🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

25. من رخص في الشرب قائما
جو لو گ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24579 ترقیم الشثری: -- 25673
٢٥٦٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة وحفص (عن عاصم) (١) عن الشعبي عن ابن عباس قال: ناولت رسول الله ﷺ إداوة من زمزم فشربها وهو قائم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من النسخ، وقد أخرجه ابن عبد البر في الاستذكار ٨/ ٣٥٥، عن طريق المؤلف بإثبات: (عن عاصم).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٥٢٧)، وأحمد (١٩٠٣)، والحميدي (٤٨١)، وأبو يعلى (٢٤٠٦)، وابن خزيمة (٢٩٤٥)، والطحاوي ٤/ ٢٧٣ من طريق سفيان عن عاصم عن الشعبي، وأخرجه البخاري (١٦٣٧، ٥٦٧١).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زم زم (کے پانی) کا ایک برتن پکڑایا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو نوش فرمایا، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25673]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25673، ترقيم محمد عوامة 24579)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24580 ترقیم الشثری: -- 25674
٢٥٦٧٤ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو (عن) (١) مسلم قال: رايت ابن عمر يشرب قائما] (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بن).
(٢) سقط الخبر من [جـ].
(٣) صحيح؛ ومسلم هو ابن يسار، وعمرو هو ابن دينار.

حضرت مسلم سے روایت ہے، و ہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو کھڑے ہونے کی حالت میں پیتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25674]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25674، ترقيم محمد عوامة 24580)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24581 ترقیم الشثری: -- 25675
٢٥٦٧٥ - (حدثنا ابو بكر قال: حدثنا) (١) ابن فضيل عن ابي سنان عن ابي المعارك قال: سالت ابا هريرة عن شرب الرجل وهو قائم، قال: لا باس به (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي المعارك.

حضرت ابو المعارک سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ سے آدمی کے کھڑے ہونے کی حالت میں پانی پینے کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے جواب میں فرمایا، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25675]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25675، ترقيم محمد عوامة 24581)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24582 ترقیم الشثری: -- 25676
٢٥٦٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن ابيه ان عليا كان يشرب وهو قائم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع، أبو جعفر لا يروي عن علي.
حضرت جعفر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پانی نوش فرمایا: جبکہ آپ کھڑے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25676]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25676، ترقيم محمد عوامة 24582)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24583 ترقیم الشثری: -- 25677
٢٥٦٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (معتمر عن) (١) معمر عن الزهري ان سعدا وعائشة كانا لا يريان باسا بالشرب قائما (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، هـ، ح، ط].
(٢) منقطع؛ الزهري لا يروي عن سعد وعائشة.

حضرت زہری سے روایت ہے کہ حضرت سعد اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا دونوں کھڑے ہونے کی حالت میں پانی پینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25677]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25677، ترقيم محمد عوامة 24583)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24584 ترقیم الشثری: -- 25678
٢٥٦٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن سالم عن سعيد بن المسيب عن ابن عمر انه شرب من (قربة) (١) وهو قائم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز] مكررة: [في قربة في قربة].
(٢) حسن؛ شريك صدوق.

حضرت سعید بن المسیب، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک مشکیزہ سے پانی اس حالت میں پیا جبکہ آپ کھڑے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25678]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25678، ترقيم محمد عوامة 24584)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24585 ترقیم الشثری: -- 25679
٢٥٦٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن (السائب) (١) عن ميسرة قال: رايت عليا (يشرب) (٢) قائما، فقلت: شربت قائما؟ فقال: (إن) (٣) شربت قائما (لقد) (٤) رايت رسول الله ﷺ (يشرب) (٥) قائما، ولان شربت قاعدا (فلقد) (٦) رايت رسول الله ﷺ يشرب قاعدا (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في [جـ]: وفي بقية النسخ: (المسيب).
(٢) في [جـ، ز]: (شرب).
(٣) في [أ، ح، ط]: (إني).
(٤) سقط من [ز]، وفي [هـ]: (فقد).
(٥) في [جـ]: (لشرب).
(٦) في [ز، ط]: (لقد).
(٧) ضعيف؛ عطاء اختلط، أخرجه أحمد (٩١٦)، وعبد اللَّه (١١٢٥)، والطحاوي ٤/ ٢٧٣ وأصل الخبر عند البخاري (٥٦١٥).

حضرت میسرۃ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کھڑے ہونے کی حالت میں پیتے ہوئے دیکھا، تو میں نے عرض کیا۔ آپ کھڑے ہو کر پی رہے ہیں؟ اس پر انہوں نے فرمایاَ البتہ اگر میں کھڑے ہو کر پی رہا ہوں تو تحقیق میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھڑے ہونے کی حالت میں پیتا ہوا دیکھا ہے اور اگر میں بیٹھ کر پیتا ہوں تو تحقیق میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیٹھ کر پیتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25679]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25679، ترقيم محمد عوامة 24585)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24586 ترقیم الشثری: -- 25680
٢٥٦٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن عاصم عن عبد الله بن عامر انه راى ابن عمر (يشرب) (١) قائما (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (شرب).
(٢) حسن؛ شريك صدوق.

حضرت عبد اللہ بن عامر سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عمر کو کھڑے ہونے کی حالت میں پیتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25680]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25680، ترقيم محمد عوامة 24586)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24587 ترقیم الشثری: -- 25681
٢٥٦٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عباد بن منصور قال: لقد رايت سالما (يشرب) (١) وهو قائم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (شرب).
حضرت عباد بن منصور سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو دیکھا کہ وہ کھڑے ہونے کی حالت میں پی رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25681]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25681، ترقيم محمد عوامة 24587)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24588 ترقیم الشثری: -- 25682
٢٥٦٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عبد الرحمن بن عجلان قال: سالت إبراهيم عنه فقال: لا باس به إن شئت قائما وإن شئت (قاعدا) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ].
حضرت عبد الرحمن بن عجلان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہم سے اس (کھڑے ہونے کی حالت میں پینے) کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا، اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔ اگر تم کھڑے ہونے کی حالت میں چاہو (تو کھڑے ہو جاؤ) اگر تم بیٹھنے کی حالت میں چاہو (تو بیٹھ جاؤ)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25682]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25682، ترقيم محمد عوامة 24588)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں