مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
9. ما قالوا في أكل الضب
گوہ کھانے کے بارے میں جو اقوال ہیں
ترقیم عوامۃ: 24837 ترقیم الشثری: -- 25940
٢٥٩٤٠ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر (٢) عن (ابي) (٣) عون عن عبد الرحمن بن ابي ليلى ان النبي ﷺ وجد ريح ضب فرخص لهم في اكله (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكررت في: [ح].
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: زيادة (عن زياد بن علاقة).
(٣) في [جـ]: (أبي).
(٤) مرسل؛ ابن أبي ليلى تابعي.
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گوہ کی بُو محسوس کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو اس کے کھانے کی اجازت دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25940]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25940، ترقيم محمد عوامة 24837)
ترقیم عوامۃ: 24838 ترقیم الشثری: -- 25941
٢٥٩٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر عن زياد بن علاقة ان عمر راى رجلا حسن الجسم، فساله (او) (١) اخبره فقال: من اكل الضباب؟ فقال عمر: (وددت) (٢) ان في كل (جحر) (٣) (ضب) (٤) ضبين (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أن).
(٢) في [ط]: (ودرت).
(٣) سقط من: [ز].
(٤) في [أ، ح، ط]: زيادة (أو).
(٥) منقطع؛ زياد لا يروي عن عمر.
حضرت زیاد بن علاقہ سے روایت ہے۔ کہ حضرت عمر نے ایک خوبصورت جسم والے شخص کو دیکھا تو آپ نے اس کو پوچھا یا اس نے آپ کو بتایا۔ کہا۔ یہ جسامت گوہ کی وجہ سے ہے۔ اس پر حضرت عمر نے فرمایا۔ مجھے یہ بات پسند ہے کہ ہر گوہ کے سوراخ میں دو گوہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25941]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25941، ترقيم محمد عوامة 24838)
ترقیم عوامۃ: 24839 ترقیم الشثری: -- 25942
٢٥٩٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن ابيه قال: سئل النبي ﷺ عن الضب فقال:"لا آكله ولا احرمه" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عروة تابعي، وأخرجه عبد الرزاق (٨٦٧٣).
حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گوہ کے بارے میں سوال کیا گیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہ میں اس کو کھاتا ہوں اور نہ میں اس کو حرام قرار دیتا ہوں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25942]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25942، ترقيم محمد عوامة 24839)
ترقیم عوامۃ: 24840 ترقیم الشثری: -- 25943
٢٥٩٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا (داود) (١) عن ابي نضرة قال: قال عمر: إن الله لينفع بالضب، فإنه لطعام عامة الرعاء، ولو كان (عندي) (٢) لطعمت منه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أبو داود).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) منقطع؛ أبو نضرة لا يروي عن عمر، وقد ورد من حديث جابر عن عمر، أخرجه مسلم (١٩٥٠)، وأحمد (١٤٦٨٤)، والبيهقي ٩/ ٣٢٤.
حضرت ابو نضرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ گوہ کے ذریعہ نفع دیتے ہیں۔ یہ عام چرواہوں کا کھانا ہے۔ اور اگر یہ میرے پاس دستیاب ہوتی تو میں بھی اس کو کھاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25943]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25943، ترقيم محمد عوامة 24840)
ترقیم عوامۃ: 24841 ترقیم الشثری: -- 25944
٢٥٩٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان (عن زياد) (١) بن علاقة عن سعد بن معبد ان عمر راى رجلا من محارب سمينا في (عام) (٢) سنة فقال: ما طعامك؟ قال: الضباب، قال: وددت ان لي في (كل) (٣) جحر (ضب) (٤) ضبين (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ط]: (عامة).
(٣) في [ط]: (أكل).
(٤) في [أ، ح، ط]: زيادة (أو).
(٥) مجهول؛ لجهالة سعد بن معبد، أخرجه ابن جرير في مسند عمر من تهذيب الآثار (٢٧٨)، وابن شبه في تاريخ المدينة (١٢٣٩)، وأحمد في العلل (٣٧٠٩).
حضرت سعد بن معبد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے قحط کے سال محارب قبیلہ کے ایک موٹے آدمی کو دیکھا تو آپ نے پوچھا تمہارا کھانا کیا ہے؟ اس نے بتایا۔ گوہ۔ حضرت عمر نے فرمایا: مجھے یہ بات محبوب ہے کہ گوہ کے ہر سوراخ میں دو گوہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25944]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25944، ترقيم محمد عوامة 24841)
ترقیم عوامۃ: 24842 ترقیم الشثری: -- 25945
٢٥٩٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال (١) عمر: ضب احب إلي من دجاجة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (قال).
(٢) صحيح.
حضرت سعید بن المسیب سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے فرمایا: مجھے گوہ، مرغی سے زیادہ محبوب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25945]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25945، ترقيم محمد عوامة 24842)
ترقیم عوامۃ: 24843 ترقیم الشثری: -- 25946
٢٥٩٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن توبة (العنبري) (١) عن الشعبي قال: سئل رسول الله ﷺ عن الضب فقال:"حلال لا باس به، ولكني اعافه" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (العنبوى).
(٢) مرسل؛ الشعبي تابعي، وقد رواه البخاري (٤٦١٩)، ومسلم (١٩٤٤) مرفوعًا من حديث ابن عمر.
حضرت شعبی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گوہ کے بارے میں سوال کیا گیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ حلال ہے۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن مجھے اس سے گھن آتی ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25946]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25946، ترقيم محمد عوامة 24843)
ترقیم عوامۃ: 24844 ترقیم الشثری: -- 25947
٢٥٩٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابي المنهال عن عمه قال: سالت ابا هريرة عن الضب فقال: لست بآكله، ولا زاجرا عنه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة عم أبي المنهال.
حضرت ابو المنہال، اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ سے گوہ کے بارے میں سوال کیا؟ انہوں نے جواب میں فرمایا: نہ میں اس کو کھاتا ہوں اور نہ ہی اس سے روکتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25947]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25947، ترقيم محمد عوامة 24844)
ترقیم عوامۃ: 24845 ترقیم الشثری: -- 25948
٢٥٩٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (١) مسعر عن (٢) (ابي) (٣) عون عن عبد الرحمن بن ابي ليلى ان النبي ﷺ (٤) وجد ريح ضب فقال: إني -او إنا- من قوم لا ياكله، ورخص لهم في اكله (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) [أ، ح، ط]: (أبي) زائدة.
(٢) في [هـ]: زيادة (زياد بن علاقة عن).
(٣) في [ز، جـ]: (ابن).
(٤) في [أ، هـ]: ﵇.
(٥) مرسل؛ عبد الرحمن بن أبي ليلى تابعي.
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گوہ کی بُو محسوس کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں“ یا فرمایا ”ہم اس قوم سے تعلق رکھتے ہیں جو اس کو نہیں کھاتی۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو اس کی اجازت عنایت فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25948]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25948، ترقيم محمد عوامة 24845)
ترقیم عوامۃ: 24846 ترقیم الشثری: -- 25949
٢٥٩٤٩ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عبد الاعلى (قال) (٢) : سالت ابن (الحنفية) (٣) عن الضب فقال: إن اعجبك فكله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: تأخر الخبر رقم [٢٥٩٤٩] بعد الخبر رقم [٢٥٩٥٠].
(٢) سقط من: [أ، ح، ط].
(٣) في [ط]: (حنفية).
حضرت حارث، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ گوہ کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25949]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25949، ترقيم محمد عوامة 24846)