🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

61. من كره خاتم الذهب
جو حضرات سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25646 ترقیم الشثری: -- 26769
٢٦٧٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا بن إدريس عن يزيد بن ابي زياد عن ابي (سعيد) (١) عن ابي الكنود قال: اصيب عظيم من عظمائهم يوم (مهران) (٢) فاصيب عليه (خاتم) (٣) (فلبسته) (٤) فرآه علي ابن مسعود فتناوله فوضعه بين ضرسين من اضراسه (فكسره) (٥) ثم (رماه) (٦) إلي ثم قال: إن رسول الله ﷺ نهانا عن خاتم الذهب (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (سعد).
(٢) في [هـ]: (نهروان).
(٣) في [جـ]: (خاتمًا).
(٤) في [أ، ح، ز، ط]: (فلبسه).
(٥) في [أ، ح، ط، هـ]: (فكرهه).
(٦) في [جـ]: (رمي به)، وفي [ز]: (رما به).
(٧) مجهول؛ لجهالة أبي سعد الأزدي، ويزيد ضعيف، أخرجه الطبراني ١٠/ ٢٥٩ (١٠٤٩٤)، وأبو يعلى (٥١٥٢)، وأحمد (٣٥٨٢)، والشاشي (٨٨٤)، وابن عبد البر في الاستذكار ٨/ ٣٠٤، والطحاوي ٤/ ٢٦٠، والطيالسي (٣٧٦)، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ١/ ٢٠٠.

حضرت ابو الکنود سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یوم مہران کو دشمنوں کے بڑوں میں سے کوئی بڑا مارا گیا۔ تو میں نے اس پر انگوٹھی دیکھی۔ چناچہ میں نے اس کو پہن لیا۔ پھر اس کو حضرت ابن مسعود نے مجھ پر دیکھا تو اس کو لے لیا اور اس کو اپنی دونوں داڑھوں کے درمیان رکھ کر توڑ دیا پھر اس کو میری طرف پھینک دیا اور فرمایا: جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں سونے کی انگوٹھی سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26769]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26769، ترقيم محمد عوامة 25646)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25647 ترقیم الشثری: -- 26770
٢٦٧٧٠ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن يزيد عن الحسن بن سهيل عن ابن عمر قال: نهى رسول الله ﷺ عن خاتم الذهب] (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) مجهول، ويزيد ضعيف، أخرجه أحمد (٥٧٥١)، وابن ماجه (٣٦٤٣).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26770]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26770، ترقيم محمد عوامة 25647)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25648 ترقیم الشثری: -- 26771
٢٦٧٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن اشعث بن (ابي) (١) الشعثاء عن معاوية بن سويد عن البراء (٢) قال: نهانا ⦗٦٧⦘ رسول الله ﷺ (٣) عن التختم بالذهب (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ز]: زيادة (بن).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٢٣٥)، ومسلم (٢٠٦٦).

حضرت براء سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں سونے کی انگوٹھی بنانے سے منع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26771]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26771، ترقيم محمد عوامة 25648)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25649 ترقیم الشثری: -- 26772
٢٦٧٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن محمد بن إسحاق عن يحيى بن عباد (بن) (١) عبد الله بن الزبير (عن) (٢) (ابيه) (٣) عباد بن عبد الله بن الزبير عن عائشة (ام المؤمنين) (٤) (قالت) (٥) : اهدى (النجاشي) (٦) إلى رسول الله ﷺ (حلية) (٧) فيها خاتم من ذهب فيه فص حبشي، فاخذه رسول الله ﷺ بعود وإنه (لمعرض) (٨) عنه، او ببعض اصابعه وإنه (لمعرض) (٩) عنه، ثم دعا (بابنة) (١٠) ابنته امامة بنت (ابي) (١١) (العاص) (١٢) فقال:"تحلي بهذا يا بنية" (١٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (عن).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط].
(٣) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٤) في [جـ، ز]: زيادة (أم المؤمنين).
(٥) في [ز]: (قال).
(٦) سقط من: [ط].
(٧) في [هـ]: (حلقة).
(٨) في [ط]: (لعرض).
(٩) في [ط]: (لعرض).
(١٠) في [أ، ح، ز، ط]: (ابنته)، وفي [جـ]: (ابنه).
(١١) سقط من: [ز].
(١٢) في [أ، جـ، ح، ز]: (العاصي).
(١٣) حسن؛ (صرح ابن إسحاق بالتحديث عند أبي داود)، أخرجه أحمد (٢٤٨٨٠)، وأبو داود (٤٢٣٥)، وابن ماجه (٣٦٤٤)، وابن سعد ٨/ ٤٠، وأبو يعلى (٤٤٧٠)، والبيهقي ٤/ ١٤١، وتمام في فوائده (١٠٤٨).

ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ نجاشی نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف زیورات کا ہدیہ بھیجا جس میں سونے کی انگوٹھی تھی جس میں حبشی نگینہ تھا۔ چناچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس انگوٹھی کو لکڑی کے ساتھ پکڑا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے اعراض کر رہے تھے۔ یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اپنی انگلی سے پکڑا جبکہ آپ اس سے اعراض کر رہے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی نواسی امامہ بنت ابی العاص کو بلایا اور فرمایا: ”اے بیٹی! اس کو پہن لو“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26772]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26772، ترقيم محمد عوامة 25649)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25650 ترقیم الشثری: -- 26773
٢٦٧٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الاجلح عن يزيد بن الاصم عن ابن عباس قال: كان في إصبعي خاتم من ذهب، فتناوله (عمر) (١) بن الخطاب فرايت (انه) (٢) إنما ينظر إليه، (فارخيت) (٣) يدي فاخذه فخذف به، فلم اساله (عنه) (٤) ولم اطلبه (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (عمرو).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط].
(٣) في [جـ]: (فأوخيت).
(٤) في [ط]: (عن).
(٥) حسن؛ الأجلح صدوق.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میری انگلی میں سونے کی انگوٹھی تھی۔ پس وہ حضرت عمربن خطاب نے لے لی۔ چناچہ میں نے دیکھا کہ وہ اسی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ تو میں نے اپنا ہاتھ لٹکا دیا اور انہوں نے وہ پکڑ لی پھر انہوں نے اس کو پھینک دیا۔ پس میں نے ان سے اس ک ے بارے میں سوال بھی نہ کیا اور اسے تلاش بھی نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26773]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26773، ترقيم محمد عوامة 25650)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25651 ترقیم الشثری: -- 26774
٢٦٧٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حاتم عن جعفر عن ابيه قال: كان رسول الله ﷺ (يتختم) (١) بخاتم من ذهب، فخرج (على) (٢) الناس فطفقوا ينظرون إليه، فوضع يده اليمنى على خنصره ثم رجع (إلى) (٣) البيت فرمى به (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ط]: (يختم).
(٢) سقط من: [أ، جـ، ح، ز].
(٣) في [هـ]: (أن).
(٤) مرسل؛ أبو جعفر تابعي، أخرجه ابن سعد (١/ ٤٧١)، والبيهقي (٤/ ١٤٣).

حضرت جعفر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی پہنی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے پاس باہر آئے تو لوگوں نے اس انگوٹھی کو دیکھنا شروع کردیا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دایاں ہاتھ اپنی خنصر انگلی پر رکھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھر کی طرف واپس چلے گئے اور اس کو پھینک دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26774]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26774، ترقيم محمد عوامة 25651)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25652 ترقیم الشثری: -- 26775
٢٦٧٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن عمر بن [سعيد ابن (ابي) (١) حسين] (٢) قال: اخبرتني امي عن ابي قال: دخلت على ام سلمة، وانا غلام وعلي خاتم من ذهب فقالت: يا جارية ناولينيه، فناولتها إياه فقالت: اذهبي به إلى اهله واصنعي (له) (٣) خاتما من ورق، فقلت: لا حاجة ⦗٦٩⦘ (لاهلي) (٤) فيه، قالت: فتصدقي به واصنعي له خاتما من ورق (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ز]: (حسين عن أبي سعيد).
(٣) في [جـ، ز]: زيادة (له).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) مجهول؛ لجهالة أم ابن حسين وأيها.

حضرت عمر بن سعید کہتے ہیں کہ مجھے میری والدہ نے میرے والد کے حوالہ سے بیان کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ام سلمہ کے ہاں گیا۔ تب میں چھوٹا بچہ تھا اور میں نے سونے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ تو حضرت ام سلمہ نے فرمایا: اے لونڈی! یہ انگوٹھی مجھے دینا۔ چناچہ ا س نے وہ انگوٹھی انہیں دی۔ انہوں نے فرمایا: یہ اس کے گھر والوں کے پاس لے جاؤ اور اس کے لئے چاندی کی انگوٹھی بناؤ۔ میں نے کہا۔ میرے گھر والوں کو اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے فرمایا: چلو تو اس کو صدقہ کردو اور اس کے لیے چاندی کی انگوٹھی بناؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26775]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26775، ترقيم محمد عوامة 25652)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25653 ترقیم الشثری: -- 26776
٢٦٧٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: راى عبد الله في يد خباب (خاتما) (١) من ذهب فقال: اما آن لهذا ان يطرح بعد؟ فقال: بلى، لا تراه علي بعدها (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (خاتم).
(٢) صحيح.

حضرت علقمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے حضرت خباب کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو فرمایا۔ کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ اس کو پھینک دیا جائے۔ حضرت خباب نے فرمایا: کیوں نہیں۔ اس کو تم اب کے بعد مجھ پر نہیں دیکھو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26776]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26776، ترقيم محمد عوامة 25653)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25654 ترقیم الشثری: -- 26777
٢٦٧٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عبيد الله) (١) عن اسامة عن مكحول عن (عوف) (٢) بن مالك قال: اتيت عمر وفي يدي خاتم من ذهب، فضرب يدي بعصا كانت معه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، ط]: (عون).
(٣) منقطع؛ مكحول لا يروي عن عوف بن مالك، أخرجه ابن سعد ٤/ ٢٨١، وابن وهب في الجامع ٢/ ٦٩٠ (٥٩٤).

حضرت عوف بن مالک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عمر کے پاس آیا اور میرے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی تھی۔ تو حضرت عمر کے پاس جو لاٹھی تھی انہوں نے وہ میرے ہاتھ پر ماری۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26777]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26777، ترقيم محمد عوامة 25654)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25655 ترقیم الشثری: -- 26778
٢٦٧٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن عبد الملك (قال: راى) (١) سعيد ابن جبير على شاب من الانصار خاتما من ذهب (فقال) (٢) : اما لك اخت؟ قال: بلى، قال: فاعطه إياها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ز]: (قال له).

حضرت عبد الملک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے انصار کے ایک نوجوان پر سونے کی انگوٹھی دیکھی تو آپ نے اس کو کہا۔ تمہاری کوئی بہن نہیں ہے؟ اس نے کہا۔ کیوں نہیں۔ آپ نے فرمایا: پھر تم یہ اس کو دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26778]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26778، ترقيم محمد عوامة 25655)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں