🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

195. (ما يقول الرجل إذا نام وإذا استيقظ)
آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27061 ترقیم الشثری: -- 28229
٢٨٢٢٩ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا زهير عن ابي إسحاق عن عاصم عن علي قال: إذا اخذت مضجعك فقل: بسم الله وفي سبيل الله (و) (١) على ملة ⦗٤٨٣⦘ رسول الله، وحين تدخل الميت قبره (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) حسن؛ عاصم صدوق، أخرجه النسائي في الكبرى (١٠٦٠٥)، وابن السني (٧١٧).

حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب تو اپنے بستر پر لیٹ جائے تو یہ دعا پڑھ: اللہ کے نام کے ساتھ، اور اللہ کے راستہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ملت پر۔ اور جب تو میت کو اس کی قبر میں داخل کرے اس وقت بھی یہ دعا پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28229]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28229، ترقيم محمد عوامة 27061)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27062 ترقیم الشثری: -- 28230
٢٨٢٣٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا حماد بن سلمة عن عاصم عن سواء عن حفصة ان النبي ﷺ كان إذا اخذ مضجعه قال:"رب قني عذابك يوم تبعث عبادك" (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زاد في [ث]: (باب نوع آخر مما يقال عند النوم).
(٢) مجهول؛ لجهالة سواء الخزاعي، أخرجه أحمد (٢٦٤٦٢)، والنسائي في الكبرى (١٠٥٩٧)، وأبو يعلى (٧٠٥٨)، وابن السني (٧٢٩)، وأبو داود (٥٠٤٥).

حضرت حفصہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنے بستر پر لیٹ جاتے تو یہ دعا پڑھتے: میرے پروردگار! مجھے اپنے عذاب سے بچا جس روز تو اپنے بندوں کو دوبارہ اٹھائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28230]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28230، ترقيم محمد عوامة 27062)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27063 ترقیم الشثری: -- 28231
٢٨٢٣١ - حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن البراء قال: قال رسول الله ﷺ لرجل:"يا فلان إذا اويت إلى فراشك فقل: اللهم اسلمت نفسي إليك، ووجهت وجهي إليك، ووليت ظهري إليك، لا ملجا ولا (منجى) (١) منك إلا إليك، آمنت بكتابك الذي انزلت، و (نبيك) (٢) الذي ارسلت، (فإن) (٣) مت من ليلتك مت على الفطرة، وإن اصبحت (اصبت) (٤) خيرا" (٥) (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (ملجى).
(٢) في [ث]: (برسولك).
(٣) في [جـ، م]: (فإنك أت).
(٤) في [أ، ح، ط، هـ]: (أصبحت).
(٥) في [ث]: زيادة (باب في قول: باسمك وضعت جنبي، فاغفر لي).
(٦) صحيح؛ صرح أبو إسحاق بالسماع عند الشيخين، أخرجه البخاري (٦٣١٣)، ومسلم (٢٧١٠).

حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی صحابی سے فرمایا: اے فلاں! جب تو اپنے بستر پر لیٹ جائے تو یہ دعا پڑھ: اے اللہ! میں نے اپنی جان کو تیرے سپر د کردیا اور میں نے اپنا چہرہ بھی تیری طرف کردیا اور میں نے تجھے ہی اپنا پشت پناہ بنا لیا۔ تیرے عذاب سے بچنے کے لیے تیری رحمت کے سوا کوئی ٹھکانہ اور کوئی جائے پناہ نہیں جو کتاب تو نے نازل کی ہے میں اس پر ایمان لایا اور جو نبی تو نے بھیجا ہے میں اس پر ایمان لایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر اس رات کو تیری موت واقع ہوگئی تو تو فطرت اسلام پر مرا، اور اگر تو نے صبح کی تو تو نے خیر کو پا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28231]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28231، ترقيم محمد عوامة 27063)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27064 ترقیم الشثری: -- 28232
٢٨٢٣٢ - حدثنا جعفر بن عون عن الافريقي عن عبد الله بن يزيد عن عبد الله ابن عمرو ان النبي ﷺ قال لرجل من الانصار:"كيف تقول حين تريد ان تنام؟" ⦗٤٨٤⦘ قال: اقول باسمك (١) وضعت جنبي فاغفر لي، قال:"قد غفر لك" (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زاد في [هـ]: (ربي).
(٢) في [ث]: زيادة (باب).
(٣) ضعيف؛ لحال الأفريقي، أخرجه البيهقي في الدعوات (٣٥٠)، والخطيب (٢/ ٣٢١)، وبنحوه أخرجه أحمد (٦٦٢٠)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٧٧٠)، وابن السني (٧١٩)، والطبراني في الدعاء (٢٥٨).

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک انصاری صحابی سے پوچھا: جب تم سونے کا ارادہ کرتے ہو تو کیا دعا پڑھتے ہو؟ انہوں نے عرض کیا: میں یوں پڑھتا ہوں: تیرا نام لے کر میں نے اپنے پہلو کو رکھا پس تو میری مغفرت فرما دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تحقیق تیری مغفرت کردی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28232]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28232، ترقيم محمد عوامة 27064)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27065 ترقیم الشثری: -- 28233
٢٨٢٣٣ - حدثنا ابو اسامة عن زائدة عن منصور عن إبراهيم قال: كان اصحابنا يامروننا ونحن غلمان إذا اوينا إلى (فرشنا) (١) ان نسبح (ثلاثا و) (٢) ثلاثين (ونحمد) (٣) ثلاثا وثلاثين، (ونكبر) (٤) اربعا وثلاثين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (فراشنا).
(٢) سقط من: [أ، ح، هـ].
(٣) في [جـ]: و (نكبر).
(٤) في [جـ]: (ونحمد).

حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضر ت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: کہ ہمارے اصحاب ہمیں حکم دیتے اس حال میں کہ ہم بچے تھے کہ ہم جب اپنے بستروں پر لیٹ جائیں تو ہم تینتیس مرتبہ سبحان اللہ، تینتیس مرتبہ الحمد للہ اور چونیسں مرتبہ اللہ اکبر کہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28233]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28233، ترقيم محمد عوامة 27065)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں