مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
131. الرجل (يقتل) فيعفو عن دمه
اس آدمی کا بیان جس کو قتل کردیا جائے اور وہ اپنا خون معاف کر دے
ترقیم عوامۃ: 28175 ترقیم الشثری: -- 29408
٢٩٤٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن بن طاوس قال: قلت لابي الرجل يقتل فيعفو عن دمه، قال: جائز، قال: قلت: خطا ام عمدا؟ قال: نعم.
حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد حضرت طاؤس سے دریافت کیا: آدمی کو قتل کردیا گیا پس اس نے اپنا خون معاف کردیا؟ آپ نے فرمایا: جائز ہے۔ میں نے دریافت کیا: چاہے قتل خطاء یا عمد ہو؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29408]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29408، ترقيم محمد عوامة 28175)
ترقیم عوامۃ: 28176 ترقیم الشثری: -- 29409
٢٩٤٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن يونس عن الحسن انه كان يقول: إذا عفا الرجل عن قاتله في العمد قبل ان يموت فهو جائز.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (هشام).
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری فرمایا کرتے تھے: جب آدمی اپنے مرنے سے پہلے ہی اپنے قاتل کو جو جان بوجھ کر اسے قتل کرتا ہے اس کو معاف کردے تو یہ جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29409]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29409، ترقيم محمد عوامة 28176)
ترقیم عوامۃ: 28177 ترقیم الشثری: -- 29410
٢٩٤١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد عن قتادة ان عروة بن مسعود الثقفي دعا قومه إلى الله و (١) رسوله فرماه رجل منهم بسهم، فمات فعفا (٢) ، فرفع ذلك إلى النبي ﷺ فاجاز عفوه، وقال:"هو كصاحب ياسين" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك، م]: زيادة (إلى).
(٢) في [هـ]: زيادة (عنه).
(٣) مرسل؛ قتادة تابعي، أخرجه ابن عبد البر في الاستذكار ٨/ ١٨٠، وابن حزم في المحلى ١٠/ ٤٨٧.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ بن مسعود ثقفی نے اپنی قوم کو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف دعوت دی تو ان میں سے ایک آدمی نے ان کو تیر مارا جس سے ان کی وفات ہوگئی۔ انہوں نے اس کو معاف کردیا تھا۔ پھر یہ معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی معافی کو نافذ کیا اور فرمایا: یہ سورة یٰسین میں مذکور شخص کی طرح ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29410]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29410، ترقيم محمد عوامة 28177)
ترقیم عوامۃ: 28178 ترقیم الشثری: -- 29411
٢٩٤١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: سمعت عطاء يقول: إن (وهب) (١) الذي يقتل خطا ديته لمن قتله فإنما له منها الثلث، إنما هو (من) (٢) مال يوصي به.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ذهب).
(٢) سقط من: [جـ، ع].
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء کو یوں فرماتے ہوئے سنا: کہ جس شخص کو غلطی سے قتل کیا گیا اگر اس نے اپنی دیت قاتل کو ھبہ کردی تو اس کی طرف سے یہ ھبہ قاتل کے لیے تہائی دیت میں ہوگا اس لیے کہ یہ بھی مال ہے جس کی اس نے وصیت کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29411]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29411، ترقيم محمد عوامة 28178)
ترقیم عوامۃ: 28179 ترقیم الشثری: -- 29412
٢٩٤١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن ابن مبارك عن معمر عن سماك بن الفضل عن عمر بن عبد العزيز قال: من الثلث.
حضرت سماک بن فضل فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا: تہائی دیت میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29412]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29412، ترقيم محمد عوامة 28179)