مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
25. من رخص في الشرب قائما
جو لو گ کھڑے ہو کر پینے کی اجازت دیتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 24589 ترقیم الشثری: -- 25683
٢٥٦٨٣ - [حدثنا يحيى بن سعيد عن مجالد قال: رايت الشعبي يشرب قائما وقاعدا] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت مجالد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو کھڑے ہونے کی حالت میں اور بیٹھنے کی حالت میں پیتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25683]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25683، ترقيم محمد عوامة 24589)
ترقیم عوامۃ: 24590 ترقیم الشثری: -- 25684
٢٥٦٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن واقد عن زاذان (قال) (١) : لا باس بالشرب قائما والجلوس حلم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ح].
حضرت زاذان سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ کھڑے ہونے کی حالت میں پینے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن بیٹھ کر پینا بردباری کی نشانی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25684]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25684، ترقيم محمد عوامة 24590)
ترقیم عوامۃ: 24591 ترقیم الشثری: -- 25685
٢٥٦٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن الحسن بن الحكم عن الحر بن (صياح) (١) قال: سال رجل ابن عمر فقال: ما ترى في الشرب قائما فقال ابن عمر: إني اشرب وانا قائم، وآكل وانا امشي (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ، ح]: (صباح).
(٢) صحيح.
حضرت حر بن صباح سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے سوال کیا، اس نے پوچھا۔ کھڑے ہونے کی حالت میں پینے کے بار میں آپ کی کیا رائے ہے؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا، میں کھڑے ہو کر کھا لیتا ہوں اور میں چلنے کی حالت میں کھا لیتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25685]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25685، ترقيم محمد عوامة 24591)
ترقیم عوامۃ: 24592 ترقیم الشثری: -- 25686
٢٥٦٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن عمران بن (حدير) (١) عن يزيد بن عطارد ابي (البزرى) (٢) قال: قال: (ابن) (٣) عمر كنا نشرب ونحن قيام ⦗٣٢٨⦘ وناكل ونحن نسعى على عهد رسول الله ﷺ (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (جرير).
(٢) في [جـ]: (البرزى)، وفي [ط، أ]: (البزار)، وفي [ز]: (البرارا)، وفي [هـ]: (البررى).
(٣) في [ز، أ، ح، ط]: (ابن) سقط.
(٤) مجهول؛ لجهالة يزيد بن عطارد، أخرجه أحمد (٤٨٣٣)، وابن حبان (٥٢٤٣)، والطيالسي (١٩٠٤)، والدارمي ٢/ ١٢٠، وابن الجارود (٨٦٧)، والدولابي في الكنى ١/ ١٢٧، والبيهقي ٧/ ٢٨٣، والطحاوي ٤/ ٢٧٣، والمزي ٣٣/ ٧٤.
حضرت یزید بن عطارد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں، ہم لوگ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں، کھڑے ہونے کی حالت میں پانی پی لیتے تھے اور ہم دوڑتے ہوئے کھانے کی چیز کھالیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25686]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25686، ترقيم محمد عوامة 24592)
ترقیم عوامۃ: 24593 ترقیم الشثری: -- 25687
٢٥٦٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عبد الملك بن ميسرة قال: سالت طاؤسا وسعيد بن جبير عن الشرب قائما فلم (يريا) (١) به باسا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ير).
حضرت عبد الملک بن میسرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس اور حضرت سعید بن جُبیر سے کھڑے ہونے کی حالت میں پینے کے بارے میں سوال کیا؟ تو ان دونوں حضرات نے اس میں کوئی حرج نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25687]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25687، ترقيم محمد عوامة 24593)
ترقیم عوامۃ: 24594 ترقیم الشثری: -- 25688
٢٥٦٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن ابي نجيح (عن) (١) مجاهد قال: اخبرني من راى عليا بالكوفة (يشرب) (٢) قائما (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [ط].
(٢) في [ز]: (شرب).
(٣) مجهول؛ لإبهام الراوي عن علي.
حضرت مجاہد سے روایت ہے،۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے اس آدمی نے خبر دی جس نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کوفہ میں کھڑے ہونے کی حالت میں پیتے دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25688]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25688، ترقيم محمد عوامة 24594)
ترقیم عوامۃ: 24595 ترقیم الشثری: -- 25689
٢٥٦٨٩ - [حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا) (١) خالد بن مخلد عن مالك بن انس عن عامر بن عبد الله بن الزبير قال: رايت ابي يشرب وهو قائم] (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أخبرنا).
(٢) سقط الخبر من: [أ، هـ، ح، ط].
(٣) حسن؛ خالد بن مخلد صدوق.
حضرت عامر بن عبد اللہ بن زبیر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو کھڑے ہونے کی حالت میں پیتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25689]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25689، ترقيم محمد عوامة 24595)
ترقیم عوامۃ: 24596 ترقیم الشثری: -- 25690
٢٥٦٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن عبيد (الله) (١) عن نافع عن ابن عمر (قال) (٢) : كنا نشرب ونحن قيام وناكل ونحن نمشي على ⦗٣٢٩⦘ عهد رسول الله ﷺ (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، ح].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) معلول، أخطأ فيه حفص، صوابه حفص عن محمد بن عبيد اللَّه وهو العرزمي متروك، أخرجه أحمد وابنه (٥٨٧٥)، وعبد بن حميد (٧٨٥)، والدارمي (٢/ ١٢٠)، أربعتهم من طريق المؤلف، وأخرجه الترمذي (١٨٨٠) وابن ماجه (٣٣٠١)، وابن حبان (٥٣٢٢)، والطحاوي ٣/ ٣٧٣، والخطيب ٨/ ١٩٥، والطيالسي (٩٠٤)، وابن الجارود (٨٦٧)، والدولابي ١/ ١٢٧، والبيهقي ٧/ ٢٨٣.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عہد مبارک تھا اور ہم کھڑے ہونے کی حالت میں پی لیا کرتے تھے اور چلتے پھرتے ہم کھالیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25690]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25690، ترقيم محمد عوامة 24596)
ترقیم عوامۃ: 24597 ترقیم الشثری: -- 25691
٢٥٦٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن عبد الملك بن ابي سليمان قال: قال (لي) (١) سعيد بن جبير: اشرب قائما.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ح].
حضرت عبد الملک بن ابی سلیمان سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھ سے حضرت سعید بن جبیر نے فرمایا: تم کھڑے ہو کر پانی پی لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25691]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25691، ترقيم محمد عوامة 24597)
ترقیم عوامۃ: 24598 ترقیم الشثری: -- 25692
٢٥٦٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن عبد الله بن شريك عن بشر ابن غالب قال: رايت (الحسين) (١) (شرب) (٢) وهو قائم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ، ط]: (الحسن)، وانظر: شرح معاني الآثار ٤/ ٢٧٥.
(٢) في [أ، ح، ط]: (يشرب).
حضرت بشر بن غالب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو دیکھا کہ وہ کھڑے ہونے کی حالت میں کچھ پی رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25692]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25692، ترقيم محمد عوامة 24598)