🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

101. العمد الذي لا يستطاع فيه القصاص
اس قتل عمد کا بیان جس میں قصاص لینا ممکن نہ ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27982 ترقیم الشثری: -- 29201
٢٩٢٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: ما كان من جرح من العمد لا يستطاع فيه القصاص فهو على الجارح في ماله دون عاقلته.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جو زخم قصداً لگایا ہو اور اس میں قصاص لینا ممکن نہ ہو تو اس کا ضمان زخم لگانے والے کے مال میں لازم ہوگا نہ کہ اس کے خاندان والوں پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29201]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29201، ترقيم محمد عوامة 27982)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27983 ترقیم الشثری: -- 29202
٢٩٢٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة قال: سالت الحكم عن العمد الذي لا يستطاع ان يستقاد منه فقال: على العاقلة.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے ایسے قصداً لگائے ہوئے زخم کے بارے میں سوال کیا جس میں قصاص لینا ممکن نہ ہو؟ آپ نے فرمایا اس کی دیت خاندان والوں پر لازم ہوگی اور میں نے حضرت حماد سے پوچھا؟ آپ نے فرمایا: اس شخص کے مال میں لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29202]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29202، ترقيم محمد عوامة 27983)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29203
٢٩٢٠٣ - وسالت حمادا فقال: في ماله.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29203، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27984 ترقیم الشثری: -- 29204
٢٩٢٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن ايوب ابي العلاء عن قتادة قال: كل شيء لا يقاد منه فهو على العاقلة.
حضرت ایوب ابو العلائ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ نے ارشاد فرمایا: ہر وہ زخم جس میں قصاص لینا ممکن نہ ہو تو اس کا ضمان خاندان والوں پر ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29204]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29204، ترقيم محمد عوامة 27984)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27985 ترقیم الشثری: -- 29205
٢٩٢٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني هشام عن ابيه قال: كل عمد ليس فيه قود فعقله في مال المصيب، وإن لم يكن له مال فعلى عاقلة المصيب إن قطع (يمينا) (١) عمدا، (و) (٢) كانت يمين القاطع قد قطعت ⦗١٥٤⦘ قبل ذلك فعقلها في مال القاطع، (فإن) (٣) لم يكن له مال فعلى عاقلته، وإن كانت له يد يسرى لم يقد منها، والعقل كذلك، (و) (٤) الاعضاء كلها كذلك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ك]: (يمين)، وفي [هـ]: (يمينه).
(٢) في [أ، ب]: (أو).
(٣) في [هـ]: (وإن).
(٤) في [هـ]: (في).

حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا: ہر وہ عمد جس میں قصاص ممکن نہ ہو تو اس کی دیت زخم لگانے والے کے مال میں لازم ہوگی اور اگر ا س کے پاس مال نہ ہو تو زخم لگانے والے کے خاندان پر لازم ہوگی۔ یعنی اگر اس نے کسی کا داہنا ہاتھ قصداً کاٹ دیا اور کاٹنے والے کا داہنا ہاتھ اس سے پہلے ہی کٹا ہوا تھا تو اس کی دیت کاٹنے والے کے مال میں لازم ہوگی اور اگر اس کے پاس مال نہ ہو تو اس کے خاندان والوں پر لازم ہوگی اگرچہ اس کا بایاں ہاتھ موجود ہو پھر بھی قصاصاً نہیں کاٹا جائے گا اور دیت کا بھی یہی معاملہ ہوگا اور سارے کے سارے اعضاء کا بھی یہی معاملہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29205]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29205، ترقيم محمد عوامة 27985)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں