🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

162. في تنحية الأذى عن الطريق
راستہ سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26870 ترقیم الشثری: -- 28029
٢٨٠٢٩ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابن عجلان عن عبد الله بن دينار عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:" (الإيمان) (١) ستون او سبعون او بضعة -واحد العددين-: اعلاها شهادة ان لا إله إلا الله، وادناها إماطة الاذى عن الطريق، والحياء شعبة من الإيمان" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، م].
(٢) حسن؛ ابن عجلان صدوق، أخرجه مسلم (٣٥)، وأحمد (٩٣٦١)، وأصله عند البخاري (٩).

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایمان کے ساٹھ یا ستر یا کچھ زائد شعبے ہیں۔ ان دونوں میں سے ایک عدد ارشاد فرمایا… ان میں سے بلند ترین لا الہ الا اللہ کی گواہی دینا ہے اور سب سے آسان تکلیف دہ چیز کو راستہ سے ہٹانا ہے، اور حیاء بھی ایمان کا حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28029]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28029، ترقيم محمد عوامة 26870)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26871 ترقیم الشثری: -- 28030
٢٨٠٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابان بن صمعة عن ابي الوازع عن ابي برزة قال: قلت يا رسول الله دلني على عمل انتفع به، (قال) (١) :"نح الاذى عن (طريق) (٢) المسلمين" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (فقال).
(٢) في [ط]: (الطريق).
(٣) حسن؛ أبو الوازع صدوق، أخرجه مسلم (٢٦١٨)، وأحمد (١٩٧٦٨).

حضرت ابو برزہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! میری کسی ایسے عمل پر راہنمائی فرما دیجئے جس پر عمل کرنے سے مجھے فائدہ ہو، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہ مسلمانوں کے راستہ سے تکلیف دہ چیز کو ہٹاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28030]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28030، ترقيم محمد عوامة 26871)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26872 ترقیم الشثری: -- 28031
٢٨٠٣١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا جرير بن حازم قال: حدثنا (بشار) (١) بن ابي سيف عن الوليد بن عبد الرحمن عن عياض بن غطيف عن ابي عبيدة قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"من عاد مريضا، او انفق على اهله، او (ماز) (٢) اذى عن طريق، فحسنة بعشرة امثالها" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ث]: (يسار).
(٢) في [أ، ب، ط]: (زاحى).
(٣) مجهول؛ لجهالة بشار بن أبي سيف، أخرجه أحمد (١٧٠١)، والنسائي ٤/ ١٦٧، وابن خزيمة (١٨٩٢)، والحاكم ٣/ ٢٦٥، والطيالسي (٢٢٧)، والبيهقي ٩/ ١٧١، والدارمي (٢٧٦٣)، والبخاري في التاريخ ٧/ ٢١، وابن أبي عاصم في الجهاد (٧٣)، وأبو يعلى (٨٧٨)، والدولابي في الأسماء والكنى ١/ ١٢، والشاشي (٢٦٥).

حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص مریض کی عیادت کرے یا اپنے گھر والوں پر مال خرچ کرے یا راستہ سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دے تو ایک نیکی کا بدلہ دس کے برابر ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28031]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28031، ترقيم محمد عوامة 26872)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26873 ترقیم الشثری: -- 28032
٢٨٠٣٢ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن يحيى بن سعيد عن محمد بن يحيى بن حبان قال: خرج رجل مع معاذ (١) فجعل لا يرى اذى في الطريق إلا نحاه، فلما راى ذلك الرجل جعل لا يمر بشيء إلا نحاه، فقال له: ما حملك على هذا؟ قال: الذي رايتك (تصنع) (٢) ، قال: (قد) (٣) اصبت او (قد) (٤) احسنت، إنه (من) (٥) اماط اذى عن طريق كتبت له حسنة، ومن كتبت له حسنة دخل الجنة (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: زيادة (معاذ).
(٢) في [جـ]: (صنع).
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٥) سقط من: [ط].
(٦) منقطع؛ محمد بن يحيى بن حبان لا يروي عن معاذ.

حضرت محمد بن یحییٰ بن حبان فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت معاذ کے ساتھ نکلا، وہ شخص راستہ میں کوئی بھی تکلیف دہ چیز دیکھتا تو اسے ہٹا دیتا، جب آپ نے اس شخص کو دیکھا کہ یہ جو بھی تکلیف دو چیز دیکھتا ہے تو اس کو راستہ سے ہٹا دیتا ہے، تو آپ نے اس سے پوچھا کہ کس بات نے تجھے اس فعل پر ابھارا؟ اس نے کہا: کہ مں نے آپ کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ آپ نے جواب دیا: تحقیق تو نے ٹھیک کیا یا یوں فرمایا: کہ تو نے اچھا کام کیا۔ اس لیے کہ جو شخص راستہ سے تکلیف دہ چیز ہٹاتا ہے تو اس کے لیے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے اور جس کے لیے ایک نیکی لکھ دی جائے تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28032]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28032، ترقيم محمد عوامة 26873)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26874 ترقیم الشثری: -- 28033
٢٨٠٣٣ - حدثنا (الحسن) (١) بن موسى قال: سمعت ابا هلال قال: حدثنا قتادة عن انس قال: كانت شجرة على طريق الناس، فكانت تؤذيهم فعزلها (رجل) (٢) عن (طريق) (٣) الناس، قال: (قال) (٤) النبي ﷺ:"فلقد رايته يتقلب في ظلها في الجنة" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (الحسين).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (الرجل).
(٣) في [ط]: (الطريق).
(٤) في [جـ]: (فقال).
(٥) حسن؛ أبو هلال محمد بن سليم الراسبي صدوق، أخرجه أحمد (١٢٥٧١)، وأبو يعلى (٣٠٥٨)، والحارث (٨٦٢/ بغية).

حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس نے ارشاد فرمایا: کہ لوگوں کے راستہ میں ایک درخت تھا جو لوگوں کی تکلیف کا باعث تھا، پس کسی آدمی نے راستہ سے اسے ہٹا دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہ تحقیق میں نے اسے خواب میں دیکھا کہ وہ جنت میں اس درخت کے سایہ کے نیچے گھوم رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28033]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28033، ترقيم محمد عوامة 26874)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26875 ترقیم الشثری: -- 28034
٢٨٠٣٤ - حدثنا ابن نمير عن الاعمش عن ابي صالح عن ابي هريرة عن النبي ⦗٤٣١⦘ ﵇ قال:"كان على (طريق) (١) غصن شجرة يؤذي الناس فاماطها رجل فادخل الجنة" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ث]: (الطريق).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٥٢)، ومسلم (١٩١٤).

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ ایک راستہ میں درخت کی ٹہنی تھی جو لوگوں کی تکلیف کا باعث بنتی تھی، پس کسی آدمی نے اسے ہٹا دیا تو اس وجہ سے اسے جنت میں داخل کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28034]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28034، ترقيم محمد عوامة 26875)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26876 ترقیم الشثری: -- 28035
٢٨٠٣٥ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا هشام بن حسان عن واصل مولى (ابي) (١) عيينة (عن يحيى بن عقيل) (٢) عن يحيى بن يعمر عن ابي ذر عن النبي ﷺ قال:"عرضت علي امتي باعمالها، (حسنها وسيئها) (٣) ، فرايت في محاسن اعمالها الاذى ينحى عن الطريق، ورايت في سيء اعمالها النخامة في المسجد لا تدفن" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سقط).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [أ، ب، جـ، ط، م]: (حسنه وسيئه).
(٤) منقطع، يحيى بن يعمر لم يسمع من أبي ذر، أخرجه أحمد (٢١٥٥٠)، وابن حبان (١٦٤٠)، وابن ماجه (٣٦٨٣)، وبنحوه أخرجه مسلم (٥٥٣)، وأحمد (٢١٥٤٩).

حضرت ابوذر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ مجھ پر میری امت کے اچھے اور برے اعمال پیش کیے گئے تو میں نے ا ن کے اچھے اعمال میں سے یہ دیکھا کہ وہ راستہ سے تکلیف دہ چیز ہٹا نا تھا اور میں نے ان کے برے اعمال میں دیکھا کہ وہ مسجد میں تھوک کر اس پر مٹی نہ ڈالنا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28035]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28035، ترقيم محمد عوامة 26876)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں