مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
39. من كان لا يأكل الجراد؟
جو حضرات ٹڈی نہیں کھاتے
ترقیم عوامۃ: 25064 ترقیم الشثری: -- 26171
٢٦١٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن (سعد) (١) بن إسحاق عن زينب (زوجة) (٢) ابي سعيد قالت: كان ابو سعيد يرانا ونحن ناكل الجراد فلا ينهانا، ولا ياكله، فلا (ندري) (٣) تقذرا منه (او) (٤) يكرهه (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ط]: (سعيد)
(٢) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (بنت)، وانظر: سنن البيهقي ٩/ ٢٥٨، والمطالب العالية (٢٣٧٢).
(٣) في [جـ، ز]: (أدري).
(٤) في [جـ، ز]: زيادة (أو).
(٥) حسن؛ زينب روى عنها ثقتان، وذكرها ابن حبان في الثقات، وصحح لها الترمذي، وذكرها جماعة في الصحابة ووثقها ابن القطان.
حضرت ابو سعید کی بیوی، حضرت زینب سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ حضرت ابو سعید ہمیں دیکھتے تھے جبکہ ہم ٹڈی کھا رہے ہوتے تھے، پس آپ ہمیں منع کرتے تھے اور نہ خود اس کو کھاتے تھے۔ لیکن مجھے یہ بات معلوم نہیں ہے کہ آپ کا یہ عمل اس سے گھن کھانے کی وجہ سے تھا یا آپ اس کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26171]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26171، ترقيم محمد عوامة 25064)
ترقیم عوامۃ: 25065 ترقیم الشثری: -- 26172
٢٦١٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن عثمان بن حكيم عن سعيد بن (مرجانة) (١) قال: كان ابن عمر لا ياكل الجراد، قلت: ما يمنعك (من) (٢) اكله؟ ⦗٤٦٠⦘ قال: (٣) (استصغروه) (٤) (٥)
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فرجانة).
(٢) في [ط، هـ]: (عن).
(٣) في [ط]: زيادة (استصغر).
(٤) في [جـ]: (استصعيره)، وفي [ز]: (استصغره).
(٥) صحيح.
حضرت سعید بن مرجانہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، ٹڈی نہیں کھایا کرتے تھے۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے پوچھا، آپ کو اس کے کھانے سے کیا چیز مانع ہے؟ انہوں نے فرمایا: مجھے اس سے گھن آتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26172]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26172، ترقيم محمد عوامة 25065)
ترقیم عوامۃ: 25066 ترقیم الشثری: -- 26173
٢٦١٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غنذر عن شعبة عن مغيرة عن إبراهيم عن علقمة انه كان لا ياكل الجراد.
حضرت ابراہیم، حضرت علقمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ٹڈی نہیں کھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26173]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26173، ترقيم محمد عوامة 25066)
ترقیم عوامۃ: 25067 ترقیم الشثری: -- 26174
٢٦١٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جعفر بن عون عن هشام (بن) (١) سعد عن نافع عن ابن عمر انه كان لا ياكل الجراد (يتقذره) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [ط، هـ]: (يتقذر).
(٣) صحيح.
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ ٹڈی کو بوجہ گھن محسوس کرنے کے نہیں کھاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26174]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26174، ترقيم محمد عوامة 25067)
ترقیم عوامۃ: 25068 ترقیم الشثری: -- 26175
٢٦١٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن التيمي عن ابي عثمان ان رسول الله ﷺ سئل عن الجراد فقال:" (اكبر) (١) جنود الله، لا، آكله ولا انهي عنه" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (أكر).
(٢) مرسل؛ أبو عثمان تابعي، أخرجه عبد الرزاق (٨٧٥٨)، والأنصاري (٧) و (٩٠)، وأخرجه متصلًا من حديث أبي عثمان عن سلمان أبو داود (٣٨١٣)، وابن ماجه (٣٢١٩)، والبيهقي ٩/ ٢٥٧، والطبراني (٦١٢٨)، والبزار (٢٥٠٩)، والمزي ٢٣/ ١٤١، والخطيب ١٤/ ٧٢، وابن عساكر ٢١/ ٣٧٤، وابن قانع ١/ ٢٨٥، وأبو الشيخ في العظمة (١٢٩٤).
حضرت ابو عثمان سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ٹڈی کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے لشکروں میں سے سب سے کثرت والی ہے، میں اس کو کھاتا ہوں اور نہ اس سے منع کرتا ہوں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26175]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26175، ترقيم محمد عوامة 25068)
ترقیم عوامۃ: 25069 ترقیم الشثری: -- 26176
٢٦١٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن كعب قال: الجراد نثرة حوت.
حضرت کعب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ٹڈی، مچھلی کی چھینک (کی پیداوار) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26176]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26176، ترقيم محمد عوامة 25069)
ترقیم عوامۃ: 25070 ترقیم الشثری: -- 26177
٢٦١٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن ابيه قال: هو نثر حوت.
حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ یہ مچھلی کی چھینک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26177]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26177، ترقيم محمد عوامة 25070)