🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

23. من (كان) يكره أكل الثوم
جو حضرات تھوم کھانے کو ناپسند کرتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24976 ترقیم الشثری: -- 26082
٢٦٠٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن سعيد عن قتادة عن سالم بن ابي الجعد عن (معدان) (١) بن ابي طلحة ان عمر بن الخطاب قال: إنكم لتاكلون شجرتين لا اراهما إلا خبيثتين. هذا الثوم وهذا البصل، كنت ارى الرجل على عهد رسول الله ﷺ يوجد ريحه منه فيؤخذ بيده حتى يخرج إلى البقيع، فمن كان آكلهما (لا بد) (٢) فليمتهما طبخا (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (سعد)، وفي [ز]: (سعيد)، وفي [جـ]: (سعدان).
(٢) في [ز]: (فلا).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٥٦٧)، وأحمد (٨٩).

حضرت معدان بن ابی طلحہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے ارشاد فرمایا۔ تم لوگ دو درخت ایسے کھاتے ہو جن کو میں گندا سمجھتا ہوں۔ یہ تھوم اور پیاز ہے۔ میں تو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں اس آدمی کو دیکھتا کہ جس سے اس کی بُو آتی ہوتی تھی کہ اس کو ہاتھ سے پکڑا جاتا اور اس کو بقیع کی طرف باہر نکال دیا جاتا۔ پھر بھی تم میں سے جو اس کو ناگزیر طور پر کھائے تو اس کو چاہیئے کہ وہ ان (کی بو) کو پکا کر مار ڈالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26082]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26082، ترقيم محمد عوامة 24976)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24977 ترقیم الشثری: -- 26083
٢٦٠٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يونس (بن) (١) محمد عن ليث عن يزيد بن ابي حبيب عن ابي الخير عن ابي رهم السماعي (ان) (٢) (ابا) (٣) ايوب حدثه عن النبي ﷺ قال:" (إن فيه) (٤) بصلا (فكلوه) (٥) (وكرهت) (٦) اكله من اجله -يعني الملك- واما انتم فكلوه" (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [هـ]: (أنا).
(٣) في [أ، جـ، ح، ز]: (أبا).
(٤) في [ز]: (لرقبة).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [هـ]: (فكرهت).
(٧) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٥٧٠)، والنسائي في الكبرى (٦٦٢٩)، وابن خزيمة (١٦٧٠)، وابن حبان (٢٠٩٢)، والحاكم ٤/ ١٣٥، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٨٨٥)، والشاشي (١١٣٤)، والطحاوي ٤/ ٢٣٩، والطبراني (٣٨٧٨)، وأصله عند مسلم (٢٠٥٣)، وفيه ثوم بدل البصل.

حضرت ابو رہم سماعی سے روایت ہے کہ حضرت ابو ایوب نے انہیں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس میں (کھانے میں) پیاز ہے لیکن تم اس کو کھالو۔ اور میں اس کے کھانے کو اس (فرشتہ) کی وجہ سے ناپسند کرتا ہوں۔ البتہ تم کھا سکتے ہو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26083]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26083، ترقيم محمد عوامة 24977)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24978 ترقیم الشثری: -- 26084
٢٦٠٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن انه كره اكل الثوم والبصل والكراث.
حضرت ہشام، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ تھوم، پیاز اور کراث کے کھانے کے ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26084]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26084، ترقيم محمد عوامة 24978)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24979 ترقیم الشثری: -- 26085
٢٦٠٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عبد الكريم (١) ابي امية عن الحسن قال: ما يسرني (اني) (٢) اكلته - (يعني) (٣) الثوم- ولا ان (لي) (٤) زنته (٥) (ذهبا) (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (عن).
(٢) في [ط، هـ]: (أن).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [جـ]: (في) بدل (لي).
(٥) في [جـ]: زيادة (عن).
(٦) في [جـ، ز]: (ذهب).

حضرت حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات خوش نہیں کرتی کہ میں اس کو (یعنی تھوم کو) کھاؤں اور نہ یہ بات کہ مجھے اس کے ہموزن سونا ملے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26085]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26085، ترقيم محمد عوامة 24979)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں