🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. من رخص في لبس (الخز)
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25121 ترقیم الشثری: -- 26230
٢٦٢٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود الطيالسي عن عمران القطان قال: اخبرني عمار قال: رايت على ابي قتادة مطرف خز، ورايت على ابي هريرة (مطرف خز) (١) ، ورايت على ابن عباس ما لا احصي (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (مطرف وخز).
(٢) ضعيف؛ لضعف عمران القطان، أخرجه الطبراني (٣٢٧٣)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٨٦٩)، والبيهقي ٣/ ٢٧٢.

حضرت عمران قطان سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت عمار نے بتایا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قتادہ پر اون اور ریشم سے تیار شدہ چادر دیکھی اور میں نے حضرت ابوہریرہ پر اون اور ریشم سے تیار شدہ چادر دیکھی اور میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما پر (ریشم کی چادر) اتنی مرتبہ دیکھی جس کو میں شمار نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26230]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26230، ترقيم محمد عوامة 25121)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25122 ترقیم الشثری: -- 26231
٢٦٢٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الوليد بن جميع قال: رايت على (ابي) (١) عبيدة بن عبد الله برنس خز.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ساقطة من [هـ]: (أبي).
حضرت ولید بن جمیع سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبیدہ بن عبد اللہ پر اون اور ریشم سے تیار شدہ بڑی ٹوپی دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26231]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26231، ترقيم محمد عوامة 25122)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25123 ترقیم الشثری: -- 26232
٢٦٢٣٢ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام بن عروة قال: رايت على عبد الله بن الزبير] (١) وعروة بن الزبير (و) (٢) على (٣) ابي بكر بن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام اكسية خز (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [ح].
(٢) سقط من: [ط]
(٣) في [ز]: زيادة (ابن).
(٤) صحيح.

حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن زبیر، حضرت عروہ بن زبیر، اور حضرت علی رضی اللہ عنہابوبکر بن عبد الرحمن بن حارث بن ہشام پر اون اور ریشم سے تیار شدہ چادریں دیکھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26232]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26232، ترقيم محمد عوامة 25123)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25124 ترقیم الشثری: -- 26233
٢٦٢٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن محمد بن إسحاق قال: رايت على القاسم و (ابي) (١) جعفر جبتين من خز، وجبة ابي جعفر من خز ادكن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ط]: (ابني)، وفي [ع]: (ابن).
حضرت محمد بن اسحاق سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم، اور حضرت ابو جعفر پر دو جُبّے اون اور ریشم سے تیار شدہ دیکھے اور حضرت ابو جعفر کے جُبے کا رنگ مائل بہ سیاہی تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26233]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26233، ترقيم محمد عوامة 25124)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25125 ترقیم الشثری: -- 26234
٢٦٢٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن الاجلح عن حبيب قال: كان لعلي بن (حسين) (١) كساء خز يلبسه كل جمعة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (الحسن).
حضرت حبیب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس اون اور ریشم سے تیار شدہ ایک چادر تھی جس کو وہ ہر جمعہ پہنا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26234]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26234، ترقيم محمد عوامة 25125)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25126 ترقیم الشثری: -- 26235
٢٦٢٣٥ - (١) حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عيينة بن عبد الرحمن عن علي ابن زيد قال: جلست إلى سعيد بن المسيب (وعلي) (٢) جبة خز، (فاخذ) (٣) بكم جبتي (وقال) (٤) : ما اجود جبتك هذه، (قال) (٥) : (قلت) (٦) : وما (تغني) (٧) وقد افسدوها علي، قال: ومن افسدها؟ قلت: سالم، قال: إذا صلح قلبك فالبس ما بدا لك، قال: فذكرت قولهما للحسن، (قال) (٨) : فقال: إن من صلاح القلب ترك الخز.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: زيادة (قال).
(٢) في [ز]: (وعليه).
(٣) في [ز]: (وأخذ).
(٤) في [هـ]: (قال).
(٥) في [ح]: (وقال).
(٦) سقط من: [ح].
(٧) في [ح]: (يعني)، وفي [أ، هـ]: (تعني).
(٨) سقط من: [جـ].

حضرت علی رضی اللہ عنہ بن زید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضر ت سعید بن مسیب کے پاس بیٹھا، جبکہ مجھ پر اون اور ریشم سے تیار شدہ جُبہ تھا۔ پس انہوں نے میرے جُبہ کی آستین کو پکڑا اور کہا، تمہارا یہ جُبہ کتنا خوبصورت ہے؟ کہتے ہیں میں نے کہا۔ لوگوں نے تو اس کو مجھ پر فاسد قرار دیا ہے؟ انہوں نے پوچھا اس کو کس نے فاسد قرار دیا ہے؟ میں نے کہا۔ حضرت سالم نے، انہوں نے کہا جب تمہارا دل درست ہو تو تم جو چاہو پہن لو۔ راوی کہتے ہیں میں نے ان دونوں کی بات حضرت حسن سے ذکر کی تو انہوں نے فرمایا: دل کی درستگی بھی اون اور ریشم سے بنے کپڑے کو چھوڑنے سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26235]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26235، ترقيم محمد عوامة 25126)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25127 ترقیم الشثری: -- 26236
٢٦٢٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابن عون عن محمد، سالته قلت: كانوا يلبسون الخز؟ قال: كانوا يلبسونه ويكرهونه ويرجون رحمة الله.
حضرت ابن عون، حضرت محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ میں نے ان سے سوال کیا میں نے کہا، پہلے لوگ خز (اُون اور ریشم سے تیار) پہنا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا وہ لوگ خز پہنتے تو تھے لیکن اس کو ناپسند کرتے تھے اور خد ا کی رحمت کی امید رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26236]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26236، ترقيم محمد عوامة 25127)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25128 ترقیم الشثری: -- 26237
٢٦٢٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن الشيباني قال: رايت محمد بن علي بعرفات وعليه مطرف من خز اصفر.
حضرت شیبانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ کو مقام عرفات میں دیکھا جبکہ ان پر زرد رنگ کے اون اور ریشم سے تیار شدہ چادر تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26237]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26237، ترقيم محمد عوامة 25128)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25129 ترقیم الشثری: -- 26238
٢٦٢٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن صفوان بن عبد الله قال: استاذن سعد على ابن عامر وتحته مرافق من (حرير) (١) ، فامر بها فرفعت، فلما دخل سعد (دخل) (٢) وعليه (مطرف) (٣) من خز، فقال (له) (٤) : استاذنت علي وتحتي (مرافق) (٥) من حرير فامرت بها فرفعت، فقال له سعد: نعم الرجل انت إن لم تكن ممن قال الله: ﴿اذهبتم طيباتكم في حياتكم الدنيا﴾ [الاحقاف: ٢٠] (٦) لئن اضطجع على جمر (الغضا) (٧) احب (إلي) (٨) (من) (٩) (ان) (١٠) اضطجع عليها، قال: فهذا عليك شطره حرير وشطره خز قال: إنما يلي (جلدي) (١١) منه الخز (١٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (جرير).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [ط]: (مطرفا).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) في [ط]: (مرفق).
(٦) في [جـ، ز]: زيادة (واللَّه).
(٧) الغضا: نوع من الشجر، وجمره يبقى زمانًا لا ينطفئ.
(٨) سقط من: [ز].
(٩) في [ط]: (ممن).
(١٠) سقط من: [أ، ح، ط].
(١١) في [أ، ح، ز، ط]: (حادي).
(١٢) صحيح.

حضرت صفوان بن عبد اللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت سعد نے حضرت ابن عامر کے ہاں آنے کی اجازت طلب کی۔ جبکہ حضرت ابن عامر کے نیچے ریشم سے بنے تکیے تھے، چناچہ حضرت ابن عامر نے ان کے بارے میں حکم دیا اور ان کو اٹھا دیا گیا، پھر جب حضرت سعد، حضرت ابن عامر کے ہاں داخل ہوئے تو ابن عامر پر اون اور ریشم سے تیار شدہ ایک دھاریدار چادر تھی۔ حضرت ابن عامر نے حضرت سعد سے کہا، آپ نے مجھ پر داخلہ کی اجازت مانگی تو میرے نیچے ریشم کے تکیے تھے چناچہ میں نے ان کے بارے میں حکم دیا اور وہ اٹھا دئیے گئے۔ اس پر حضرت سعد نے ابن عامر سے کہا۔ اگر آپ ان لوگوں میں سے نہ ہوں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔: تم نے اپنی لذتوں کو دنیا میں پورا کرلیا۔ تو آپ بہترین آدمی ہوں بخدا مجھے تو جھاڑ کے درخت کے انگارے پر لیٹنا بنسبت اس پر لیٹنے کے زیادہ محبوب ہے پھر حضرت سعد نے کہا، آپ پر یہ جو چادر ہے اس کا بھی ایک حصہ ریشم اور ایک حصہ خز اون اور ریشم سے بنا ہوا ہے؟ حضرت ابن عامر نے کہا، میرے جسم کے ساتھ اس میں سے خز ملا ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26238]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26238، ترقيم محمد عوامة 25129)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25130 ترقیم الشثری: -- 26239
٢٦٢٣٩ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (يزيد) (١) بن هارون قال: اخبرني شعبة عن محمد بن زياد قال: رايت على ابي هريرة مطرف خز قد ثناه] (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (زيد).
(٢) تكرر الخبر في: [ط].
(٣) صحيح.

حضرت محمد بن زیاد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کے اوپر خز سے بنی ہوئی چادر دیکھی جس کو آپ نے موڑا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26239]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26239، ترقيم محمد عوامة 25130)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں