🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

16. في الأكل والشرب بالشمال
بائیں ہاتھ سے کھانا، پینا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24924 ترقیم الشثری: -- 26030
٢٦٠٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري سمع ابا بكر بن عبيد الله (بن عمر) (١) عن جده عن النبي ﷺ قال:"إن الشيطان ياكل بشماله ويشرب بشماله، فإذا اكل احدكم فلياكل بيمينه (وليشرب) (٢) بيمينه (٣) " (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة من: [ز].
(٢) في [هـ]: (ويشرب).
(٣) في [ط]: زيادة (ويشرب).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٠٢٠)، وأحمد (٤٥٣٧).

حضرت زہری سے روایت ہے کہ انہوں نے ا بو بکر بن عبید اللہ بن عبد اللہ کو اپنے دادا سے، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرکے بیان کرتے سُنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”شیطان، بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔ پس جب تم میں سے کوئی کھائے تو اس کو چاہیئے کہ وہ دائیں ہاتھ سے کھائے اور دائیں ہاتھ سے پیے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26030]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26030، ترقيم محمد عوامة 24924)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24925 ترقیم الشثری: -- 26031
٢٦٠٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا هشام بن حسان عن عبد الله بن دهقان عن انس بن مالك قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا اكل احدكم (فلياكل) (١) بيمينه وليشرب بيمينه، فإن الشيطان ياكل بشماله ويشرب بشماله" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت من: [ط].
(٢) مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن دهقان، أخرجه أحمد (١٣٠٩٧)، وأبو يعلى (٤٢٧٣)، والطبراني في الأوسط (١٢٧٥)، والضياء (٢٢٧٢).

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھائے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنے دائیں ہاتھ سے کھائے اور دائیں ہاتھ سے پیئے۔ کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26031]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26031، ترقيم محمد عوامة 24925)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24926 ترقیم الشثری: -- 26032
٢٦٠٣٢ - (حدثنا) (١) ابو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن عبد الملك (عن) (٢) عبيد بن سليمان عن الضحاك بن مزاحم عن ابن عباس قال: لا تاكلوا بشمائلكم، (ولا تشربوا بشمائلكم) (٣) ، فإن آدم اكل بشماله ونسي، فاورثه ذلك النسيان (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [جـ، ط]: (بن).
(٣) سقط من: [أ، ح، هـ].
(٤) حسن؛ عبيد بن سليمان صدوق.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ تم بائیں ہاتھوں سے نہ کھاؤ۔ اور بائیں ہاتھوں سے نہ پیو۔ حضرت آدم نے بھول کر بائیں ہاتھ سے کھالیا تھا تو اس سے ان کی یاداشت کمزور ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26032]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26032، ترقيم محمد عوامة 24926)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24927 ترقیم الشثری: -- 26033
٢٦٠٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الوليد بن كثير عن وهب بن كيسان سمعه من عمر بن ابي سلمة قال: كنت غلاما في حجر النبي ﷺ، وكانت يدي تطيش في الصحفة فقال لي:"يا غلام! سم الله، وكل بيمينك وكل مما يليك" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٣٧٦)، ومسلم (٢٠٢٢).
حضرت وہب بن کیسان سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عمر بن ابی سلمہ کو سُنا کہ آپ نے فرمایا: میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بچپن میں تھا اور میرا ہاتھ پیالہ میں گھوم رہا تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا۔ ”اے بچے! اللہ کا نام لو اور دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26033]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26033، ترقيم محمد عوامة 24927)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24928 ترقیم الشثری: -- 26034
٢٦٠٣٤ - [حدثنا ابو بكر قال: اخبرنا عبدة بن سليمان عن هشام بن عروة عن ابيه ابي وجزة السعدي عن رجل من (مزينة) (١) عن عمر بن ابي سلمة قال: دخلت على النبي ﷺ وهو ياكل، فقال:"اجلس يا بني وقل بسم الله وكل بيمينك وكل مما يليك"] (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (المزينة).
(٢) سقط الخبر من: [ط، هـ].
(٣) مجهول؛ لإبهام راويه، وأخرجه البخاري (٥٣٧٧)، ومسلم (٢٠٢٢).

حضرت عمر بن ابی سلمہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت کھانا کھا رہے تھے۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بیٹے! بیٹھ جاؤ۔ بسم اللہ پڑھو اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26034]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26034، ترقيم محمد عوامة 24928)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24929 ترقیم الشثری: -- 26035
٢٦٠٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن (١) عمارة بن مطرف عن (بريد) (٢) بن ابي مريم عن ابيه قال: راى عمر بن الخطاب رجلا وقد ضرب بيده اليسرى لياكل بها، قال: لا، إلا ان تكون (يدك) (٣) عليلة او معتلة (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: زيادة (أبي).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (يزيد).
(٣) ساقطة من: [ط].
(٤) حسن؛ عمارة بن مطرف صدوق.

حضرت برید بن ابی مریم، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے ایک آدمی کو دیکھا۔ اس نے بائیں ہاتھ سے کھانے کا ارادہ کیا تھا۔ حضرت عمر نے فرمایا: نہیں۔ مگر یہ صورت ہے کہ تمہارا ہاتھ معذور ہو یا خراب ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26035]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26035، ترقيم محمد عوامة 24929)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24930 ترقیم الشثری: -- 26036
٢٦٠٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن جابر بن (صبح) (١) عن ⦗٤٢٠⦘ عبيد الله بن (ابي) (٢) جروة عن عمته ان عائشة رات (امراة) (٣) تاكل بشمالها فنهتها (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (صبيح).
(٢) سقط من: [أ، جـ، ح، ز].
(٣) في [جـ، ط]: (امرأته).
(٤) مجهول؛ لجهالة عمة عبيد اللَّه.

حضرت عبید اللہ بن ابی جروہ، اپنی پھوپھی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک عورت کو دیکھا کہ وہ اپنے بائیں ہاتھ سے کھا رہی تھی تو آپ نے اس کو منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26036]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26036، ترقيم محمد عوامة 24930)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24931 ترقیم الشثری: -- 26037
٢٦٠٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ازهر، عن ابن عون قال: شربت عند محمد بشمالي فلم (ينهني) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (ينهى).
حضرت ابن عون سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد کے ہاں بائیں ہاتھ سے پانی پیا تو انہوں نے مجھے نہیں روکا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26037]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26037، ترقيم محمد عوامة 24931)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24932 ترقیم الشثری: -- 26038
٢٦٠٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن عكرمة بن عمار عن اياس بن سلمة ان اباه حدثه ان رجلا اكل عند رسول الله ﷺ بشماله فقال:"كل بيمينك"، (قال) (١) : لا استطيع، قال:"لا، استطعت! ما منعه إلا الكبر"، قال: فما رفعهما إلى فيه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (فقال).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٠٢١)، وأحمد (١٦٤٩٣).

حضرت ایاس بن سلمہ سے روایت ہے کہ ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ ایک آدمی نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں اپنے بائیں ہاتھ سے کھایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”تم اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔“ اس آدمی نے کہا۔ مجھے اس کی طاقت نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے اس کی طاقت نہ ہو۔“ اس آدمی کو دایاں ہاتھ سے صرف تکبر مانع تھا۔ راوی کہتے ہیں۔ پس یہ شخص پھر دایاں ہاتھ اپنے منہ تک نہیں اٹھا سکتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26038]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26038، ترقيم محمد عوامة 24932)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24933 ترقیم الشثری: -- 26039
٢٦٠٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبد الملك بن ابي سليمان عن ابي الزبير عن جابر قال: نهى رسول الله ﷺ ان ياكل احدنا بشماله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ عبد الملك ثقة، أخرجه أبو عوانة (٥/ ٣٣١)، وبنحوه أخرجه مسلم (٢٠٩٩)، وأحمد (١٤١١٨).
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا کہ ہم میں سے کوئی اپنے بائیں ہاتھ سے کھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26039]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26039، ترقيم محمد عوامة 24933)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں