🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

51. في تصفير اللحية
داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25540 ترقیم الشثری: -- 26661
٢٦٦٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابن ابي ذئب عن عبد الرحمن بن (سعد) (١) قال: رايت عثمان بن عفان وهو يبني الزوراء على بغلة شهباء مصفرا لحيته (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (زيد)، وفي [ز]: (أسعد).
(٢) صحيح.

حضرت عبد الرحمن بن سعد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان بن عفان کو مقام زوراء میں عمارت بناتے ہوئے بھورے رنگ کے خچر پر دیکھا۔ آپ کی داڑھی کو زرد خضاب کیا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26661]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26661، ترقيم محمد عوامة 25540)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25541 ترقیم الشثری: -- 26662
٢٦٦٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن (سعيد) (١) عن (عبيد الله) (٢) بن العيزار عن سعيد (المدني) (٣) قال: كنت مع ابي هريرة في جنازة وكان مصفرا (للحيته) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سعد).
(٢) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (عبد اللَّه).
(٣) في [أ، ح، هـ]: (المزني)، وتقدم الخبر برقم [٢٦٤٠٩].
(٤) في [ح، ز]: (اللحية).
(٥) مجهول؛ لجهالة سعيد المدني.

حضرت سعید مدنی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ کے ہمراہ ایک جنازہ میں تھا۔ اور آپ کی داڑھی زرد تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26662]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26662، ترقيم محمد عوامة 25541)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25542 ترقیم الشثری: -- 26663
٢٦٦٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (ابي) (١) هلال قال: حدثني سوادة بن حنظلة قال: رايت عليا اصفر اللحية (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ح، ز، هـ].
(٢) حسن؛ سوادة بن حنظلة صدوق.

حضرت سواد بن حنظلہ بیان کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو زرد داڑھی والا دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26663]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26663، ترقيم محمد عوامة 25542)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25543 ترقیم الشثری: -- 26664
٢٦٦٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش قال: رايت زيد بن وهب يصفر لحيته.
حضرت اعمش سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن وہب کو اپنی داڑھی زرد کرتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26664]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26664، ترقيم محمد عوامة 25543)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25544 ترقیم الشثری: -- 26665
٢٦٦٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر محمد بن جعفر عن ابن جريج عن عطاء قال: رايت ابن عباس وابن عمر يصفران لحاهما (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.
حضرت عطاء سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما دونوں کو اپنی داڑھیاں زرد کرتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26665]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26665، ترقيم محمد عوامة 25544)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25545 ترقیم الشثری: -- 26666
٢٦٦٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن العمري عن نافع عن ابن عمر انه كان يصفر لحيته (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف العمري.
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنی داڑھی کو زرد خضاب کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26666]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26666، ترقيم محمد عوامة 25545)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25546 ترقیم الشثری: -- 26667
٢٦٦٦٧ - [ (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا الفضل بن دكين عن حماد عن (٢) ابي غالب قال: رايت ابا امامة يصفر] (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في: [أ، ح، ط].
(٢) في [جـ]: زيادة (إبراهيم).
(٣) سقط الخبر من: [ز].
(٤) حسن؛ أبو غالب صدوق.

حضرت ابو غالب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو امامہ کو زرد خضاب کرتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26667]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26667، ترقيم محمد عوامة 25546)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25547 ترقیم الشثری: -- 26668
٢٦٦٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسحاق بن سليمان عن (حريز) (١) قال: رايت عبد الله بن (بسر) (٢) يصفر لحيته وراسه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (جرير).
(٢) في [أ، ح، ز، ط]: (بشر).
(٣) صحيح.

حضرت جریر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن بسر کو اپنی داڑھی اور سر پر زرد خضاب کرتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26668]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26668، ترقيم محمد عوامة 25547)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25548 ترقیم الشثری: -- 26669
٢٦٦٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابو) (١) خالد عن يزيد مولى سلمة قال: رايت سلمة يصفر لحيته (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، هـ]: (ابن).
(٢) حسن؛ أبو خالد صدوق.

حضرت یزید مولی سلمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سلمہ کو اپنی داڑھی کو زرد خضاب کرتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26669]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26669، ترقيم محمد عوامة 25548)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25549 ترقیم الشثری: -- 26670
٢٦٦٧٠ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر عن إسماعيل قال: رايت قيسا يصفر لحيته] (١) ورايت (شبيل) (٢) بن عوف يصفر لحيته، وكان من اهل الطيالسة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين في: [ز].
(٢) في [أ، ح، ط]: (شبل).

حضرت اسماعیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قیس کو اپنی داڑھی پر زرد خضاب کرتے دیکھا اور میں نے حضرت شبیل کو اپنی داڑھی پر زرد خضاب کرتے دیکھا۔ اور یہ مشائخ میں سے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26670]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26670، ترقيم محمد عوامة 25549)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں