🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

24. في الخمر تحول (خلا)
جو شراب سرکہ بن جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24575 ترقیم الشثری: -- 25669
٢٥٦٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن السدي عن يحيى بن عباد عن انس ان ابا طلحة سال النبي ﷺ عن ايتام ورثوا خمرا ايجعله خلا؟ فكرهه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ السدي صدوق، أخرجه مسلم (١٩٨٣)، وأحمد (١٢١٨٩).
حضرت انس سے روایت ہے کہ حضرت ابو طلحہ نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کچھ ایسے یتیموں کے بارے میں سوال کیا جنہیں ورثہ میں شراب ملی تھی کہ کیا اس شراب کو سرکہ بنایا جاسکتا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25669]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25669، ترقيم محمد عوامة 24575)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24576 ترقیم الشثری: -- 25670
٢٥٦٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن مثنى (بن سعيد) (١) قال: شهدت عمر بن عبد العزيز كتب إلى عامله بواسط: ان لا تحملوا الخمر من قرية إلى قرية، وما ادركت فاجعله خلا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) (عن سعد) في: [ز].
حضرت مثنی بن سعید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبد العزیز کے پاس موجود تھا کہ انہوں نے اپنے مقام واسط کے عامل کو خط لکھا: تم شراب کو ایک بستی سے دوسری بستی کی طرف نہ اٹھا کرلے جاؤ اور جو تم پالو تو اس کو سرکہ بنا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25670]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25670، ترقيم محمد عوامة 24576)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24577 ترقیم الشثری: -- 25671
٢٥٦٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع عن) (١) ابن ابي ذئب عن الزهري عن القاسم عن اسلم قال: قال (عمر) (٢) : لا باس بخل وجدته مع اهل الكتاب ما لم تعلم انهم تعمدوا (فسادها) (٣) بعد ما صارت خمرا (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [هـ]: (إفسادها).
(٤) صحيح.

حضر ت اسلم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: جو سرکہ تم اہل کتاب کے پاس پاؤ اس میں کوئی حرج نہیں ہے جب تک کہ تمہیں اس بات کا علم نہ ہوجائے کہ انہوں نے اس سرکہ کے شراب ہوجانے کے بعد اس کے فساد کا قصد کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25671]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25671، ترقيم محمد عوامة 24577)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24578 ترقیم الشثری: -- 25672
٢٥٦٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (يحيى) (١) بن زكريا (٢) بن ابي زائدة عن ابن جريج عن عطاء قال: لا باس ان يحول الخمر خلا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [ز]: (عن).

حضرت عطاء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں ہے کہ شراب کو سرکہ میں بدل دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25672]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25672، ترقيم محمد عوامة 24578)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں