🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. في أي يوم تذبح العقيقة
کون سے دن عقیقہ ذبح کیا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24737 ترقیم الشثری: -- 25834
٢٥٨٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر عن سعيد عن قتادة عن الحسن عن سمرة عن نبي الله ﷺ قال: (تذبح) (١) عنه يوم السابع، ⦗٣٦٧⦘ ويحلق راسه ويسمى (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، ح]: (يذبح).
(٢) صحيح؛ صرح الحسن بسماعه من سمرة، وأخرجه أحمد (٢٠٠٨٣)، وأبو داود (٢٨٣٨)، والترمذي (١٥٢٢)، وأبو داود ٧/ ١٦٦، والحاكم ٤/ ٢٣٧، وابن ماجه (٣١٦٥)، وابن الجارود (٩١٠)، والطحاوي في شرح المشكل (١٠٣٢)، والطيالسي (٩٠٩)، والدارمي (١٩٦٩)، والطبراني (٦٨٣١)، والبيهقي ٩/ ٢٩٩، وابن عبد البر في التمهيد ٤/ ٣٠٧.

حضرت سمرہ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ساتویں روز بچہ کی طرف سے (عقیقہ) ذبح کیا جائے گا اور اس کا سر مونڈا جائے گا اور نام رکھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب العقيقة/حدیث: 25834]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25834، ترقيم محمد عوامة 24737)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24738 ترقیم الشثری: -- 25835
٢٥٨٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن محمد بن إسحاق عن عمرو بن شعيب ان النبي ﷺ امر بالعقيقة يوم السابع للمولود، ووضع الاذى وتسميته (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عمرو بن شعيب ليس من الصحابة.
حضرت عمرو بن شعیب سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بچہ کے لئے ساتویں روز عقیقہ کرنے کا اور سر صاف کرنے کا اور بچہ کا نام رکھنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب العقيقة/حدیث: 25835]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25835، ترقيم محمد عوامة 24738)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24739 ترقیم الشثری: -- 25836
٢٥٨٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن ابيه عن ابن سيرين قال: كان لا يرى باسا ان يعق قبل السابع او بعده، وكان يقول: اجعل (لحم) (١) العقيقة كيف شئت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بياض).
حضرت معتمر بن سلیمان، اپنے والد سے، حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ساتویں روز سے قبل اور اس کے بعد عقیقہ کرنے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ اور فرمایا کرتے تھے۔ عقیقہ کے گوشت کو تم جس طرح چاہو ویسے ہی کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب العقيقة/حدیث: 25836]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25836، ترقيم محمد عوامة 24739)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24740 ترقیم الشثری: -- 25837
٢٥٨٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن انه قال في العقيقة: شاة (مسنة) (١) تذبح عنه يوم سابعه ويحلق راسه ويسمى.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع، هـ]: (منه).
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ عقیقہ میں ایک مُسِنّہ بکری ہوتی ہے جو ساتویں دن بچہ کی طرف سے ذبح کی جاتی ہے اور بچہ کا سر صاف کیا جاتا ہے اور نام رکھا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب العقيقة/حدیث: 25837]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25837، ترقيم محمد عوامة 24740)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24741 ترقیم الشثری: -- 25838
٢٥٨٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان (١) عن عبد الملك بن ابي سليمان عن عبد الملك بن اعين عن ابي جعفر قال: كانت (فاطمة) (٢) تعق (عن) (٣) ولدها يوم السابع وتسميه، وتختنه، وتحلق راسه، (وتصدق) (٤) بوزنه ورقا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (بندار عن قتادة سليمان) زائدة.
(٢) أي: فاطمة بنت الحسين.
(٣) في [ز]: (على).
(٤) في [جـ]: (ويتصدق).

حضرت ابو جعفر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت فاطمہ، اپنے بچوں کی طرف سے ساتویں دن عقیقہ کرتی تھیں اور اس کا نام رکھتی تھیں اور اس کے ختنے کرواتی تھیں اور اس کا سر صاف کرتی تھیں اس کے (بالوں کے) ہم وزن چاندی صدقہ کیا کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب العقيقة/حدیث: 25838]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25838، ترقيم محمد عوامة 24741)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24742 ترقیم الشثری: -- 25839
٢٥٨٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا عبد الوارث قال: حدثنا عطاء بن السائب عن محارب بن دثار عن ابن عمر قال في العقيقة: تذبح عنه يوم السابع (ويحلق) (١) راسه، (ويتصدق) (٢) بوزن شعره فضة، ويلطخ راسه بالدم (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (تحلق).
(٢) في [ط]: (وتصدق).
(٣) ضعيف؛ عطاء اختلط.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ عقیقہ کے بارے میں فرماتے ہیں۔ بچہ کی طرف سے ساتویں روز ذبح کیا جائے گا۔ بچہ کا سر صاف کیا جائے گا۔ اور اس کے بالوں کے ہم وزن چاندی صدقہ کی جائے گی اور اس کے سر کو خون سے آلودہ کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب العقيقة/حدیث: 25839]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25839، ترقيم محمد عوامة 24742)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں