🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

53. في اتخاذ الجمة والشعر
بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25572 ترقیم الشثری: -- 26693
٢٦٦٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا المطلب بن زياد عن السدي قال: رايت الحسين بن علي وجمته خارجة من تحت عمامته (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ السدي = إسماعيل بن عبد الرحمن، والمطلب صدوقان.
حضرت سدی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا اور ان کی زلفیں ان کے عمامہ سے باہر آرہی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26693]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26693، ترقيم محمد عوامة 25572)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25573 ترقیم الشثری: -- 26694
٢٦٦٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن ابي نجيح عن مجاهد قال: قالت ام هانئ: دخل النبي ﷺ (مكة) (١) وله اربع غدائر-تعني ضفائر- (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (بكة)، وفي [هـ]: (بمكة)، وسقط من: [أ، ح، ط].
(٢) منقطع؛ مجاهد لم يدرك أم هانئ، أخرجه أحمد (٢٦٨٩٠)، وأبو داود (٤١٩١)، والترمذي (١٧٨١)، وابن ماجه (٣٦٣١)، وابن سعد ١/ ٤٢٩، والفاكهي في أخبار مكة (١٩٢١)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ٢/ ١٥، والطبراني ٢٤/ (١٠٤٩)، والبيهقي في دلائل النبوة ١/ ٢٢٤، والخطيب في تاريخ بغداد ١٠/ ٤٣٩.

حضرت مجاہد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ام ہانی فرماتی ہیں۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں اس حالت میں داخل ہوئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چار مینڈھیاں تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26694]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26694، ترقيم محمد عوامة 25573)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25574 ترقیم الشثری: -- 26695
٢٦٦٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام قال: رايت ابن عمر وجابرا ولكل واحد منهما جمة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ہشام سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت جابر کو دیکھا اور ان میں سے ہر ایک کی زلفیں تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26695]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26695، ترقيم محمد عوامة 25574)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25575 ترقیم الشثری: -- 26696
٢٦٦٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق عن هبيرة قال: كان لعبد الله شعر (يضعه) (١) على اذنيه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (يعصه).
(٢) حسن؛ هبيرة صدوق.

حضرت ہبیرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے بال تھے اور وہ ان کو اپنے کانوں پر رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26696]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26696، ترقيم محمد عوامة 25575)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25576 ترقیم الشثری: -- 26697
٢٦٦٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا افلح رايت للقاسم جمة.
حضرت افلح بیان کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کی زلفیں دیکھیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26697]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26697، ترقيم محمد عوامة 25576)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25577 ترقیم الشثری: -- 26698
٢٦٦٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء قال: كان لعبيد بن (عمير) (١) خصلتان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عمر).
حضرت عطاء سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبید بن عمر کی دو چوٹیاں تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26698]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26698، ترقيم محمد عوامة 25577)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25578 ترقیم الشثری: -- 26699
٢٦٦٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن يحيى بن عبد الله بن ابي قتادة قال: مازح النبي ﷺ ابا قتادة قال:" (لاجزن) (١) جمتك"، (قال) (٢) : لك مكانها استر فقال له بعد ذلك:"اكرمها"، فكان يتخذ لها بعد ذلك (السك) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (احذر)، وفي [ز]: (لآخذن)، وفي [ح]: (لاجذن).
(٢) في [جـ، ز]: (فقال).
(٣) السك نوع من الطيب، وفي [هـ]: (السد)، وفي [س]: (الشك)، وفي [ب]: (الشبك).
(٤) مرسل؛ بل معضل، يحيى بن عبد اللَّه بن أبي قتادة من تابعي التابعين، أخرجه ابن عبد البر في التمهيد ٢٤/ ١٠، والواقدي كما في تاريخ دمشق ٦٧/ ١٥٣، والوافي بالوفيات ١١/ ١٨٦.

حضرت یحییٰ بن عبد اللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت قتادہ سے مزاح کیا۔ فرمایا: میں ضرور بالضرور تمہاری زلفیں کاٹ دوں گا۔ حضرت ابو قتادہ نے فرمایا: آپ کے لئے ان کی جگہ ایک قید ی ہے۔ پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ان کا خیال کرو۔ چناچہ حضرت قتادہ اس کے بعد زلفوں کے لیے خاص خوشبو بنایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26699]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26699، ترقيم محمد عوامة 25578)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25579 ترقیم الشثری: -- 26700
٢٦٧٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن محمد بن إسحاق عن الحسن ابن زيد عن ابيه انه كان في راس الحسن بن علي (ذؤابة) (١) ، وان الحسين (بن علي) (٢) جبذه بها حتى (ادماه) (٣) او (اقرحه) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ز، ط]: (دابه).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) في [أ، هـ]: (أدناه).
(٤) في [ح، هـ]: (أفرحه).
(٥) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس.

حضرت حسن بن زید، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے سر میں بالوں کی لِٹ تیت اور حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ نے ان کو اس لِٹ کے ذریعہ کھینچا۔ یہاں تک کہ ان کا خون نکل گیا یا آپ نے ان کو زخمی کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26700]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26700، ترقيم محمد عوامة 25579)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25580 ترقیم الشثری: -- 26701
٢٦٧٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن (ابن) (١) إسحاق عن عبيد الله بن المغيرة بن معيقيب قال: وكان (يفقه) (٢) قال: حدثني من لا اتهم من اهلي انه راى معيقيبا مرسلا ناصيته بين عينيه، وراى سعد بن مالك كذلك (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أبي).
(٢) في [هـ]: (يفقهه)، وفي [أ، جـ]: (تفقه)، وانظر. التاريخ الكبير (٥/ ٣٩٩).
(٣) مجهول؛ لإبهام راويه.

حضرت عبید اللہ بن مغیرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے اس آدمی نے یہ بات بیان کی۔ جس میں میں متہم نہیں سمجھتا کہ اس نے حضرت معیقیب کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے سامنے کے بالوں کو اپنی آنکھوں کے آگے چھوڑا ہوا تھا۔ اور انہوں نے حضرت سعد بن مالک کو بھی اسی طرح دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26701]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26701، ترقيم محمد عوامة 25580)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25581 ترقیم الشثری: -- 26702
٢٦٧٠٢ - (حدثنا) (١) ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن إبراهيم بن سعد عن (الزهري) (٢) عن عبيد الله بن عبد الله عن ابن عباس قال: كان اهل الكتاب يسدلون اشعارهم، وكان المشركون يفرقون رؤوسهم، وكان رسول الله ﷺ يحب موافقة اهل الكتاب فيما لم يؤمر به، قال: فسدل رسول الله ﷺ (ناصيته) (٣) ثم فرق بعد (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكررت في: [ز].
(٢) في [ح، ط]: (الزبيري).
(٣) في [ط، هـ]: (ناصية).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٩١٧)، ومسلم (٢٣٣٦).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اہل کتاب اپنے بالوں کا سدل کیا کرتے تھے اور مشرکین اپنے سروں میں مانگ نکالا کرتے تھے۔ جن کاموں میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی حکم نہیں دیا جاتا تھا۔ ان کاموں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اہل کتاب کی موافقت کو پسند کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سامنے والے بالوں کو سدل یعنی کھلا چھوڑا پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مانگ نکالی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26702]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26702، ترقيم محمد عوامة 25581)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں