مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
207. ما جاء في النميمة
ان روایات کا بیان جو چغل خوری کے بارے میں منقول ہیں
ترقیم عوامۃ: 27117 ترقیم الشثری: -- 28285
٢٨٢٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم عن همام بن الحارث عن حذيفة قال: قال رسول الله ﷺ:"لا يدخل الجنة قتات" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٠٥٦)، ومسلم (١٠٥).
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28285]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28285، ترقيم محمد عوامة 27117)
ترقیم عوامۃ: 27118 ترقیم الشثری: -- 28286
٢٨٢٨٦ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن واصل عن شقيق عن حذيفة قال: كنا نتحدث (انه) (١) : لا يدخل الجنة قتات (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) صحيح.
حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ ہم حدیث بیان کرتے تھے کہ یقینا چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28286]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28286، ترقيم محمد عوامة 27118)
ترقیم عوامۃ: 27119 ترقیم الشثری: -- 28287
٢٨٢٨٧ - حدثنا حفص (عن الاعمش) (١) عن ابي إسحاق عن عمرو بن ميمون قال: لما رفع الله موسى نجيا راى رجلا متعلقا بالعرش فقال: (يا رب) (٢) من هذا؟ فقال: (عبد من عبادي صالح، إن شئت اخبرتك بعمله) ، قال: يا رب اخبرني، قال: (كان لا يمشي بالنميمة) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [جـ، م]: (رب).
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن میمون نے ارشاد فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کو سرگوشی کے لیے عزت بخشی تو آپ نے ایک آدمی کو عرش سے چمٹے ہوئے دیکھا۔ آپ نے پوچھا: اے پروردگار! یہ کون شخص ہے؟ اللہ رب العزت نے فرمایا: میرے نیک بندوں میں سے ایک بندہ ہے۔ اگر تم چاہو تو میں تمہیں اس کے عمل کے متعلق خبر دوں۔ آپ نے فرمایا: اے پروردگار! مجھے خبر دیجئے۔ اللہ رب العزت نے فرمایا: یہ شخص چغل خوری نہیں کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28287]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28287، ترقيم محمد عوامة 27119)
ترقیم عوامۃ: 27120 ترقیم الشثری: -- 28288
٢٨٢٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن إبراهيم عن عبد الرحمن بن زيد قال: كانت لنا جارية اعجمية، فمرضت فجعلت تقول عند الموت: هذا فلان (تمرغ) (١) في الحماة، فلما ان ماتت سالنا عن الرجل، قال: فقال: ما كان به باس إلا انه كان يمشي بالنميمة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ط]: (تمرع)، وفي [م]: (يمرع)، وفي [ع]: (يمزع)، وفي [ب]: (يمرغ).
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن یزید نے ارشاد فرمایا: ہمارے پاس ایک عجمی باندی تھی وہ بیمار ہوگئی۔ ا س نے موت کے وقت یہ کہنا شروع کردیا: یہ فلاں شخص گندی بدبودار مٹی میں پلٹیاں کھا رہا ہے۔ جب وہ مرگئی تو ہم نے اس آدمی کے متعلق پوچھا؟ تو انہوں نے کہا: اس میں کوئی خرابی نہیں تھی سوائے اس بات کے کہ وہ چغل خوری کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28288]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28288، ترقيم محمد عوامة 27120)