🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

24. إذا ذهب سمعه وبصره
سماعت اور بصارت ضائع کرنے کی دیت
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27434 ترقیم الشثری: -- 28612
٢٨٦١٢ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا ابن نمير عن حجاج عن مكحول عن زيد بن ثابت قال: إذا ضرب الرجل حتى يذهب سمعه ففيه الدية (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) منقطع؛ مكحول لم يسمع من زيد.

حضرت زید بن ثابت نے فرمایا ہے کہ جب آدمی کو اتنا مارا جائے اس کی شنوائی ختم ہوجائے تو اس میں دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28612]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28612، ترقيم محمد عوامة 27434)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27435 ترقیم الشثری: -- 28613
٢٨٦١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن في رجل ضرب فذهب سمعه وبصره وكلامه قال: له ثلاث ديات.
حضرت حسن سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ جس کو مارا گیا اور اس کی شنوائی، گویائی اور بینائی چلی گئی تو اس میں تین دیتیں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28613]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28613، ترقيم محمد عوامة 27435)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27436 ترقیم الشثری: -- 28614
٢٨٦١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن عوف قال: سمعت شيخا (قبل) (١) فتنة ابن الاشعث (فنعت نعته) (٢) (قالوا) (٣) : ذاك ابو المهلب عم ابي قلابة ⦗٤٤⦘ قال: رمي رجل (٤) بحجر في راسه فذهب سمعه ولسانه وعقله وذكره فلم (يقرب) (٥) (النساء) (٦) فقضى فيه عمر (باربع) (٧) ديات (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (قبل).
(٢) في [ط]: (فبعث بعثة).
(٣) في [أ، ط]: (قال).
(٤) في [هـ]: زيادة (رجلًا).
(٥) في [م]: (يغرب).
(٦) في [ك]: (الناس).
(٧) في [جـ]: (أربع).
(٨) مجهول؛ لإبهام الشيخ.

حضرت عوف کا ارشاد ہے کہ میں نے ایک بوڑھے سے سنا ہے ابن الاشعث کے فتنہ سے قبل کہ کسی آدمی کو پتھر لگا اس کے سر میں جس سے اس کی عقل، یادداشت، شنوائی اور گویائی ختم ہوگئی اور وہ عورتوں کے قابل نہ رہا تو عمر نے اس کے بارے میں چار دیتوں کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28614]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28614، ترقيم محمد عوامة 27436)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27437 ترقیم الشثری: -- 28615
٢٨٦١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عمر (عن) (١) يونس عن الزهري عن سعيد ابن المسيب قال: في السمع الدية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ط]: (عن).
حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا ہے کہ سماعت میں دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28615]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28615، ترقيم محمد عوامة 27437)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27438 ترقیم الشثری: -- 28616
٢٨٦١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني ابن ابي نجيح عن مجاهد قال: في ذهاب السمع خمسون.
حضرت مجاہد کا ارشاد ہے کہ سماعت کے ختم ہوجانے پر پچاس اونٹ دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28616]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28616، ترقيم محمد عوامة 27438)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27439 ترقیم الشثری: -- 28617
٢٨٦١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال (١) : سالت عطاء عن رجل اصيب من اطرافه ما (قدره) (٢) اكثر من ديته؟ فقال: ما سمعت فيه بشيء وإني لاظنه سيعطى بكل ما اصيب منه، وإن كان اكثر من (ديته) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: زيادة (أخبرني ابن أبي نجيح عن مجاهد قال).
(٢) سقط من: [أ، ب، ز، ط، هـ].
(٣) في [ط]: (دينه).

حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطاء سے ایسے آدمی کے متعلق سوال کیا کہ جس کے اطراف و جوانب میں ایسے زخم آئے ہوں کہ ان کی مقدار اس کی دیت سے بھی زیادہ ہو؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے اس بارے میں کچھ نہیں سنا، اور میرا خیال ہے کہ اس کے تمام اطراف کے زخموں کا بدلہ دیا جائے اگرچہ اس کی دیت سے بڑھ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28617]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28617، ترقيم محمد عوامة 27439)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27440 ترقیم الشثری: -- 28618
٢٨٦١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال ابن شهاب في رجل فقا عين صاحبه وقطع انفه واذنه قال: يحسب ذلك كله.
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ ابن شہاب نے فرمایا ہے ایسے شخص کے بارے میں کہ جس نے اپنے صاحب کی آنکھ کو پھوڑا اور اس کے ناک اور کان کاٹ دیے کہ اس تمام کے تمام کا حساب لگایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28618]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28618، ترقيم محمد عوامة 27440)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27441 ترقیم الشثری: -- 28619
٢٨٦١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد عن قتادة (ان) (١) الحسن سئل عن رجل رمي بحجر او ضرب على راسه فذهب سمعه وبصره وانقطع كلامه فقال: ديات، في سمعه (دية) (٢) ، وفي بصره (دية) (٣) ، وفي لسانه دية، (فقيل) (٤) للحسن: ربح، فقال: والله ما ربح ولا افلح.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عن).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [أ، هـ]: (وقيل).

حضرت قتادہ سے مروی ہے کہ حسن سے ایسے شخص کے بارے سوال کیا گیا کہ جس کو پتھر مارا گیا یا اس کے سر کو مارا گیا پھر اس کی قوت گویائی ختم ہوگئی اور اس کی نظر اور شنوائی بھی چلی گئی؟ تو حسن نے فرمایا کہ اس میں کئی دیتیں لازم ہوں گی ایک اس کے کان کی ایک اس کی آنکھوں کی، اور ایک اس کی زبان کی تو حسن سے کہا گیا کہ پھر تو وہ اچھا رہا تو آپ نے جواب دیا کہ نہ وہ اچھا رہا ہے اور نہ اس نے فلاح پائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28619]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28619، ترقيم محمد عوامة 27441)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں