مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
71. في المصورين وما جاء فيهم
تصویر بنانے والے کے بارے میں جو وارد ہے
ترقیم عوامۃ: 25718 ترقیم الشثری: -- 26844
٢٦٨٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن القاسم عن عائشة قالت: (دخل) (١) علي النبي ﷺ وقد استترت بقرام فيه تماثيل، فلما رآه تغير لونه وهتكه بيده، ثم قال:"إن اشد الناس عذابا يوم القيامة الذين يشبهون بخلق الله" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (دخلت).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦١٠٩)، ومسلم (٢١٠٧).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور میں نے تصویروں والا ایک پردہ لٹکایا ہوا تھا۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رنگ مبارک متغیر ہوگیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اپنے ہاتھ سے پھاڑ دیا اور فرمایا: ”قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب والے وہ لوگ ہوں گے جو اللہ تعالیٰ کی تخلیق کی مشابہت کرتے ہیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26844]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26844، ترقيم محمد عوامة 25718)
ترقیم عوامۃ: 25719 ترقیم الشثری: -- 26845
٢٦٨٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية (ووكيع) (١) عن الاعمش عن ابي الضحى عن مسروق عن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"إن اشد الناس عذابا يوم القيامة المصورون" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ]، ولم ترد في مسند ابن أبي شيبة (٢٥٦) ووردت في علل الدارقطني ٥/ ٢٤٩.
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٩٥٠)، ومسلم (٢١٠٩).
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن سب سے سخت عذاب والے تصویریں بنانے والے لوگ ہوں گے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26845]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26845، ترقيم محمد عوامة 25719)
ترقیم عوامۃ: 25720 ترقیم الشثری: -- 26846
٢٦٨٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن عبيد الله عن (نافع) (١) عن ابن عمر قال: قال رسول الله ﷺ:"يعذب المصورون يوم القيامة (و) (٢) يقال: لهم احيوا ما خلقتم" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (رافع).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٩٥١)، ومسلم (٢١٠٨).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن تصویریں بنانے والوں کو عذاب دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا۔ جو تم نے پیدا کیا ہے اس کو زندہ کرو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26846]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26846، ترقيم محمد عوامة 25720)
ترقیم عوامۃ: 25721 ترقیم الشثری: -- 26847
٢٦٨٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عمارة عن ابي (زرعة) (١) قال: دخلت مع ابي هريرة (دار مروان) (٢) فراى فيها تصاوير، فقال: سمعت النبي ﷺ يقول:"يقول الله: ومن اظلم ممن ذهب يخلق خلقا كلخلقي فليخلقوا حبة وليخلقوا ذرة وليخلقوا شعيرة"، (٣) قال:"ثم دعا بوضوء فتوضا" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [هـ]: (مرو دار أن).
(٣) في [ز، ط]: زيادة (ثم).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٧٥٥٩)، ومسلم (٢١١١).
حضرت ابو زرعہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ کے ساتھ مروان کے گھر میں گیا۔ پس انہوں نے گھر میں تصاویر دیکھیں تو فرمایا: میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے سُنا۔ ”اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو میری مخلوق کی طرح مخلوق بنانے چل پڑے؟ انہیں چاہیے کہ ایک دانہ پیدا کریں اور انہیں چاہیے کہ ایک ذرہ پیدا کریں۔ اور انہیں چاہیے کہ ایک جَو پیدا کریں۔“ راوی کہتے ہیں۔ پھر آپ نے وضو کا پانی منگوایا اور وضو فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26847]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26847، ترقيم محمد عوامة 25721)
ترقیم عوامۃ: 25722 ترقیم الشثری: -- 26848
٢٦٨٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة عن ابن ابي ذئب عن عبد الرحمن بن مهران عن (عمير) (١) مولى ابن عباس عن اسامة قال: دخلت مع النبي ﷺ الكعبة، (فرايت) (٢) في البيت صورة فامرني فاتيته بدلو من (ماء) (٣) ، فجعل يضرب تلك الصورة ويقول: قاتل الله قوما يصورون ما لا يخلقون (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (عمر).
(٢) في [جـ، ز]: (فرأى).
(٣) في [هـ]: (الماء).
(٤) حسن؛ عبد الرحمن صدوق، أخرجه الطيالسي (٦٢٣)، وابن الجعد (٢٨٢٠)، والطحاوي ٤/ ٢٨٣، والطبراني (٤٠٧)، والضياء في المختارة (١٣٣٦)، والبيهقي في الشعب (٦٣١٦)، وإسحاق كما في المطالب العالية (٤٢٢٥).
حضرت اسامہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ بیت اللہ میں داخل ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت اللہ میں تصویر دیکھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا۔ پس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پانی کا ڈول لے کر حاضر ہوا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ پانی ان تصویروں پر مارنا شروع کیا۔ اور فرمایا: ’ ’ اللہ تعالیٰ اس کو قوم کو ہلاک کرے یہ ان کی تصویریں بناتی ہیں جس کو زندہ نہیں کرسکتی۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26848]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26848، ترقيم محمد عوامة 25722)
ترقیم عوامۃ: 25723 ترقیم الشثری: -- 26849
٢٦٨٤٩ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا علي بن مسهر عن سعيد عن النضر بن انس ابن مالك قال: كنت جالسا عند ابن عباس فجعل يفتي ولا يقول قال رسول الله ﷺ (٢) حتى ساله رجل فقال: إني رجل (اصور) (٣) هذه الصور، فقال له ابن عباس: ادنه، (فدنا) (٤) الرجل، فقال ابن عباس: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"من صور صورة في الدنيا كلف ان ينفخ فيها الروح يوم القيامة وليس (بنافخ) (٥) " (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [ح]: (صور).
(٤) في [أ، ح، ط]: (فدنى).
(٥) في [ح]: (لينافخ).
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٩٦٣)، ومسلم (٢١١٠)، وأحمد (٢١٦٢).
حضرت نضر بن انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ اور وہ فتویٰ دے رہے تھے۔ (دلیل میں) یہ نہیں کہتے تھے۔ قال رسول اللّٰہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہاں تک کہ ایک آدمی نے آپ سے سوال کیا: میں ایسا آدمی ہوں جو یہ تصاویر بناتا ہوں؟ تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے کہا۔ قریب ہو جاؤ۔ چناچہ وہ صاحب قریب ہوگئے۔ پھر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے سُنا ہے۔ ‘”جو شخص دنیا میں کوئی تصویر بنائے گا تو قیامت کے دن اس کو اس تصویر میں روح پھونکنے کا مکلف بنایا جائے گا اور وہ روح نہیں پھونک سکے گا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26849]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26849، ترقيم محمد عوامة 25723)
ترقیم عوامۃ: 25724 ترقیم الشثری: -- 26850
٢٦٨٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن سلمة (ابي) (١) بشر عن عكرمة في قوله: ﴿إن الذين يؤذون الله ورسوله﴾ [الاحزاب: ٥٧] ، قال: اصحاب التصاوير.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بن).
حضرت عکرمہ سے ارشاد خداوندی ان الذین یوذون اللّٰہ ورسولہ کے بارے میں روایت ہے کہتے ہیں کہ یہ تصویروں والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26850]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26850، ترقيم محمد عوامة 25724)