مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
22. في طول القميص كم هو؟ وإلى أين هو في جره؟
قمیص کی لمبائی میں کہ کتنی ہو اور اپنے کھینچنے میں کہاں تک ہو
ترقیم عوامۃ: 25336 ترقیم الشثری: -- 26452
٢٦٤٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن عمرو ابن مهاجر قال: كانت (قمص) (١) عمر بن عبد العزيز و (ثيابه) (٢) ما بين الكعب والشراك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (قميص).
(٢) في [هـ]: (جبابه).
حضرت عمرو بن مہاجر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کی قمیص اور آپ کے کپڑے ٹخنے اور تسمیہ باندھنے کی جگہ کے درمیان ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26452]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26452، ترقيم محمد عوامة 25336)
ترقیم عوامۃ: 25337 ترقیم الشثری: -- 26453
٢٦٤٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن ابن ابي (رواد) (١) (عن سالم) (٢) عن ابيه عن النبي ﷺ قال:"الإسبال في الإزار والقميص والعمامة، من جر (منها شيئا) (٣) خيلاء لم ينظر الله إليه يوم القيامة" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (راود).
(٢) ساقطة في: [جـ].
(٣) في [ز]: (شيئًا منها).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٠٨٥)، وأصله عند البخاري (٥٧٨٣)، ولما رواه ابن ماجه (٣٥٧٦) قال: قال أبو بكر: ما أغربه.
حضرت سالم، اپنے والد کے واسطہ سے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسبال (کپڑے کو لٹکانا) ازار، قمیص اور عمامہ میں ہوتا ہے۔ جو شخص ان میں سے کسی چیز کو تکبر کی وجہ سے کھینچے گا۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26453]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26453، ترقيم محمد عوامة 25337)
ترقیم عوامۃ: 25338 ترقیم الشثری: -- 26454
٢٦٤٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن عبد الملك بن ابي سليمان عن سليمان الاحول عن مجاهد قال: جر القميص والإزار سواء.
حضرت مجاہد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ قمیص اور ازار کو کھینچنا برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26454]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26454، ترقيم محمد عوامة 25338)
ترقیم عوامۃ: 25339 ترقیم الشثری: -- 26455
٢٦٤٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد (قال) (١) : اخبرنا إسماعيل عن شعيب ابن يسار قال: ذكروا عند عكرمة (جر) (٢) القميص والإزار فقال: هو والله (شر واشر) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (قالا).
(٢) ساقطة في: [جـ].
(٣) في [جـ]: (وأشر صلاة).
حضرت شعیب بن یسار سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے حضرت عکرمہ کے پاس، قمیص اور ازار کو کھینچنے کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: بخدا! یہ تو شر ہے۔ بڑا شر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26455]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26455، ترقيم محمد عوامة 25339)
ترقیم عوامۃ: 25340 ترقیم الشثری: -- 26456
٢٦٤٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن ابي هاشم عن طاوس، قال: كان قميصه فوق الإزار، والرداء فوق القميص.
حضرت طاؤس کے بارے میں روایت ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ ان کی قمیص ازار سے اوپر ہوتی تھی اور چادر، قمیص سے اوپر ہوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26456]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26456، ترقيم محمد عوامة 25340)
ترقیم عوامۃ: 25341 ترقیم الشثری: -- 26457
٢٦٤٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن داود بن قيس قال: رايت القاسم قميصه إلى الكعب.
حضرت داؤد بن قیس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کی قمیص کو ٹخنوں تک دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26457]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26457، ترقيم محمد عوامة 25341)
ترقیم عوامۃ: 25342 ترقیم الشثری: -- 26458
٢٦٤٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن ابي عوانة عن مغيرة قال: كان إبراهيم قميصه على ظهر القدم.
حضرت مغیرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کی قمیص ان کے قدم کی پشت پر ہوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26458]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26458، ترقيم محمد عوامة 25342)
ترقیم عوامۃ: 25343 ترقیم الشثری: -- 26459
٢٦٤٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن محمد بن عمير قال: رايت قميص سمالم مشمرا فوق الكعبين فقال: إني رايت ابن عمر (كان) (١) قميصه هكذا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (فكان).
(٢) حسن؛ محمد بن عمير بن أبي الغريق الهمداني الكوفي، وثقه ابن حبان، وروى عنه جماعة من الثقات، فهو صدوق.
حضرت محمد بن عمیر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کی قمیص کو ٹخنوں سے اوپر چڑھا دیکھا۔ اور انہوں نے فرمایا: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ ان کی قمیص بھی ایسی ہی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26459]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26459، ترقيم محمد عوامة 25343)