🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. في الرجل يخرج من المخرج فيأكل قبل أن يتوضأ
آدمی بیت الخلاء سے نکلے اور وضو کرنے سے قبل کھانا کھائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24949 ترقیم الشثری: -- 26055
٢٦٠٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو (عن) (١) سعيد بن (حويرث) (٢) سمعت ابن عباس يقول كنا عند النبي ﷺ فجاء من الغائط واتي بطعام، فقيل له: الا (تتوضا؟) (٣) قال:"لم اصل (فاتوضا) (٤) " (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بن).
(٢) في [ط]: (جويرت).
(٣) في [أ، ط]: (تتوضى).
(٤) في [أ، ط]: (تتوضى).
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (٣٧٤)، وأحمد (١٩٣٢).

حضرت سعید بن حویرث سے روایت ہے کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو کہتے سُنا کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں حاضر تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قضاء حاجت سے واپس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کھانا لایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا گیا۔ آپ نے وضو کیوں نہیں کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے نماز تو نہیں پڑھنی کہ میں وضو کروں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26055]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26055، ترقيم محمد عوامة 24949)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24950 ترقیم الشثری: -- 26056
٢٦٠٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن هشام عن ابيه قال: خرج عمر ابن الخطاب من الخلاء، واتي بطعام (فقالوا) (١) : (ندعوا) (٢) (بوضوء) (٣) ، فقال: إنما آكل بيميني (واستطيب) (٤) بشمالي، فاكل ولم يمس ماء (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (فقال).
(٢) في [ح]: (تدعو).
(٣) في [جـ]: (بطعام).
(٤) في [ح]: (استطب).
(٥) صحيح.

حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب، بیت الخلاء سے نکلے اور ان کے پاس کھانا لایا گیا تو لوگوں نے کہا: ہم وضو کے لئے پانی منگواتے ہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا: میں صرف اپنے دائیں ہاتھ سے کھاتا ہوں اور اپنے بائیں ہاتھ سے استنجا کرتا ہوں۔ چناچہ آپ نے کھانا کھایا درآنحالیکہ آپ نے پانی کو مس بھی نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26056]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26056، ترقيم محمد عوامة 24950)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24951 ترقیم الشثری: -- 26057
٢٦٠٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن سالم (ابن) (١) ابي الجعد (٢) ان ابن مسعود دعا رجلا إلى طعامه، فقال: إني قد بلت، قال: إنك لم تبل في يدك (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [هـ]: زيادة (عن أبيه).
(٣) منقطع، سالم لا يروي عن ابن مسعود.

حضرت سالم بن ابی الجعد، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ایک آدمی کو اپنے پاس کھانے کے لئے بلایا تو اس نے کہا۔ میں نے تو پیشاب کیا ہے۔ آپ نے فرمایا۔ تم نے اپنے ہاتھ میں توپیشاب نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26057]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26057، ترقيم محمد عوامة 24951)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24952 ترقیم الشثری: -- 26058
٢٦٠٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن شعبة عن منصور عن سالم بن ابي الجعد عن ابيه قال: دعا عبد الله رجلا إلى طعامه فقال: إني قد بلت قال: بولك ليس في يدك (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت سالم بن ابی الجعد، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے ایک شخص کو اپنے کھانے کی طرف بلایا تو اس نے جواب دیا۔ میں پیشاب کر کے آیا ہوں۔ آپ نے فرمایا: تیرا پیشاب تیرے ہاتھ میں تو نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26058]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26058، ترقيم محمد عوامة 24952)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں