🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

64. العبد يجنى الجناية
غلام کی جنایت کا حکم
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27743 ترقیم الشثری: -- 28943
٢٨٩٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن حصين الحارثي عن الشعبي عن الحارث عن علي قال. ما جنى العبد ففي رقبته، ويخير مولاه، إن شاء فداه وإن شاء دفعه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة حصين الحارثي.
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ جو غلام جنایت کرے وہ اس کی گردن پر ہوگی اور اس کے آقا کو اختیار ہوگا اگر چاہے تو اس کا فدیہ دے دے یا غلام کو ہی بدلہ میں دیدے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28943]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28943، ترقيم محمد عوامة 27743)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27744 ترقیم الشثری: -- 28944
٢٨٩٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (طاوس) (١) عن الشعبي قال: جناية العبد في رقبته، ويخير مولاه إن شاء فداه وإن شاء دفعه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (طارق).
حضرت شعبی کا ارشاد ہے کہ غلام کی جنایت اس کی گردن پر ہوگی اور اس کے آقا کو اختیار ہوگا اگرچہ چاہے تو فدیہ دے دے اور چاہے تو غلام دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28944]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28944، ترقيم محمد عوامة 27744)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27745 ترقیم الشثری: -- 28945
٢٨٩٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن قال: لا يجني المملوك على سيده اكثر من ثمن (رقبته) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (رقبة).
حضرت حسن کا ارشاد ہے کہ غلام اپنے مولا پر اس کی قیمت سے زیادہ تاوان نہیں ڈال سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28945]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28945، ترقيم محمد عوامة 27745)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27746 ترقیم الشثری: -- 28946
٢٨٩٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن اشعث عن ابن سيرين عن شريح قال: ما جنى العبد ففي رقبته او يؤدي عنه سيده.
حضرت شریح کا ارشاد ہے کہ غلام جو جنایت کرے تو وہ اس کی گردن پر ہوگی یا پھر اس کی مولا اس کی طرف سے ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28946]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28946، ترقيم محمد عوامة 27746)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27747 ترقیم الشثری: -- 28947
٢٨٩٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد عن اشعث عن محمد قال: قلت له عبد جنى جناية؟ قال: في رقبته.
حضرت محمد کا ارشاد ہے کہ میں نے اشعث سے سوال کیا کہ جب غلام کوئی جنایت کرے تو؟ انہوں نے جواب دیا کہ اس ہی کی گردن پر ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28947]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28947، ترقيم محمد عوامة 27747)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27748 ترقیم الشثری: -- 28948
٢٨٩٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: (خبرت) (١) عن سالم بن عبد الله قال: إن شاء اهل المملوك فدوه بعقل جرح (الجارح) (٢) ، وإن شاءوا اسلموه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أخبرت).
(٢) في [هـ]: (الحر).

حضرت سالم بن عبداللہ کا ارشاد ہے کہ اگر غلاموں کے مالک چاہیں تو زخمی کے زخم کی اجرت فدیہ میں دے دیں اور اگر چاہیں تو غلام کو ہی سپرد کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28948]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28948، ترقيم محمد عوامة 27748)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27749 ترقیم الشثری: -- 28949
٢٨٩٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: إن قتل خطا إن شاء سيده فداه وإن شاء دفعه برمته.
حضرت زہری کا ارشاد ہے کہ اگر اس نے غلطی سے قتل کردیا ہو تو اس کا آقا اگر چاہے تو فدیہ دے دے اور اگر چاہے تو اس غلام کو ہی سپرد کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28949]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28949، ترقيم محمد عوامة 27749)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27750 ترقیم الشثری: -- 28950
٢٨٩٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سليمان بن حرب عن حماد بن زيد عن هشام بن عروة عن ابيه انه كان يقول في العبد يجني الجناية قال: مولاه بالخيار إن شاء ان يدفع العبد بالجناية، وإن شاء اعطى الجناية وامسك العبد.
حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرمایا کرتے تھے کہ غلام جب کوئی جنابت کرے تو اس کے مالک کو اختیار ہے اگر چاہے تو غلام کو جنایت کے بدلہ میں دیدے اور چاہے تو جنایت اپنی طرف سے دیکر غلام کو اپنے پاس رکھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28950]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28950، ترقيم محمد عوامة 27750)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں