مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
70. من رخص أن يدخل البيت فيه تصاوير
جو حضرات گھر وں میں تصاویر کے ہوتے ہوئے اندر داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 25714 ترقیم الشثری: -- 26840
٢٦٨٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر عن ابيه قال: سمعت الحسن يقول او لم يكن اصحاب محمد يدخلون الخانات فيها التصاوير (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت معتمر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت حسن کو کہتے سُنا: کیا جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ ایسی دو کانوں میں نہیں داخل ہوتے تھے جن میں تصاویر ہوتی تھیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26840]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26840، ترقيم محمد عوامة 25714)
ترقیم عوامۃ: 25715 ترقیم الشثری: -- 26841
٢٦٨٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الاعمش عن ابي الضحى قال: دخلت مع مسروق صفة فيها تماثيل فنظر إلى تماثيل منها فقال: ما هذا؟ قالوا: تمثال مريم.
حضرت ابوالضحیٰ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت مسروق کے ہمراہ اس چبوترے میں داخل ہوا جس میں تصویریں تھیں۔ پس آپ کی نظر ایک تصویر پر پڑی تو آپ نے پوچھا: یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا۔ حضرت مریم کی تصویر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26841]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26841، ترقيم محمد عوامة 25715)
ترقیم عوامۃ: 25716 ترقیم الشثری: -- 26842
٢٦٨٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير (١) عن مغيرة قال: كان في بيت إبراهيم تابوت فيه تماثيل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (عن منصور).
حضرت مغیرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کے گھر میں ایک تابوت تھا جس میں تصاویر تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26842]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26842، ترقيم محمد عوامة 25716)
ترقیم عوامۃ: 25717 ترقیم الشثری: -- 26843
٢٦٨٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة (عن حماد) (١) عن إبراهيم قال: لا باس بالتمثال في حلية السيف، ولا باس بها في سماء البيت، إنما يكره (منها) (٢) ما (ينصب) (٣) نصبا -يعني الصورة-.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (نصب).
حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ تلوار کی تزئین میں تصویر ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اور گھر کی چھت میں بھی تصویر ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ صرف وہ تصاویر مکروہ ہیں جن کو سیدھا کھڑا کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26843]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26843، ترقيم محمد عوامة 25717)