🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

94. الفحل والدابة والمعدن والبئر
سانڈ، سواری، کان اور کنویں کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27943 ترقیم الشثری: -- 29159
٢٩١٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن ابي سلمة وسعيد بن المسيب عن ابي هريرة يبلغ به النبي ﷺ (١) قال:"العجماء جرحها جبار، (والبئر جبار) (٢) ، والمعدن (جبار) (٣) ، وفي الركاز الخمس" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ك، م]: ﵇.
(٢) سقط من: [ط].
(٣) زيادة في [جـ، ك، م]: (جبار).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٤٩٩)، ومسلم (١٧١٠).

حضرت ابوہریرہ مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جانور کے نیچے دب کر مرنے والے کا خون رائیگاں ہے اور کان میں دب کر مرنے والے کا خون بھی رائیگاں ہے اور خزانے میں خمس لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29159]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29159، ترقيم محمد عوامة 27943)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27944 ترقیم الشثری: -- 29160
٢٩١٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا حماد بن سلمة عن محمد ابن زياد عن ابي هريرة عن النبي ﷺ (١) مثله، إلا انه لم يذكر جرحها (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، م]: ﵇، وسقط من: [هـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٩١٣)، ومسلم (١٧١٠).

حضرت ابوہریرہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی مروی ہے مگر اس سند میں جرحھا کے الفاظ نہیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29160]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29160، ترقيم محمد عوامة 27944)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27945 ترقیم الشثری: -- 29161
٢٩١٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) ابن عون عن ابن سيرين عن ابي هريرة قال: البهيمة عقلها جبار، والمعدن عقله جبار، والبئر عقلها جبار، وفي الركاز الخمس (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) صحيح؛ خرجه البخاري (٢٣٥٥)، ومسلم (١٧١٠).

حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا: جانور کے نیچے دب کر مرنے والے کی دیت رائیگاں ہے اور کان میں دب کر مرنے والے کی دیت رائیگاں ہے اور کنویں میں گر کر مرنے والے کی دیت رائیگاں ہے اور خزاے میں خمس لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29161]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29161، ترقيم محمد عوامة 27945)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27946 ترقیم الشثری: -- 29162
٢٩١٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مغيرة بن ابي الحر ان بعيرا افترس رجلا فقتله فجاء رجل فقتل البعير، فابطل شريح دية الرجل وضمن الرجل ثمن البعير.
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن ابو الحر نے ارشاد فرمایا: ایک اونٹ نے کسی آدمی پر حملہ کیا اور اسے ماردیا اتنے میں ایک آدمی آیا اور اس نے اونٹ کو مار دیا تو حضرت شریح نے آدمی کی دیت کو لغو قرار دیا اور اس آدمی کو اونٹ کی قیمت کا ضامن بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29162]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29162، ترقيم محمد عوامة 27946)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27947 ترقیم الشثری: -- 29163
٢٩١٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن مغيرة عن ⦗١٤٧⦘ إبراهيم إن بعيرا افترس رجلا فقتله فجاء رجل فقتل البعير، فابطل شريح دية الرجل وضمن الرجل قيمة البعير.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: ایک اونٹ نے کسی آدمی پر حملہ کیا اور اسے مار دیا اتنے میں کوئی آدمی آیا اور ا س نے اونٹ کو مار دیا تو حضرت شریح نے آدمی کی دیت کو لغو قرار دیا اور اس آدمی کو اونٹ کی قیمت کا ضامن بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29163]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29163، ترقيم محمد عوامة 27947)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27948 ترقیم الشثری: -- 29164
٢٩١٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: يغرم قاتل البهيمة ولا يغرم اهلها ما قتلت.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا: جانور کے مارنے والے کو ضامن بنایا جائے گا اور جانور کے مالک کو ضامن نہیں بنایا جائے گا جانور کے کسی کو ہلاک کردینے کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29164]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29164، ترقيم محمد عوامة 27948)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27949 ترقیم الشثری: -- 29165
٢٩١٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن زمعة عن بن طاوس عن ابيه قال: اقتلوا الفحل إذا عدا عليكم، ولا غرم عليكم.
حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا: جب سانڈ تم پر حملہ کردے تو تم اسے قتل کردو اور تم پر کوئی ضمان نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29165]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29165، ترقيم محمد عوامة 27949)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27950 ترقیم الشثری: -- 29166
٢٩١٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن (ميسر) (١) عن ابن جريج عن عبد الكريم ان فحلا عدا على رجل فقتله، فرفع إلى ابي بكر فاغرمه وقال: بهيمة لا تعقل (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ميسرة عن)، وفي [أ، ح، ط، هـ]: (بشر).
(٢) منقطع؛ عبد الكريم لم يدرك أبا بكر.

حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالکریم نے ارشاد فرمایا: ایک سانڈ نے کسی آدمی پر حملہ کردیا تو اس آدمی نے اسے مار دیا پھر یہ معاملہ حضرت ابوبکر کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ نے اس آدمی کو ضمان ادا کرنے کا ذمہ دار بنایا اور فرمایا جانور تو دیت ادا نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29166]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29166، ترقيم محمد عوامة 27950)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27951 ترقیم الشثری: -- 29167
٢٩١٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الاسود بن قيس عن الحي ان غلاما من قومه دخل على نجيبة لزيد بن صوحان في داره فخبطته فقتلته، فجاء ابوه بالسيف فعقرها فرفع ذلك إلى عمر، فاهدر دم الغلام وضمن اباه ثمن النجيبة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ للإبهام في رواته.
حضرت اسود بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت حی نے فرمایا کہ میری قوم کا ایک لڑکا زید بن صوحان کے گھر میں اس کی طاقتور اونٹنی کے پاس گیا وہ اونٹنی بد حواس ہوگئی اور اس نے اس لڑکے کو مار دیا اتنے میں اس لڑکے کا والد آیا اور اس نے اونٹنی کو ذبح کردیا یہ معاملہ حضرت عمر کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ نے بچہ کے خون کو رائیگاں قرار دیا اور اس کے والد کو اونٹنی کی قیمت کا ضامن بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29167]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29167، ترقيم محمد عوامة 27951)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27952 ترقیم الشثری: -- 29168
٢٩١٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن اشعث عن الحسن في الرجل يلقي البهيمة فيخافها على نفسه، قال: يقتلها وثمنها عليه.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے اس شخص کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ جو کسی جانور کے پاس آیا اور پھر اس کو اپنی جان کا خوف ہوا اور اس نے اس کو قتل کردیا تو ا س کی قیمت اس پر لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29168]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29168، ترقيم محمد عوامة 27952)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں