مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
207. ما جاء في النميمة
ان روایات کا بیان جو چغل خوری کے بارے میں منقول ہیں
ترقیم عوامۃ: 27119 ترقیم الشثری: -- 28287
٢٨٢٨٧ - حدثنا حفص (عن الاعمش) (١) عن ابي إسحاق عن عمرو بن ميمون قال: لما رفع الله موسى نجيا راى رجلا متعلقا بالعرش فقال: (يا رب) (٢) من هذا؟ فقال: (عبد من عبادي صالح، إن شئت اخبرتك بعمله) ، قال: يا رب اخبرني، قال: (كان لا يمشي بالنميمة) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [جـ، م]: (رب).
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن میمون نے ارشاد فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کو سرگوشی کے لیے عزت بخشی تو آپ نے ایک آدمی کو عرش سے چمٹے ہوئے دیکھا۔ آپ نے پوچھا: اے پروردگار! یہ کون شخص ہے؟ اللہ رب العزت نے فرمایا: میرے نیک بندوں میں سے ایک بندہ ہے۔ اگر تم چاہو تو میں تمہیں اس کے عمل کے متعلق خبر دوں۔ آپ نے فرمایا: اے پروردگار! مجھے خبر دیجئے۔ اللہ رب العزت نے فرمایا: یہ شخص چغل خوری نہیں کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28287]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28287، ترقيم محمد عوامة 27119)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 28287 in Urdu