🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

132. الرجل يقتل في الحرم
اس شخص کا بیان جس کو حرمت کے مہینوں میں اور حرم میں قتل کیا گیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28180 ترقیم الشثری: -- 29413
٢٩٤١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن محمد بن إسحاق قال: حدثني عبد الرحمن بن ابي (زيد) (١) عن نافع بن جبير عن ابن عباس قال: يزاد في دية المقتول في اشهر الحرم اربعة آلاف، والمقتول في (الحرم) (٢) يزاد في ديته اربعة آلاف، قيمة دية الحرمي عشرين الفا (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (زائدة).
(٢) في [جـ، ك، م]: (الحرمة).
(٣) مجهول؛ لجهالة عبد الرحمن بن أبي زيد.

حضرت نافع بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: حرمت کے مہینوں میں قتل کیے گئے شخص کی دیت میں چار ہزار درہم کا اضافہ ہوگا اور حرم کی حدود میں قتل کیے گئے شخص کی دیت میں بھی چار ہزار درہم کا ضافہ ہوگا۔ اور حرم کی حدود میں رہنے والے شخص کی دیت میں بیس ہزار درہم کا اضافہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29413]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29413، ترقيم محمد عوامة 28180)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28181 ترقیم الشثری: -- 29414
٢٩٤١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن معمر عن عمرو بن عبد الله عن عكرمة (ابى) (١) عمر بن الخطاب: قضى بالدية على اهل القرى اثني عشر الفا وقال: إن الزمان يختلف واخاف عليكم الحكام بعدي، فليس على اهل القرى زيادة في تغليظ عقل ولا في الشهر الحرام ولا الحرمة، (٢) عقل اهل القرى فيه (تغليظ) (٣) لا زيادة فيه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عن).
(٢) في [هـ]: زيادة (لا).
(٣) في [جـ، م]: (تغليظة).
(٤) منقطع ضعيف؛ عمرو بن عبد اللَّه ضعيف؛ وعكرمة لم يدرك عمر.

حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے بستی والوں پر بارہ ہزار درہم دیت کا فیصلہ کیا۔ اور ارشاد فرمایا: میرے بعد تم پر مقرر ہونے والے حکام کے بارے میں مجھے ڈر ہے۔ پس بستی والوں پر دیت کو مغلظ بنانے میں اضافہ نہیں ہوگا اور نہ ہی حرمت کے مہینوں میں اور نہ ہی حرم کی حدود میں اور بستی والوں کی دیت مغلظہ ہے اس میں اضافہ نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29414]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29414، ترقيم محمد عوامة 28181)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28182 ترقیم الشثری: -- 29415
٢٩٤١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن ابي نجيح عن ابيه ان عثمان قضى في امراة قتلت في (الحرام) (١) بدية وثلث دية (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (الحرم).
(٢) منقطع؛ أبو نجيح لا يروي عن عثمان.

حضرت ابو نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے حرم کی حدود میں قتل ہونے والی عورت کے بارے میں ایک مکمل دیت اور مزید تہائی دیت کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29415]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29415، ترقيم محمد عوامة 28182)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28183 ترقیم الشثری: -- 29416
٢٩٤١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر وابو اسامة عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب وسليمان بن يسار وعطاء قالوا: إذا قتل في البلد الحرام فدية وثلث دية، وإذا قتل في الشهر الحرام وهو محرم فدية مغلظة.
حضرت سعید بن مسیب حضرت سلیمان بن یسار اور حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: جب کسی نے حدود حرم میں قتل کیا تو دیت اور تہائی دیت ہوگی اور حرمت والے مہینوں میں احرام کی حالت میں قتل کیا تو دیت مغلظہ لازم ہوگی یعنی سخت قسم کا خون بہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29416]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29416، ترقيم محمد عوامة 28183)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28184 ترقیم الشثری: -- 29417
٢٩٤١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن قيس بن سعد عن عطاء وسعيد بن جبير ومجاهد انهم قالوا: في الذي يقتل في الحرم دية (وثلث دية) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
حضرت عطاء حضرت سعید بن جبیر اور حضرت مجاہد نے اس شخص کے بارے میں جس نے حرمت کے مہینوں میں قتل کردیا انہوں نے یوں فرمایا: دیت اور تہائی دیت لازم ہوگی اور ان میں سے کسی ایک نے یوں فرمایا: (راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے حضرت سعید بن جبیر نے فرمایا) جس نے حدود حرم میں قتل کیا تو ایک دیت اور تہائی دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29417]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29417، ترقيم محمد عوامة 28184)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29418
٢٩٤١٨ - وقال احدهم: -احسبه قال: سعيد بن جبير- والذي يقتل في الحرم دية وثلث دية.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29418، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28185 ترقیم الشثری: -- 29419
٢٩٤١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري انه قال: في الرجل يقتل في الحرم او في اشهر الحرم دية وثلث دية.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ امام زہری نے اس شخص کے بارے میں فرمایا جس نے حدود حرم میں یا حرمت کے مہینوں میں قتل کیا، دیت اور تہائی دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29419]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29419، ترقيم محمد عوامة 28185)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں