🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

14. الأنف كم فيه؟
ناک کی دیت
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27386 ترقیم الشثری: -- 28563
٢٨٥٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) ابن ابي ليلى عن عكرمة بن خالد عن رجل من آل عمر قال: قال رسول الله ﷺ:"في الانف إذا استؤصل (مارنه) (٢) الدية" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، ب، ط]: (مادته).
(٣) مرسل ضعيف، ابن أبي ليلى ضعيف، والرجل تابعي، وانظر: [٢٨٥٠٢].

اٰل عمر کے کسی آدمی سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ناک کی نرم ہڈی جب ٹوٹ جائے تو اس میں دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28563]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28563، ترقيم محمد عوامة 27386)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27387 ترقیم الشثری: -- 28564
٢٨٥٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي قال: في الانف الدية (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عاصم صدوق.
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ ناک میں دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28564]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28564، ترقيم محمد عوامة 27387)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27388 ترقیم الشثری: -- 28565
٢٨٥٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص (بن) (١) غياث عن (اشعث) (٢) عن علي قال: في الانف الدية، وما قطع من الانف فبحساب (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن).
(٢) في [ط]: (أشمن).
(٣) منقطع ضعيف؛ أشعث ضعيف لم يدرك عليًا.

حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ ناک میں دیت ہے اور جو ناک کاٹ دی گئی ہو تو پھر اس کے حساب سے دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28565]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28565، ترقيم محمد عوامة 27388)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27389 ترقیم الشثری: -- 28566
٢٨٥٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن محمد بن عمارة عن ابي بكر ابن عصرو بن (حزم) (١) قال: (كان) (٢) في كتاب رسول الله ﷺ لعمرو بن حزم:"في الانف إذا استوعب (مارنه) (٣) الدية" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، ك]: (جرم)، وفي [ب]: (مرحوم).
(٢) زيادة من: [جـ، م، ك].
(٣) في [أ، ب، ط]: (مادنه).
(٤) مرسل؛ أبو بكر بن عمرو تابعي.

حضرت ابوبکر بن عمرو بن حزم کا ارشاد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کتاب میں جو حضرت عمرو بن حزم کو لکھی ارشاد تھا کہ جس ناک کا نرم حصہ کاٹا جا چکا ہو تو اس میں دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28566]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28566، ترقيم محمد عوامة 27389)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27390 ترقیم الشثری: -- 28567
٢٨٥٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: في الانف الدية، وما نقص من الانف فبحسابه.
حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا کہ ناک میں دیت ہے اور جو جنایت ناک سے کم درجہ کی ہو تو اس کے حساب سے اس کی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28567]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28567، ترقيم محمد عوامة 27390)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27391 ترقیم الشثری: -- 28568
٢٨٥٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال (١) : الانف والاذن بمنزلة السن، ما نقص منه فبحساب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: زيادة (في).
حضرت ابراہیم کا ارشاد ہے کہ نا ک اور کان بمنزلہ دانت کے ہیں جو جنایت اس سے کم ہو تو اس کے حساب سے دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28568]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28568، ترقيم محمد عوامة 27391)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27392 ترقیم الشثری: -- 28569
٢٨٥٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا بن فضيل عن اشعث عن (الشعبي) (١) عن ⦗٣٤⦘ عبد الله: في الانف إذا اوعب جدعه او قطع المارن الدية اخماسا، فما نقص منه فبالحساب (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) منقطع ضعيف؛ أشعث ضعيف، والشعبي لم يسمع ابن مسعود.

حضرت عبداللہ سے مروی ہے کہ جب ناک کو جڑ سے کاٹ دیا جائے یا اس کا نرم حصہ کاٹ دیا جائے تو دیت (کاملہ) پانچ حصوں میں ہوگی اور جو جنایت اس سے کم درجہ کی ہو تو اس کے حساب سے دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28569]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28569، ترقيم محمد عوامة 27392)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27393 ترقیم الشثری: -- 28570
٢٨٥٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن ابن ابي نجيح (عن مجاهد) (١) قال: في (الروثة) (٢) (٣) ثلث الدية، فإذا بلغ المارن العظم فالدية وافية، فإن اصيب من الروثة (الارنبة) (٤) او (غيرها) (٥) ما لم يبلغ العظم فبحساب الروثة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في: [أ، ب، ط]، وزاد بعدها في [هـ]: (أنه).
(٢) أي: طرف الأنف من مقدمته، النهاية ٢/ ٢٧١، وفي [ط]: (الروية).
(٣) في [ك]: (الأرنيته)، وغيرها: (ما لم يبلغ).
(٤) في [ط]: (الأدنبة).
(٥) في [ب، ط، ك، م]: (غيره).

حضرت مجاہد نے فرمایا کہ ناک کی چونچ کے کٹنے میں دیت کا تیسرا حصہ ہے پھر اگر زخم نرم ہڈی تک پہنچ جائے تو دیت کامل ہوگی اور اگر ناک کی چونچ کی وجہ سے بانسے یا کسی اور ناک کے حصہ کو کوئی تکلیف آئی تو جب تک وہ ہڈی تک نہ پہنچ جائے اس میں چونچ کے حساب سے ہی دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28570]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28570، ترقيم محمد عوامة 27393)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27394 ترقیم الشثری: -- 28571
٢٨٥٧١ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال سليمان بن موسى: كتب عمر بن عبد العزيز إلى امراء الاجناد: في الانف إذا (اوعب) (٢) جدعه الدية كاملة، فما اصيب من الانف (فبحساب) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في غير [م، هـ]: (أوعى).
(٣) في [هـ]: (فبحسابه).

حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ سلیمان بن موسیٰ نے فرمایا کہ عمر بن عبدالعزیز نے امرائے اجناد کی جانب حکم جاری کیا کہ ناک جب جڑ سے کاٹ دی جائے تو اس کے حساب سے دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28571]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28571، ترقيم محمد عوامة 27394)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27395 ترقیم الشثری: -- 28572
٢٨٥٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: في العرنين الدية.
حضرت عامر کا ارشاد ہے کہ ناک کی اوپر کی جانب کی ہڈی (جہاں ابرو اکھٹی ہوتی ہیں) میں دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28572]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28572، ترقيم محمد عوامة 27395)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں