مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
97. في عين الدابة
جانور کی آنکھ کا بیان
ترقیم عوامۃ: 27962 ترقیم الشثری: -- 29180
٢٩١٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن ايوب عن ابي قلابة عن ابي المهلب عن عمر قال: في عين الدابة ربع ثمنها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو المهلب صدوق.
حضرت ابی المھلب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: جانور کی آنکھ ضائع کرنے کی صورت میں اس کی قیمت کا چوتھائی حصہ لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29180]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29180، ترقيم محمد عوامة 27962)
ترقیم عوامۃ: 27963 ترقیم الشثری: -- 29181
٢٩١٨١ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الشعبي قال: في عين الدابة ربع ثمنها] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط هذا الخبر من: [ب].
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: جانور کی آنکھ ضائع کرنے کی صورت میں اس کی قیمت کا چوتھائی حصہ ضمان بھرنا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29181]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29181، ترقيم محمد عوامة 27963)
ترقیم عوامۃ: 27964 ترقیم الشثری: -- 29182
٢٩١٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الشعبي قال: قضى عمر في عين الدابة (ربع) (١) ثمنها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بربع).
(٢) صحيح.
حضرت عامر شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے جانور کی آنکھ کے بارے میں اس کی قیمت کے چوتھائی حصہ کا فیصلہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29182]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29182، ترقيم محمد عوامة 27964)
ترقیم عوامۃ: 27965 ترقیم الشثری: -- 29183
٢٩١٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر (عن الشيباني) (١) عن الشعبي قال: كتب هشام بن هبيرة قاضي البصرة إلى شريح يساله عن عين الدابة فكتب إليه ان في عين الدابة ربع ثمنها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
امام شعبی فرماتے ہیں کہ بصرہ کے قاضی حضرت ہشام بن ھبیرہ نے قاضی شریح کو خط لکھا اور ان سے جانور کی آنکھ ضائع کرنے کی صورت میں لازم ہونے والے ضمان کے متعلق سوال کیا؟ آپ نے جواب لکھا بیشک جانور کی آنکھ میں اس کی قیمت کا چوتھائی حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29183]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29183، ترقيم محمد عوامة 27965)
ترقیم عوامۃ: 27966 ترقیم الشثری: -- 29184
٢٩١٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا وكيع قال) (١) : حدثنا إسماعيل بن ابي خالد عن رجل يقال: له حبيب عن شريح انه قال: في عين الدابة ربع ثمنها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا: جانور کی آنکھ ضائع ہونے کی صورت میں اس کی قیمت کا چوتھائی حصہ لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29184]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29184، ترقيم محمد عوامة 27966)
ترقیم عوامۃ: 27967 ترقیم الشثری: -- 29185
٢٩١٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد او عن يزيد بن الوليد عن حماد في الرجل يفقا عين الدابة العوراء، قال: يؤدي قيمتها عوراء وياخذ (الدابة) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الدية).
حضرت یزید بن ولید یا حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ایسے شخص کے بارے میں جس نے کانے جانور کی آنکھ پھوڑ دی ہو، آپ نے یوں ارشاد فرمایا کہ و ہ شخص کانے جانور کی قیمت ادا کرے گا اور یہ جانور لے لے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29185]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29185، ترقيم محمد عوامة 27967)
ترقیم عوامۃ: 27968 ترقیم الشثری: -- 29186
٢٩١٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم عن شريح قال: اتاني عروة البارقي من عند عمر: ان في عين الدابة ربع ثمنها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا کہ حضرت عمر کے پاس سے عروہ البارقی میرے پاس تشریف لائے اور پیغام دیا کہ بیشک جانور کی آنکھ ضائع کرنے کی صورت میں اس کی قیمت کا چوتھائی حصہ ضمان ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29186]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29186، ترقيم محمد عوامة 27968)