🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

31. في لبس الصوف والأكسية وغيرها
اُون اور چادروں وغیرہ کے پہننے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25400 ترقیم الشثری: -- 26518
٢٦٥١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن سليمان بن ميسرة عن طارق بن شهاب عن رافع بن (ابي) (١) رافع قال: رايت ابا بكر كان له كساء فدكي (يخله) (٢) عليه إذا ركب، (ونلبسه) (٣) انا وهو إذا نزلنا (وهو) (٤) (الكساء) (٥) الذي (عيرته) (٦) به (هوازن) (٧) قالوا: (ذا الخلال نبايع) (٨) بعد رسول الله ﷺ (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) يجمع ثوبه بعود خلال؛ وفي [هـ]: (يحله).
(٣) في [أ، ح]: (أو يلبسه).
(٤) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٥) في [ط]: (اكسى).
(٦) سقط من: [ط].
(٧) في [هـ]: (الهوازن).
(٨) في [هـ]: (إذا الحلال سائغ).
(٩) صحيح؛ أخرجه أحمد في الزهد (ص ١٠٨)، وإسحاق كما في المطالب (٢٠٩٥)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٤٩٦)، وابن أبي عمر في الإيمان (٧٩)، والطبراني (٤٤٦٧)، والخطيب في الموضح ٢/ ٨٧.

حضرت رافع بن ابی رافع سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر کو دیکھا کہ آپ کے پاس ایک مقام فدک کی چادر تھی۔ جب آپ سوار ہوتے تو آپ اس کو سمیٹ کر پن لگا لیتے اور جب ہم اترتے تو میں اور آپ اس کو پہن لیتے۔ یہی وہ چادر ہے جس کا طعنہ آپ کو ہوازن نے دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ہم ذا الخلال کی بیعت کریں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26518]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26518، ترقيم محمد عوامة 25400)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25401 ترقیم الشثری: -- 26519
٢٦٥١٩ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا عبيد الله قال: (ثنا) (٢) إسرائيل عن ابي إسحاق عن عمرو بن ميمون قال: حج ابو موسى على جمل احمر، ملبد راسه عليه عباءة له (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ح، ز، ط].
(٢) في [جـ]: (أخبرنا).
(٣) صحيح.

حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے سُرخ رنگ کے اونٹ پر حج کیا جس کے سر (کے بالوں) کو چپکایا ہوا تھا۔ آپ پر آپ کی گون تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26519]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26519، ترقيم محمد عوامة 25401)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25402 ترقیم الشثری: -- 26520
٢٦٥٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن هشام عن الحسن قال: كانت لازواج النبي ﷺ اكسية تسمى المروط، غير واسعة والله، ولا لينة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ رواية الحسن عن أزواج النبي ﷺ منقطعة.
حضرت حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کے پاس چادریں تھیں جن کو مروط کہا جاتا تھا۔ وہ نہ تو بہت زیادہ چوڑی تھیں۔ بخدا… اور نہ ہی نرم تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26520]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26520، ترقيم محمد عوامة 25402)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25403 ترقیم الشثری: -- 26521
٢٦٥٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة قال: اخبرنا سليمان بن المغيرة عن حميد بن هلال عن ابي بردة قال: دخلت على عائشة فاخرجت (لي) (١) إزارا غليظا من التي (تصنع) (٢) باليمن، وكساء من هذه الاكيسة التي تدعونها (الملبدة) (٣) فاقسمت لقبض رسول الله ﷺ (فيهما) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (إلي).
(٢) في [ح]: (يصنع).
(٣) في [أ، ح، ط]: (التلبدة).
(٤) في [ط]: (فيها).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٠٨)، ومسلم (٢٠٨٠).

حضرت ابو بردہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے مجھے ایک موٹا ازار …جو یمن میں بنائے جاتے ہیں۔ اور ان چادروں میں سے ایک چادر …جن کو تم ملبدہ کہتے ہیں … نکال کر دکھائی اور آپ نے قسم کھا کر کہا۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روح مبارک ان دو کپڑوں میں قبض ہوئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26521]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26521، ترقيم محمد عوامة 25403)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25404 ترقیم الشثری: -- 26522
٢٦٥٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الحسن بن موسى عن (شيبان) (١) عن قتادة عن ابي بردة عن ابيه قال: قال (لي) (٢) : يا بني! لو شهدتنا (ونحن) (٣) مع رسول الله ﷺ (إذا) (٤) اصابتنا السماء (لحسبت) (٥) ان ريحنا ريح الضان (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (ظبيان).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط].
(٣) في [أ، ح]: (فنحن).
(٤) في [ط، هـ]: (إن).
(٥) في [جـ]: (فحسبت).
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٩٦٥٢)، وأبو داود (٤٠٣٣)، والترمذي (٢٤٧٩)، وابن ماجه (٣٥٦٢)، وابن حبان (١٢٣٥)، والحاكم ٤/ ١٨٨، والطبراني في الأوسط (١٩٦٧)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ١/ ١٦٢، والبيهقي في الشعب (٦١٥٩)، وأبو يعلى (٧٢٦٦)، والبغوي (٣٠٩٨).

حضرت ابو بردہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے مجھے کہا۔ اے میرے بیٹے! اگر تم ہمارے ساتھ اس وقت ہوتے جبکہ ہم جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہوتے تھے اور ہمیں سورج کی حرارت پہنچتی تو تم یہ گمان کرتے کہ ہمارے (پسینہ کی) بو، بھیڑ کی بُو کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26522]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26522، ترقيم محمد عوامة 25404)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25405 ترقیم الشثری: -- 26523
٢٦٥٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن موسى بن عبيدة عن عبد الله ابن (خراش) (١) قال: رايت ابا ذر وكان يجلس على قطعة المسح والجوالق (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (حواش).
(٢) ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة وعبد اللَّه بن خراش.

حضرت عبد اللہ بن خراش سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ذر کو دیکھا وہ بالوں کے کمبل اور بوری پر بیٹھے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26523]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26523، ترقيم محمد عوامة 25405)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25406 ترقیم الشثری: -- 26524
٢٦٥٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر عن عباد (بن عباد) (١) المازني عن ابي (مجلز) (٢) قال: (قرص) (٣) اصحاب ابن مسعود البرد قال: فجعل الرجل يستحي ان يجيء في (الكساء) (٤) الدون او الثوب الدون، قال: فاصبح عبد الرحمن في (عباية) (٥) (ثم اصبح) (٦) فيها في اليوم الثالث فجعل الناس يتراجعون (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، هـ].
(٢) في [ز]: (مخلد).
(٣) في [أ، هـ]: (قرض).
(٤) في [ط]: (أكسأ).
(٥) في [أ، ح]: (عتابه).
(٦) تكررت في: [ز].
(٧) منقطع؛ أبو مجلز لا يروي عن ابن مسعود، أخرجه أبو يعلى (٥٠١٣).

حضرت ابو مجلز سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود کے ساتھ سخت سردی میں مبتلا ہو گئے… راوی کہتے ہیں …لیکن (ان میں سے بعض) آدمی اس بات میں حیا کرتے تھے کہ وہ پرانے کپڑے میں یا پرانی چادر میں آئے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس حضرت ابو عبد الرحمن ایک صبح ایک شال میں آئے پھر دوبارہ اسی شال میں آئے پھر تیسرے دن بھی اسی شال میں آئے اس پر لوگوں میں بھی عاجزی آنے لگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26524]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26524، ترقيم محمد عوامة 25406)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25407 ترقیم الشثری: -- 26525
٢٦٥٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا هشام (بن) (١) الغاز عن (عبادة) (٢) بن نسي عن سلمان انه كان له (حبي) (٣) ⦗١١⦘ (من) (٤) عباء وهو امير الناس (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [ز]: (عباد).
(٣) ما يحتبي به من حبل صوف ونحوه، وفي [أ، ح]: (خباء)، وفي [ط]: (حبا)، وانظر: طبقات ابن سعد ٤/ ٨٨، والمنتظم ٥/ ٢٦، وصفة الصفوة ١/ ٥٢٩.
(٤) في [جـ، ط]: (بن).
(٥) منقطع، عبادة بن نسي لا يروي عن سلمان.

حضرت عبادہ بن نسی سے حضرت سلمان کے بارے میں روایت ہے کہ ان کے پاس سرین کے بل بیٹھ کر رانوں کو باندھنے کے لئے گون کے ٹکڑے تھے۔ جبکہ وہ لوگوں کے امیر تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26525]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26525، ترقيم محمد عوامة 25407)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25408 ترقیم الشثری: -- 26526
٢٦٥٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن إدريس عن حصين عن مجاهد عن عبيد بن عمير قال: كان عيسى بن مريم يلبس الشعر.
حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ بن مریم بال (کا لباس) پہنا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26526]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26526، ترقيم محمد عوامة 25408)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں