🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

233. ما ذكر في القائلة نصف النهار
ان روایات کا بیان جو آدھے دن کے وقت قیلولہ کرنے کے بارے میں ذکر کی گئیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27211 ترقیم الشثری: -- 28379
٢٨٣٧٩ - حدثنا ابو اسامة عن زائدة عن منصور عن مجاهد قال: بلغ عمر ان عاملا له لم يقل، فكتب إليه عمر: قل، فإني حدثت ان الشيطان لا يقيل (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ مجاهد لم يدرك عمر.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کو خبر ملی کہ ان کا مقرر کردہ گورنر قیلولہ نہیں کرتا۔ حضرت عمر نے اس کو خط لکھا: قیلولہ کیا کرو، اس لیے کہ مجھے بیان کیا گیا ہے کہ بیشک شیطان قیلولہ نہیں کرتا۔ حضرت مجاہد نے فرمایا: بیشک شیاطین قیلولہ نہیں کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28379]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28379، ترقيم محمد عوامة 27211)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 28380
٢٨٣٨٠ - قال مجاهد: إن الشياطين لا يقيلون.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28380، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27212 ترقیم الشثری: -- 28381
٢٨٣٨١ - حدثنا محمد بن بشر ووكيع قال: حدثنا مسعر (قال: حدثني ثابت بن عبيدة عن عبد الرحمن) (١) بن ابي ليلى عن خوات بن جبير وكان بدريا قال: (٢) نوم ⦗٥٢٧⦘ اول النهار خرق، واوسطه خلق، وآخره حمق (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ما بين القوسين تكرر في: [ط].
(٢) في [أ، ط، هـ]: زيادة (كان).
(٣) صحيح؛ أخرجه الحاكم (٤/ ٢٩٣)، والبخاري في الأدب المفرد (١٢٤٢)، والطحاوي في شرح المشكل (٣/ ١٠٢)، والدينوري في المجالسة (٢٠٤٦).

حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت خوات بن جبیر جو بدری صحابی ہیں انہوں نے ارشاد فرمایا: دن کے ابتدائی حصہ میں سونا بےوقوفی ہے اور دن کے درمیان میں سونا فطرت ہے اور دن کے آخری حصہ میں سونا حماقت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28381]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28381، ترقيم محمد عوامة 27212)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27213 ترقیم الشثری: -- 28382
٢٨٣٨٢ - حدثنا عيسى بن يونس عن عبد الرحمن بن يزيد (بن) (١) جابر عن مكحول: انه كان يكره النوم بعد العصر، وقال: يخاف على صاحبه منه الوسواس.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
حضرت عبد الرحمن بن یزید بن جابر فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول عصر کے بعد سونے کو مکروہ سمجھتے تھے اور فرماتے: ایسا کرنے پر وسوسوں میں مبتلا ہوجانے کا اندیشہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28382]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28382، ترقيم محمد عوامة 27213)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں