مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
26. إذا ذهب صوته ما فيه؟
گونگا کرنے کی دیت
ترقیم عوامۃ: 27449 ترقیم الشثری: -- 28626
٢٨٦٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن محمد بن إسحاق عمن سمع القاسم بن محمد وسئل عن رجل ضرب (حنجرة) (١) رجل فذهب صوته، فقال: فيها الدية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (منخرة)، وفي [أ، ك]: (حنجر).
حضرت محمد بن اسحاق ایسے شخص سے روایت کرتے ہیں کہ جس نے قاسم بن محمد سے سنا جبکہ ان سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے کسی دوسرے آدمی کے نرخرہ پر ضرب لگائی تھی جس سے اس کی آواز ختم ہوچکی تھی تو انہوں نے جواب دیا کہ اس میں دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28626]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28626، ترقيم محمد عوامة 27449)
ترقیم عوامۃ: 27450 ترقیم الشثری: -- 28627
٢٨٦٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن مكحول عن زيد قال: إذا ضرب الرجل (فحدب) (١) او (غن) (٢) او بح (٣) ففي كل واحد الدية (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (فعدت)، والحدب: ميلان الظهر للأمام.
(٢) في [ط]: (عدا)، والغنة: صوت يخرج من الأنف.
(٣) البحة: خشونة الصوت.
(٤) منقطع؛ مكحول لا يروي عن زيد.
حضرت زید نے فرمایا کہ آدمی کو مارا گیا پھر وہ کھڑا ہوگیا یا آواز میں بھنبھناہٹ پیدا ہوگئی یا اس کا گلا بیٹھ گیا تو اس میں سے ہر ایک میں دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28627]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28627، ترقيم محمد عوامة 27450)
ترقیم عوامۃ: 27451 ترقیم الشثری: -- 28628
٢٨٦٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عبد العزيز ابن عمر ان امراء الاجناد اجتمعوا لعمر بن عبد العزيز في الحنجرة إذا انكسرت فانقطع الصوت من الرجل الدية كاملة.
حضرت عبدالعزیز بن عمر سے مروی ہے کہ امرائے اجناد نے عمر بن عبدالعزیز کے واسطے نرخرہ میں جب وہ ٹوٹ جائے اور آواز ختم ہوجائے، دیت کا ملہ پر اتفاق کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28628]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28628، ترقيم محمد عوامة 27451)
ترقیم عوامۃ: 27452 ترقیم الشثری: -- 28629
٢٨٦٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن إذا ذهب كلامه فالدية.
حضرت حسن سے مروی ہے کہ جب کلام پر قادر نہ رہے تو دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28629]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28629، ترقيم محمد عوامة 27452)