [جـ، ف، ز]، وهو الموافق لما في طبقات ابن سعد ٢/ ٤٨٥، والأموال لأبي عبيد (٢٩١)، وسنن البيهقي ٦/ ٣٨، والثقات ٥/ ٥٩٣، وحديث الأنصاري (١٥)، والمنفردات (٧٠٣)، والشذا الفياح ٢/ ٥٤٤، والتقييد والإيضاح ص ٣٣٦، والمحلى ٧/ ٥١٧، بينما في: [أ، ح، ط، هـ]: (حراش)، وهو يوافق ما في مصنف عبد الرزاق (١٧١٠٧)، ومختصر خلافيات البيهقي ٣/ ٣٧٤، وفي [ع]: (خراش).
(٢) (يصطبع) في: [أ، ح، ز].
(٣) مجهول؛ لجهالة أم خداش.
حضرت ام حراش سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو شراب سے بنے ہوئے سرکہ کے ساتھ سالن والا معاملہ کرتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25661]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25661، ترقيم محمد عوامة 24567)
ترقیم عوامۃ: 24568 ترقیم الشثری: -- 25662
٢٥٦٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن معاوية بن صالح عن ابي الزاهرية عن جبير بن نفير قال: اختلف رجلان من اصحاب (معاذ) (١) في خل الخمر، فسالا ابا الدرداء فقال: لا باس به (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (معاوية).
(٢) حسن؛ معاوية بن صالح صدوق.
حضرت جبیر بن نفیر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں حضرت معاویہ کے دو ساتھیوں کا شراب سے تیار کردہ سرکہ میں باہم اختلاف واقع ہوگیا، پس انہوں نے حضرت ابو الدرداء سے پوچھا: حضرت ابو الدرداء نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25662]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25662، ترقيم محمد عوامة 24568)
ترقیم عوامۃ: 24569 ترقیم الشثری: -- 25663
٢٥٦٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن ابيه عن مسربل ⦗٣٢٣⦘ العبدي عن امه قالت: سالت عائشة عن خل الخمر، قالت: (لا) (١) باس به، هو إدام (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (ولا).
(٢) مجهول؛ لجهالة أم مسربل.
حضرت مسر بل، بدی، اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں، ان کی والدہ کہتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے شراب سے تیار کردہ سرکہ کے بارے میں سوال کیا؟ انہوں نے جواباً ارشاد فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں، یہ تو سالن کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25663]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25663، ترقيم محمد عوامة 24569)
ترقیم عوامۃ: 24570 ترقیم الشثری: -- 25664
٢٥٦٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عبد الله بن نافع عن (ابيه) (١) عن ابن عمر انه كان لا يرى باسا ان ياكل مما كان خمرا فصار خلا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) (أمه) في: [جـ].
(٢) ضعيف؛ لضعف عبد اللَّه بن نافع.
حضرت نافع، اپنے والد سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے، کہ وہ اس چیز کے ساتھ کھانا کھائیں جو پہلے شراب تھی اور اب سرکہ ہوگئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25664]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25664، ترقيم محمد عوامة 24570)
ترقیم عوامۃ: 24571 ترقیم الشثری: -- 25665
٢٥٦٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ازهر عن بن عون قال: كان محمد لا يقول خل خمر ويقول: خل العنب وكان يصطبغ فيه.
حضرت ابن عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت محمد یہ نہیں کہتے تھے کہ یہ شراب کا سرکہ ہے بلکہ وہ کہتے تھے۔ انگور کا سرکہ ہے اور وہ اس کو بطور سالن استعمال کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25665]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25665، ترقيم محمد عوامة 24571)
ترقیم عوامۃ: 24572 ترقیم الشثری: -- 25666
٢٥٦٦٦ - حدثنا ابو بكر (قال: حدثنا) (١) ابن مهدي عن حماد (٢) (بن) (٣) زيد عن يحيى بن عتيق عن ابن سيرين انه كان لا يرى باسا بخل الخمر (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حدثنا قال).
(٢) في [ز]: (بن يحيى).
(٣) في [ز]: (عن).
(٤) في [أ]: زيادة (عن عمر).
حضرت یحییٰ بن عتیق، حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ شراب سے بنائے ہوئے سرکہ کے بارے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25666]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25666، ترقيم محمد عوامة 24572)
ترقیم عوامۃ: 24573 ترقیم الشثری: -- 25667
٢٥٦٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن إسماعيل بن عبد الملك قال: رايت سعيد بن جبير يصطبغ بخل خمر.
حضرت اسماعیل بن عبد الملک سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جُبیر کو شراب سے بنے ہوئے سرکہ کے ساتھ روٹی کھاتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25667]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25667، ترقيم محمد عوامة 24573)
ترقیم عوامۃ: 24574 ترقیم الشثری: -- 25668
٢٥٦٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن مبارك عن (الحسن) (١) قال: لا باس بخل خمر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (حسين).
حضرت حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ شراب سے بنے ہوئے سرکہ میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25668]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25668، ترقيم محمد عوامة 24574)