مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
63. (الثديان) ما فيهما؟
چھاتی کی دیت کا بیان
ترقیم عوامۃ: 27733 ترقیم الشثری: -- 28933
٢٨٩٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن مكحول عن زيد بن ثابت انه قضى في حلمة ثدي المراة ربع ديتها، وفي حلمة ثدي الرجل ثمن ديته (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ مكحول لم يسمع من زيد.
حضرت زید بن ثابت نے عورت کے سر پستان میں اس کے چوتھائی دیت کا، اور آدمی کے سر پستان میں اس کی دیت کے آٹھواں حصہ کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28933]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28933، ترقيم محمد عوامة 27733)
ترقیم عوامۃ: 27734 ترقیم الشثری: -- 28934
٢٨٩٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابو بكر) (١) عن الشيباني عن [الشعبي قال في الثديين: الدية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عبد الرحيم).
حضرت شعبی کا ارشاد ہے کہ دونوں پستان کے بدلہ میں کامل دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28934]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28934، ترقيم محمد عوامة 27734)
ترقیم عوامۃ: 27735 ترقیم الشثری: -- 28935
٢٨٩٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن] (١) الشعبي قال: في ثدي المراة فما فوقه الدية كاملة، وفي احدهما نصف الدية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت شعبی کا ارشاد ہے کہ عورت کے پستان یا اس سے زیادہ میں پوری دیت ہے اور ان میں سے ایک میں آدھی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28935]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28935، ترقيم محمد عوامة 27735)
ترقیم عوامۃ: 27736 ترقیم الشثری: -- 28936
٢٨٩٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن قال: في الثديين الدية، وفي احدهما نصف الدية.
حضرت حسن کا ارشاد ہے کہ دونوں پستانوں میں کامل دیت ہے اور ان میں سے ایک میں آدھی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28936]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28936، ترقيم محمد عوامة 27736)
ترقیم عوامۃ: 27737 ترقیم الشثری: -- 28937
٢٨٩٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: سئل عن ثدي المراة فقال: فيه نصف الدية، وإذا اصيب بعضه ففيه حكومة (العدل) (١) المجتهد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عدل).
حضرت زہری کا ارشاد ہے کہ عورت کے پستان کے بارے میں سوال کیا گیا تو جواب دیا کہ اس میں آدھی دیت ہے، اور جب پستان کے کچھ حصہ کو نقصان پہنچ جائے تو اس میں ایک عادل مجتہد کا فیصلہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28937]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28937، ترقيم محمد عوامة 27737)
ترقیم عوامۃ: 27738 ترقیم الشثری: -- 28938
٢٨٩٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال عمرو بن شعيب: قضى ابو بكر في ثدي الرجل إذا ذهبت حلمته (بخمس) (١) من الإبل، وقضى في ثدي المراة بعشر من الإبل إذا لم يصب إلا حلمة ثديها، فإذا قطع من اصله (فخمسة عشر) (٢) من الإبل (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (خمس)، وفي [ط]: (بخس).
(٢) في [هـ]: (فخمس عشرة).
(٣) منقطع؛ عمرو بن شعيب لم يدرك أبا بكر.
حضرت عمرو بن شعیب کا ارشاد ہے کہ ابوبکر نے آدمی کے سر پستان اگر ضائع ہوجائیں تو اس میں پانچ اونٹ کا فیصلہ فرمایا اور عورت کے پستان میں دس اونٹوں کا فیصلہ فرمایا جب کہ صرف اس کے سرے کو نقصان پہنچے اور جب جڑ سے پستان کٹ جائے تو پندرہ اونٹوں کا فلہشا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28938]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28938، ترقيم محمد عوامة 27738)
ترقیم عوامۃ: 27739 ترقیم الشثری: -- 28939
٢٨٩٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني معمر عمن اخبره عن عكرمة ان ابا بكر جعل في حلمة ثدي المراة مائة دينار، وجعل في حلمة ثدي الرجل خمسين دينارا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول منقطع؛ لإبهام الراوي عن عكرمة، وعكرمة لم يدرك أبا بكر.
حضرت عکرمہ سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر نے عورت کے سر پستان میں سو دینار مقرر فرمائے ہیں اور مرد کے سر پستان کے بدلہ میں پچاس دینار مقرر کیے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28939]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28939، ترقيم محمد عوامة 27739)
ترقیم عوامۃ: 27740 ترقیم الشثری: -- 28940
٢٨٩٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني داود بن ابي عاصم ان عبد الملك بن مروان قضى في (قتال) (١) غسان واصابوا النساء في الثدي بخمسين دينارا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (قتل).
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ مجھ کو داؤد بن ابی عاصم نے خبر دی ہے کہ عبدالملک بن مروان نے فیصلہ فرمایا غسان کے قتال میں اور انہوں عورتوں کو نقصان پہنچایا تھا پستان کے بدلہ میں پچاس دینار کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28940]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28940، ترقيم محمد عوامة 27740)
ترقیم عوامۃ: 27741 ترقیم الشثری: -- 28941
٢٨٩٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان قال: بلغني عن إبراهيم قال: في ثدي المراة نصف الدية، وفي ثدي الرجل حكومة.
حضرت ابراہیم کا ارشاد ہے کہ عورت کے پستان میں آدھی دیت ہے اور مرد کے پستان میں عادل آدمیوں کا فیصلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28941]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28941، ترقيم محمد عوامة 27741)
ترقیم عوامۃ: 27742 ترقیم الشثری: -- 28942
٢٨٩٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن محمد بن راشد عن مكحول قال: ثدي المراة نصف عقلها وإن كانت عاقرا.
حضرت مکحول کا ارشاد ہے عورت کے پستان میں اس کی دیت کا نصف ہے اگرچہ وہ عورت بانجھ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28942]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28942، ترقيم محمد عوامة 27742)