مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
52. من كان يبيض لحيتة ولا يخضب
جو حضرات داڑھی کو سفید ہی رہنے دیتے تھے اور خضاب نہیں کرتے تھے
ترقیم عوامۃ: 25561 ترقیم الشثری: -- 26682
٢٦٦٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن شعبة عن يونس عن الحسن عن (عتي) (١) (التميمي) (٢) قال: رايت ابي (٣) ابيض الراس واللحية (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (عيسى).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (التيمي).
(٣) وجهه في النحو (أبيًا)، ويجوز بدون تنوين كما في الآحاد والمثاني (١٨٥١).
(٤) صحيح؛ أخرجه ابن جرير في تهذيب الآثار (٩٤٣)، وابن أبي عاصم (١٨٥١)، والطبراني (٥٢٥)، والبخاري في التاريخ ٧/ ٩٠، وابن عساكر ٧/ ٣١٦، وابن سعد ٣/ ٤٩٩، وأحمد في العلل ٢/ ٢٧٩.
حضرت عتی تمیمی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو سفید سر اور سفید داڑھی والا دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26682]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26682، ترقيم محمد عوامة 25561)
ترقیم عوامۃ: 25562 ترقیم الشثری: -- 26683
٢٦٦٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي قال: رايت عليا ابيض الراس واللحية قد ملات ما بين منكبيه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت شعبی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سفید سر اور سفید داڑھی والا دیکھا۔ آپ کی داڑھی نے آپ کے شانوں کو بھرا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26683]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26683، ترقيم محمد عوامة 25562)
ترقیم عوامۃ: 25563 ترقیم الشثری: -- 26684
٢٦٦٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا ابو عامر صالح بن رستم قال: حدثنا (حميد) (١) بن هلال قال: حدثني الاحنف بن قيس قال: قدمت المدينة فدخلت مسجدها، فبينا انا اصلي (إذ) (٢) دخل رجل طويل آدم ابيض اللحية، والراس محلوق، يشبه بعضه بعضا (فخرج) (٣) فاتبعته فقلت من هذا قالوا: ابو ذر (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أحمد).
(٢) في [هـ]: (إذا).
(٣) في [أ، ح، هـ]: (فخرجت).
(٤) حسن؛ صالح بن رستم صدوق.
حضرت احنف بن قیس بیان کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں مدینہ منورہ آیا اور مسجد نبوی میں داخل ہوا۔ پس میں نماز پڑھ رہا تھا کہ اس دوران ایک گندمی رنگ کا لمبا سا آدمی داخل ہوا جس کی داڑھی اور سر کے بال سفید تھے۔ اس نے حلق کیا ہوا تھا اور اس کا بعض بعض کے مشابہ تھا۔ پھر میں باہر آیا اور اس کے پیچھے چل پڑا۔ میں نے پوچھا۔ یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا۔ ابو ذر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26684]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26684، ترقيم محمد عوامة 25563)
ترقیم عوامۃ: 25564 ترقیم الشثری: -- 26685
٢٦٦٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن المستمر قال: رايت جابر بن زيد ابيض اللحية.
حضرت مستمر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید کو سفید داڑھی کی حالت میں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26685]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26685، ترقيم محمد عوامة 25564)
ترقیم عوامۃ: 25565 ترقیم الشثری: -- 26686
٢٦٦٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل عن فطر قال: رايت مجاهدا شديد بياض الراس واللحية، ورايت سعيد بن جبير ابيض اللحية.
حضرت فطر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو سر اور داڑھی میں شدید سفیدی کی حالت میں دیکھا اور میں نے حضرت سعید بن جبیر کو سفید داڑھی والا دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26686]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26686، ترقيم محمد عوامة 25565)
ترقیم عوامۃ: 25566 ترقیم الشثری: -- 26687
٢٦٦٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن ابي إسحاق قال: رايت عليا اصلع، ابيض الراس واللحية (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ شريك صدوق.
حضرت ابو اسحق سے روایت ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سر اور داڑھی میں سفیدی کی حالت میں اور اصلع (سر کے اگلے یا بیچ کے بال گرے ہوئے) دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26687]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26687، ترقيم محمد عوامة 25566)
ترقیم عوامۃ: 25567 ترقیم الشثری: -- 26688
٢٦٦٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن (سدير) (١) (بن) (٢) الصيرفي عن ابيه قال: رايت عليا (٣) ابيض الراس واللحية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [ط]: (أبي).
(٣) أي علي بن الحسن، كما في تهذيب الآثار (٩٢٩).
حضرت سدیر بن صیرفی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سر اور داڑھی میں سفیدی کے ساتھ دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26688]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26688، ترقيم محمد عوامة 25567)
ترقیم عوامۃ: 25568 ترقیم الشثری: -- 26689
٢٦٦٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن عبد العزيز بن سليمان (ابي مودود) (١) قال: رايت السائب بن يزيد ابيض الراس واللحية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أبي مورود)، وفي [ب، هـ]: (أبو مودود).
حضرت عبد العزیز بن ابی سلیمان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سائب بن یزید کو سفید سر اور سفید داڑھی والا دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26689]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26689، ترقيم محمد عوامة 25568)
ترقیم عوامۃ: 25569 ترقیم الشثری: -- 26690
٢٦٦٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة عن خالد بن ابي عثمان قال: رايت سعيد بن جبير ابيض اللحية، ورايت طاوسا ابيض اللحية.
حضر ت خالد بن ابی عثمان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو سفید داڑھی والا دیکھا اور میں نے حضرت طاؤس کو سفید داڑھی والا دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26690]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26690، ترقيم محمد عوامة 25569)
ترقیم عوامۃ: 25570 ترقیم الشثری: -- 26691
٢٦٦٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسحاق بن سليمان عن (حريز) (١) (عن) (٢) عبد الله بن (بسر) (٣) السلمي قال: (اتينا) (٤) ونحن غلمان، فلم ندر عن (اي) (٥) شيء نساله فقلت له -او قال له بعضنا-: رسول الله ﷺ كان شابا او شيخا؟ قال: ⦗٤٧⦘ كان في عنفقته شعرات بيض (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (جرير).
(٢) في [ط]: (بن).
(٣) في [جـ]: (بشر).
(٤) في [ط، هـ]: (أتينا).
(٥) سقط من: [أ، ح، ط].
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٧٦٧٢)، والبخاري (٣٥٤٦).
حضرت جریر، حضرت عبد اللہ بن بسرکے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پاس حاضر ہوئے۔ جبکہ ہم بچے تھے۔ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ ہم ان سے کس چیز کا سوال کریں۔ چناچہ میں نے آپ سے کہا۔ یا ہم میں سے کسی نے آپ سے کہا۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نوجوان تھے یا بوڑھے؟ انہوں نے جواب دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان کے بالوں میں چند بال سفید تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26691]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26691، ترقيم محمد عوامة 25570)