مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
98. في الدابة يقطع ذنبها
اس جانور کا بیان جس کی دم کاٹ دی گئی
ترقیم عوامۃ: 27969 ترقیم الشثری: -- 29187
٢٩١٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن محمد عن شريح قال: في ذنب الدابة إذا استؤصل ربع ثمنها.
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے فرمایا: جب جانور کی دم جڑ سے کاٹ دی گئی ہو تو اس صورت میں اس کی قیمت کا چوتھائی حصہ ضمان ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29187]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29187، ترقيم محمد عوامة 27969)
ترقیم عوامۃ: 27970 ترقیم الشثری: -- 29188
٢٩١٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الشعبي انه سئل عن الدابة يقطع ذنبها او اذنها، قال: ما نقصها، فإذا قطعت يدها او رجلها فالقيمة.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت عامر شعبی سے ایسے جانور کے بارے میں سوال کیا گیا جس کی دم یا کان کاٹ دیا گیا ہو؟ آپ نے فرمایا: اس طرح کوئی نقصان نہیں ہوا، جب اس کا ہاتھ یا اس کی ٹانگ کاٹ دی جائے تو اس صورت میں قیمت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29188]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29188، ترقيم محمد عوامة 27970)
ترقیم عوامۃ: 27971 ترقیم الشثری: -- 29189
٢٩١٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد عن قتادة في رجل قطع ذنب دابة قال: عليه ثمنها، و (تدفع) (١) إليه الدابة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك، م]: (يدفع).
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ نے ایسے آدمی کے بارے میں جس نے کسی جانور کی دم کاٹ دی ہو یوں ارشاد فرمایا: اس شخص پر اس جانور کی قیمت لازم ہوگی اور و ہ جانور اس کو دے دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29189]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29189، ترقيم محمد عوامة 27971)