مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
29. من كره مداومة اللحم
جو حضرات گوشت کی مداومت کو ناپسند کرتے تھے
ترقیم عوامۃ: 25018 ترقیم الشثری: -- 26125
٢٦١٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (حزام) (١) بن هشام عن ابيه قال: قال عمر لبنيه: لا تديموا اكل اللحم، ولا (تلظوا) (٢) بالماء العذب، ولا تديموا لبس القميص (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) أي: لا تكثروا الشراب، يقال ألظ المطر، أي: دام، انظر: تاج العروس ٢٠/ ٢٧٢، وفي [هـ]: (تلمظوا).
(٣) مجهول؛ لجهالة هشام.
حضرت حزام بن ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر نے اپنے بیٹوں سے کہا، تم گوشت کھانے میں مداومت نہ کرو اور تم میٹھا پانی پینے میں کثرت نہ کرو اور تم دواماً قمیص نہ پہنو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26125]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26125، ترقيم محمد عوامة 25018)
ترقیم عوامۃ: 25019 ترقیم الشثری: -- 26126
٢٦١٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن رافع عن القعقاع (ابن حكيم) (١) قال: قالت عائشة: يا بني (تميم) (٢) ! لا تديموا اكل اللحم فإن له ضراوة كضراوة الخمر (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [ع]: (تيم).
(٣) ضعيف؛ لضعف إسماعيل بن رافع.
حضرت قعقاع بن حکیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا۔ ا ے بنو تمیم! تم گوشت کھانے کی مداومت نہ کرو، کیونکہ گوشت کی بھی درندگی ہوتی ہے جیسا کہ شراب کی درندگی ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26126]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26126، ترقيم محمد عوامة 25019)
ترقیم عوامۃ: 25020 ترقیم الشثری: -- 26127
٢٦١٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن هشام بن عروة عن ابيه قال: إن كان الرجل ليعاب بان لا يصبر (عن) (١) اللحم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (على).
حضرت ہشام بن عروہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ یقینا (کسی) آدمی کو اس بات پر معیوب کہا جاتا تھا کہ وہ گوشت سے صبر نہیں کرسکتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26127]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26127، ترقيم محمد عوامة 25020)