مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
17. في لعق الأصابع
انگلیاں چاٹنے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 24934 ترقیم الشثری: -- 26040
٢٦٠٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي سفيان عن جابر قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا طعم احدكم فلا يمسح يده حتى (يمصها) (١) فإنه ⦗٤٢١⦘ لا يدري في اي طعامه يبارك فيه" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (يمضها).
(٢) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه مسلم (٢٠٣٣)، وأحمد (١٥٢٢٤).
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو وہ اپنی انگلیوں کو صاف نہ کرے یہاں تک کہ وہ ان کو چوس لے۔ کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے لیے کھانے کے کس حصہ میں برکت رکھی گئی ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26040]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26040، ترقيم محمد عوامة 24934)
ترقیم عوامۃ: 24935 ترقیم الشثری: -- 26041
٢٦٠٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عطاء عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا اكل احدكم (طعاما) (١) فلا يمسحها حتى يلعقها او يلعقها" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (طعامه).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٤٥٦)، ومسلم (٢٠٣١).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو وہ انگلیوں کو صاف نہ کرے یہاں تک کہ وہ انگلیوں کو چاٹ لے یا چٹوا دے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26041]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26041، ترقيم محمد عوامة 24935)
ترقیم عوامۃ: 24936 ترقیم الشثری: -- 26042
٢٦٠٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سويد بن عمرو قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت عن انس قال: قال رسول الله ﷺ إذا اكل لعق اصابعه الثلاث وقال: امرنا رسول الله ﷺ ان (نسلت) (١) الصحفة، وقال:"إن احدكم لا يدري في اي طعامه يبارك له فيه" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (لسملت).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٠٣٤)، وأحمد (١٢٨١٥)، وأبو داود (٣٨٤٥).
حضرت انس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کھانا تناول فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی تین انگلیوں کو چاٹ لیتے۔ حضرت انس کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم پیالہ کو صاف کریں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کو یہ بات معلوم نہیں ہے کہ اس کے لیئے کھانے کے کس حصہ میں برکت دی گئی ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26042]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26042، ترقيم محمد عوامة 24936)
ترقیم عوامۃ: 24937 ترقیم الشثری: -- 26043
٢٦٠٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن سعد بن إبراهيم عن عبد الرحمن (بن كعب) (١) بن مالك عن ابيه قال: رايت النبي ﷺ لعق اصابعه الثلاث من الطعام (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٠٣٢)، وأحمد (١٥٧٦٧).
حضرت عبد الرحمن بن کعب بن مبارک، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھانے کے بعد اپنی تین انگلیاں چاٹتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26043]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26043، ترقيم محمد عوامة 24937)
ترقیم عوامۃ: 24938 ترقیم الشثری: -- 26044
٢٦٠٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن سالم عن عطاء قال: قال عمر: لا يصلح لمسلم إذا اكل طعاما ان يمنح يده حتى يلعقها او يلعقها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ عطاء لا يروي عن عمر.
حضرت عطاء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر کا ارشاد ہے۔ کسی مسلمان کے لئے یہ بات بہتر نہیں ہے کہ جب وہ کھانا کھائے تو اپنے ہاتھ کو صاف کرلے یہاں تک کہ اس کو چاٹ لے یا چٹوا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26044]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26044، ترقيم محمد عوامة 24938)
ترقیم عوامۃ: 24939 ترقیم الشثری: -- 26045
٢٦٠٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم قال: (اخبرنا) (١) حصين عن مجاهد قال: ما رايت ابن عمر يتوضا من طعام قط، وكان يلعق اصابعه الثلاث (ثم) (٢) يمسح يده بالتراب (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أنبأنا).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) صحيح.
حضرت مجاہد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو کھانا کھانے کے بعد کبھی وضو کرتے نہیں دیکھا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کھانے کے بعد اپنی انگلیاں چاٹتے تھے پھر اپنے ہاتھ کو مٹی سے صاف کرلیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26045]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26045، ترقيم محمد عوامة 24939)
ترقیم عوامۃ: 24940 ترقیم الشثری: -- 26046
٢٦٠٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن نمير عن إسماعيل بن (عبد الملك) (١) عن عطاء قال: (كانوا) (٢) اصحاب رسول الله ﷺ إذا قرب الطعام (لم يمسحوا) (٣) ايديهم حتى ينقوها باللعق (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (عبد اللَّه).
(٢) في [جـ]: (كان).
(٣) في [جـ، ز]: (لا يمسحون).
(٤) صحيح.
حضرت عطاء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کے پاس جب کھانا لایا جاتا تو وہ اپنے ہاتھوں کو تب تک صاف نہیں کرتے تھے جب تک وہ انگلیاں چاٹ نہیں لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26046]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26046، ترقيم محمد عوامة 24940)
ترقیم عوامۃ: 24941 ترقیم الشثری: -- 26047
٢٦٠٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة قال: قلت لعبيد الله بن ابي يزيد: كنت تشهد طعام ابن عباس؟ قال: نعم، قلت: فاي شيء كنت تراه يصنع؟ قال: كنت اراه يلعق اصابعه الثلاث (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابن عیینہ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبید اللہ بن ابی یزید سے کہا: تم حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے کھانے میں حاضر ہوتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ میں نے پوچھا۔ تم نے انہیں کیا عمل کرتے دیکھا؟ حضرت عبید اللہ نے کہا۔ میں نے انہیں اپنی تین انگلیاں چاٹتے ہوئے دیکھا کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26047]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26047، ترقيم محمد عوامة 24941)
ترقیم عوامۃ: 24942 ترقیم الشثری: -- 26048
٢٦٠٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابي الزبير عن جابر ان النبي ﷺ امر بلعق الاصابع (والصحفة) (١) (و) (٢) قال:"إنكم لا تدرون في اي طعامكم البركة" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (والصفحة).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٠٣٣) (١٣٤).
حضرت جابر سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگلیاں اور پیالہ چاٹنے کا حکم فرمایا: اور ارشاد فرمایا: ”تمہیں یہ بات معلوم نہیں ہے کہ کھانے کے کس حصہ میں برکت ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26048]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26048، ترقيم محمد عوامة 24942)
ترقیم عوامۃ: 24943 ترقیم الشثری: -- 26049
٢٦٠٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الاعمش عن ابي صالح وابي سفيان عن جابر قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا فرغ احدكم من طعامه فليلعق اصابعه فإنه لا يدري (في) (١) اي طعامه يبارك له (فيه) (٢) " (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [جـ، ز].
(٣) صحيح لغيره، أخرجه مسلم (٢٠٣٣) (١٣٥)، وأحمد (١٤٣٩٠).
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک کھانے سے فارغ ہوجائے تو اسے اپنی انگلیاں چاٹنی چاہیئے۔ کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے کھانے کے کس حصہ میں اس کے لئے برکت ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26049]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26049، ترقيم محمد عوامة 24943)